کمشنر پشاور ڈویژن کی پختونخوا ریڈیو پشاور کے لائیو ‘کال ان’ پروگرام میں شرکت، عوامی مسائل موقع پر حل کر دی

پشاور: کمشنر پشاور ڈویژن، کیپٹن (ریٹائرڈ) خالد محمود نے پختونخوا ریڈیو پشاور کے خصوصی لائیو ‘کال ان’ پروگرام میں بطور معزز مہمان شرکت کی۔ اس خصوصی نشریات کی ہوسٹنگ معروف سینئر صحافی سرمد سلیم نے کی-صبح 11 بجے سے 12 بجے تک جاری رہنے والے اس براہِ راست پروگرام میں کمشنر پشاور ڈویژن نے اہم امور، عوامی مسائل اور پشاور کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔ پروگرام کے دوران شہریوں نے ٹیلیفون لائن (0919214199) کے ذریعے بڑی تعداد میں براہِ راست کالز کر کے اپنے درپیش مسائل اور شکایات سے آگاہ کیا، جن پر کمشنر صاحب نے فوری ایکشن لیتے ہوئے متعدد شکایات کا موقع پر ہی حل یقینی بنایا۔

عوام نے کمشنر پشاور کے اس کھلے اور براہِ راست رابطے کو بے حد سراہا اور نشریات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ پروگرام کے اختتام پر سٹیشن ڈائریکٹر ڈاکٹر انجینئر محمد اطہر سُوری نے کیپٹن (ریٹائرڈ) خالد محمود کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور انہیں آئندہ بھی ریڈیو پر آنے کی رسمی دعوت دی تاکہ انتظامیہ اور عوام کے درمیان یہ رابطہ برقرار رہے۔

اس موقع پر کمشنر پشاور نے شہریوں کے نام اپنے پیغام میں کہا عوام کو جو بھی مسئلہ یا شکایت ہو، وہ بلا خوف و خطر اور بغیر کسی جھجھک کے اپنی درخواست جمع کرائیں، انشاء اللہ ہر جائز مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں