خیبر پختونخوا کے وزیر مواصلات و تعمیرات شکیل احمد خان نے کہا ہے کہ عوامی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے ساتھ ساتھ ان کے معیار اور مقدار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ عوامی منصوبوں میں شفافیت، معیار اور مقررہ مدت میں تکمیل محکمہ مواصلات و تعمیرات کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔انہوں نے متعلقہ حکام اور محکمہ کے اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری لگن، دیانت داری اور فرض شناسی کے ساتھ انجام دیں اور محکمہ مواصلات و تعمیرات کے وقار میں اضافے کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا پیسہ قومی امانت ہے، اس کا درست اور شفاف استعمال ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، جبکہ موجودہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح عوام کی خدمت اور انہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز پشاور میں خیبر پختونخوا پی ڈبلیو ڈی لیبر یونین کی خصوصی دعوت پر منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں یونین کے صدر ملک نثار خان، چیئرمین حبیب اللہ عمرزئی، مومن خان، اعجاز خان، نور خان، روح اللہ، پرویز خان، اقبال خان اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔اس موقع پر پی ڈبلیو ڈی لیبر یونین کے صدر اور چیئرمین نے صوبائی وزیر کو محکمہ کے ملازمین کو درپیش مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کلاس فور ملازمین کی اپ گریڈیشن اور کلرکوں کی ترقیوں سمیت دیگر جائز مطالبات بھی صوبائی وزیر کے سامنے پیش کیے۔صوبائی وزیر شکیل احمد خان نے یقین دلایا کہ خیبر پختونخوا پی ڈبلیو ڈی لیبر یونین کے تمام جائز مطالبات اور مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ کے ملازمین ہمارے ادارے کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کے مسائل کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ سیکرٹریٹ میں دورانِ ڈیوٹی محکمہ مواصلات و تعمیرات کے جس اہلکار کا انتقال ہوا ہے، اس کے بیٹے کو قواعد و ضوابط کے مطابق ملازمت فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، کیونکہ اس اہلکار نے محکمہ کی خدمت کے دوران اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ہے اور اس کے خاندان کی کفالت حکومت کی ذمہ داری ہے۔بعد ازاں صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات شکیل احمد خان نے محکمہ کے مینٹیننس آفس کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف امور کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری وسائل کے مؤثر استعمال، منصوبوں کے اعلیٰ معیار اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔اور مقدار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ عوامی منصوبوں میں شفافیت، معیار اور مقررہ مدت میں تکمیل محکمہ مواصلات و تعمیرات کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔انہوں نے متعلقہ حکام اور محکمہ کے اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری لگن، دیانت داری اور فرض شناسی کے ساتھ انجام دیں اور محکمہ مواصلات و تعمیرات کے وقار میں اضافے کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا پیسہ قومی امانت ہے، اس کا درست اور شفاف استعمال ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، جبکہ موجودہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح عوام کی خدمت اور انہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی ہے۔بعد ازاں صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات شکیل احمد خان نے محکمہ کے مینٹیننس آفس کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف امور کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری وسائل کے مؤثر استعمال، منصوبوں کے اعلیٰ معیار اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
