مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف کی پشاور میں اہل تشیع کی جانب سے یوم شہادت علیؓ کے حوالے سے منعقدہ مجلس میں شرکت

خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے پشاور میں اہل تشیع کی جانب سے یوم شہادت علیؓ کے حوالے سے منعقدہ مجلس میں شرکت کی۔اس موقع پر بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یوم شہادت علیؓ ہم سب مسلمانوں کے لیے ماتم کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت علیؓ کا نام قیامت تک زندہ رہے گا۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ ہم نے اپس میں اتفاق و اتحاد اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہے اورہر قسم کی نفرتوں کو ختم کر کے صوبے اور ملک میں امن کی فضا کو قائم کرنا ہوگا۔ صوبائی مشیر اطلاعت نے کہا کہ حضرت علیؓ کی زندگی مسلمانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت تمام مسالک کے لوگوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے لئے انتظامات قابل تحسین ہیں اوریوم علیؓ کے جلوسوں سمیت مذہبی مجالس کے لیے سہولیات اور سیکیورٹی کی فراہمی کوحکومت اپنی ذمہ داری سمجھتی ہے۔

مزید پڑھیں