عمران خان کو ہمشیرہ اور ذاتی معالج کی موجودگی میں طبی علاج کی سہولیات فراہم کرنے کا عدالتی حکم خوش آئند ہے، شفیع جان
امید ہے عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے عمران خان کو جلد ہسپتال منتقل کیا جائے گا، شفیع جان
عدالت کے واضح احکامات پر عملدرآمد میں کسی قسم کی تاخیر نہیں ہونی چاہیے، شفیع جان
پاکستان تحریک انصاف ایک پرامن سیاسی جماعت ہے جو آئین، قانون اور جمہوری اصولوں کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے، شفیع جان
پی ٹی آئی نے ہمیشہ آئینی و قانونی راستہ اختیار کرتے ہوئے عمران خان کے لیے انصاف کے حصول کی جدوجہد کی ہے، شفیع جان
