محکمہ ایکسائز کا منشیات کے خلاف صوبہ بھر میں بڑا کریک ڈاؤن، بھاری مقدار میں چرس اور آئس برآمد، متعدد ملزمان گرفتار

محکمہ ایکسائز وٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول خیبرپختونخوا نے صوبہ بھر میں منشیات بالخصوص آئس اور ہیروئن کے خلاف جاری کریک ڈاون کے دوران اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ایکسائز پولیس اور انٹیلیجنس بیورو کی مختلف کامیاب کارروائیوں کے دوران چرس اور آئس کی بھاری مقدار برآمد کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔محکمہ ایکسائز سے موصولہ تفصیلات کے مطابق تھانہ ایکسائز ایبٹ آباد نے خفیہ اطلاع پر حویلیاں روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک گاڑی کے شافٹ میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی 1420 گرام چرس برآمد کر لی۔کارروائی کے دوران نقاش احمد ولد راجہ مقبول اور خاور علی ولد گلزار ساکنان مانسہرہ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔تھانہ ایکسائز مردان نے خفیہ اطلاع پر چارسدہ روڈ پر گاڑی نمبر B-1615 کی تلاشی کے دوران 2400 گرام چرس برآمد کی۔ کارروائی میں فواد خان ولد انور خان ساکن سرڈھیری چارسدہ اور سحر گل ولد انار گل ساکن پشاور کو گرفتار کیا گیا۔ایکسائز پولیس ایبٹ آباد نے بیدڑہ انٹرچینج کے قریب کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل سوار ملزم زبیر ولد لال خان ساکن مانسہرہ سے 1050 گرام چرس برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا۔تھانہ ایکسائز ڈی آئی خان نے ایکسائز چیک پوسٹ ڈیرہ دریا خان روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر بس میں سوار ملزم شان اللہ ولد معنے سے 2000 گرام چرس برآمد کر کے گرفتار کر لیا۔تھانہ ایکسائز پشاور نے جوائنٹ چیک پوسٹ ایم ون پر کارروائی کرتے ہوئے گاڑی نمبر DEF-543 سے 2400 گرام چرس برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کیا۔ دوسری کارروائی میں موٹروے سروس روڈ پر خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے ایک مقامی منشیات فروش سے 100 گرام چرس برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا۔ایکسائز انٹیلیجنس بیورو B-I موبائل سکواڈ نے خفیہ اطلاع پر چارسدہ میں کارروائی کرتے ہوئے ایک بین الاقوامی منشیات اسمگلر کو گرفتار کیا، جو آئس بھرے کیپسول نگل کر بحرین اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ملزم رفیع اللہ ولد گمبت خان ساکن باڑہ ضلع خیبر کو گرفتار کر کے DHQ ہسپتال چارسدہ منتقل کیا گیا، جہاں طبی عمل کے بعد اس کے پیٹ سے آئس بھرے 66 کیپسول جن کا مجموعی وزن 462 گرام تھا، برآمد ہوئے۔ ملزم کے قبضے سے پاسپورٹ اور سفری دستاویزات بھی برآمد کی گئیں۔تھانہ ایکسائز چارسدہ نے موٹروے انٹرچینج کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ملزم کامران خان ولد گل حسن سے چپلوں میں چھپائی گئی 634 گرام چرس برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا۔

مزید پڑھیں