
جہاں آرا وٹو، چیئرپرسن پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی، اور عائشہ وٹو، ڈائریکٹر جنرل پیمرا پاکستان نے خیبر پختونخوا وویمن کمیشن کا دورہ کیا اور چیئرپرسن ڈاکٹر سمیرا شمس سے اہم ملاقات کی۔ اس موقع پر سیکرٹری خیبر پختونخوا کمیشن ان دے سٹیٹس آف وویمن شازیہ عطائ بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ ملاقات کے دوران خواتین کے حقوق کے تحفظ، سماجی و معاشی بااختیاری، خواتین کے لیے مؤثر تحفظ و معاونت کے نظام، پالیسی سازی اور مختلف اداروں کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ? خیال کیا گیا۔ خیبر پختونخوا میں سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے قیام اور سماجی تحفظ کے مؤثر نظام کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے بھی تبادلہ? خیال کیا گیا۔اس موقع پر خواتین کو درپیش مسائل کے حل، ان کے لیے بہتر مواقع کی فراہمی اور معاشرے میں خواتین کے مؤثر کردار کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ اقدامات کی اہمیت پر بھی گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں تجربات اور بہترین طریقہ? کار کے تبادلے کے ذریعے خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
