
چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ سے سول سیکرٹریٹ پشاور میں یونیسف پاکستان کی نمائندہ پرنیلا آئرن سائیڈ اور یونیسف خیبرپختونخوا کے چیف فیلڈ آفس رادوسلاو رژیہاک نے ملاقات کی۔ملاقات میں صحت، تعلیم اور بچوں کے تحفظ کے شعبوں میں جاری پیش رفت پر بات چیت کی گئی۔ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے حفاظتی ٹیکہ جات، تعلیمی اصلاحات اور بچوں کے تحفظ اور سماجی ترقی کی منصوبہ بندی سے متعلق اہم اقدامات پر روشنی ڈالی۔ چیف سیکرٹری نے صوبے میں بچوں کے لیے خدمات کو مضبوط بنانے میں اداروں کی کارکردگی اور صوبائی حکومت کی ترجیحات کو اجاگر کیا، جبکہ یونیسف نے حکومت کی ان ترجیحات کی معاونت میں اپنے کردار کا اعادہ کیا۔ملاقات میں چیف سیکرٹری نے خیبرپختونخوا میں بچوں کے حوالے سے صوبائی حکومت کی پالیسیوں اور پروگراموں کو مزید وسعت دینے کے ارادے کا اظہار کیا، جبکہ یونیسف نے صوبے کی ترجیحات کے مطابق تکنیکی اور پروگراماتی معاونت جاری رکھنے کا یقین دلایا۔ ملاقات اس عزم کے ساتھ اختتام پزیر ہوئی کہ یونیسف اور حکومت خیبرپختونخوا کے درمیان قریبی روابط کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔
