خیبرپختونخوا کے چار تاریخی مقامات کی یونیسکو عارضی فہرست میں شمولیت صوباءی حکومت کی تاریخی کامیابی ہے، شفیع جان

خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ شفیع جان نے کہا ہے کہ یونیسکو عالمی ورثہ مرکز کی جانب سے خیبرپختونخوا کے مزید چار تاریخی مقامات کو عالمی ورثہ کی عارضی فہرست میں شامل کرنا صوباءی حکومت کی تاریخی کامیابی اور خیبرپختونخوا کے شاندار ثقافتی ورثے کا عالمی سطح پر اعتراف ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھامالا ہری پور، سیٹھی ہاؤس پشاور، بریکوٹ سوات اور گور گٹھڑی پشاور کا یونیسکو کی عارضی فہرست میں شامل ہونا صوبے کے تاریخی و ثقافتی ورثے کی اہمیت کو عالمی سطح پر اجاگر کرتا ہے۔شفیع جان نے کہا کہ بانی چیئرمین عمران خان کے وژن اور وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی قیادت میں خیبرپختونخوا کے تاریخی و ثقافتی ورثے کے تحفظ اور فروغ کا سفر جاری ہے۔ صوبے کا شاندار ثقافتی ورثہ ہمارا فخر اور آنے والی نسلوں کی امانت ہے۔انہوں نے کہا کہ تاریخی ورثے کا تحفظ، بحالی اور اسے عالمی سطح پر اجاگر کرنا صوباءی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ یونیسکو کی عارضی فہرست میں مزید چار مقامات کی شمولیت سے خیبرپختونخوا میں بین الاقوامی سیاحت کے فروغ اور نءے سیاحتی مواقع پیدا ہونے کی راہ ہموار ہوگی۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہری پور، پشاور اور سوات کے تاریخی مقامات کی عالمی سطح پر شناخت سے خیبرپختونخوا کا مثبت تشخص مزید اجاگر ہوگا اور دنیا کو صوبے کی ہزاروں سال پر محیط تہذیبی و ثقافتی تاریخ سے روشناس کرانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ صوباءی حکومت تاریخی مقامات کے تحفظ، بحالی اور آثار قدیمہ کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ اپنے شاندار ماضی کو محفوظ بنا کر ہم آنے والی نسلوں کے لیے روشن مستقبل کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔شفیع جان نے اس اہم کامیابی پر محکمہ آثار قدیمہ و عجاءب گھر سمیت تمام متعلقہ محکموں اور ماہرین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوءے کہا کہ تاریخی ورثے کے تحفظ کے لیے ان کی کاوشیں قابل قدر ہیں۔

مزید پڑھیں