چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ کا بنوں کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح

چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ نے ضلع بنوں کا دورہ کیا اور نو تعمیر شدہ کمشنریٹ کے دفاتر، ورزش کیلئے فٹنس جم اور آفیسر کلب، اور مسجد کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر کمشنر بنوں ڈویژن کیپٹن (ر) خالد محمود نے انہیں منصوبوں بارے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ عرصہ دراز سے کمشنر ہاؤس میں بنیادی ضرورت کے حامل مذکورہ منصوبوں کی شدید ضرورت تھی۔ تاہم اب ان منصوبوں کی تکمیل سے مختلف محکموں کے سرکاری افسروں سمیت یہاں کے ملازمین اور عام شہری بھی مستفید ہونگے۔
اس دوران چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ نے متعلقہ زمہ داروں کو ترقیاتی منصوبوں کے اعلی معیار اور بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے عوامی شکایات کے بروقت ازالے اور عوامی رائے کو ترجیح دینے کی ہدایت کی۔
اس موقع پر کمشنر بنوں ڈویژن کیپٹن (ر) خالد محمود کے علاؤہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس بنوں ریجن رب نواز خان، ایڈیشنل کمشنر بنوں ڈویژن ثاقب خان، ڈسٹرکٹ پولیس افیسر بنوں فرقان بلال، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمر خطاب گرویکی،اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر اللہ نواز خان اور اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر اشتیاق احمد سمیت متعلقہ حکام موجود تھے۔ بعد ازاں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت عوامی ضروریات و مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے پورے صوبے بشمول بنوں و دیگر جنوبی اضلاع کے لئیجامع منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ جن کے ثمرات بہت جلد عوام محسوس کریں گے۔

مزید پڑھیں