جس حکومت نے پیکا کالے قانون پر میڈیا سے دھوکہ کیا وہ پی ٹی آئی سے مذاکرات میں کیسے مخلص ہوسکتی ہے۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جس حکومت نے پیکا کالے قانون پر میڈیا سے دھوکہ کیا ہے وہ پی ٹی آئی سے مذاکرات میں کیسے مخلص ہوسکتی ہے۔پیکا کے خنجر سے حکومت میڈیا کی گردن اسی طرح کاٹ رہی ہے جس طرح چھبیس ویں ترمیم سے عدلیہ کی گردن کاٹ چکی ہے۔فیک حکومت فیک نیوز کی آڑ میں فیک قانون لا رہی ہے۔حکومت پیکا قانون کے ذریعے میڈیا کو زہر کا ٹیکا لگا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسی مذاکراتی کمیٹی کبھی کامیاب نہیں ہوئی جس میں عرفان صدیقی موجود ہوں۔عمران خان اڈیالہ جیل میں آزاد اور شریف خاندان رائیونڈ میں قید ہوچکا ہے کیوں کہ ایون فیلڈ شریف خاندان کے لئے ‘پریزن فیلڈ’ بن چکا ہے۔مشیر اطلاعات نے کہا کہ جعلی حکومت نے ریاستی اداروں کی بنیادیں کھوکھلی کی ہوئی ہیں۔ اقتدار کی خاطر سیاسی اشرافیہ ہر حد تک جانے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس جعلی حکومت کے جلد ازجلد خاتمے میں ہی ملک و قوم کی عافیت ہے۔

مزید پڑھیں