عوامی مسائل کا بروقت حل اور مؤثر خدمت حکومت کی اولین ترجیح ہے، طارق سعید مروت

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاونِ خصوصی برائے داخلہ و قبائلی امور طارق سعید مروت نے پشاورمیں اپنے حلقہ انتخاب سے آئے ہوئے مختلف وفود سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفود نے انہیں اپنے علاقوں کو درپیش مختلف عوامی مسائل اور ترقیاتی امور سے آگاہ کیا، جنہیں معاونِ خصوصی نے تفصیل سے سنا اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ملاقات کے دوران معاونِ خصوصی طارق سعید مروت نے کہا کہ عوام کو درپیش مشکلات کے ازالے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور کسی بھی مسئلے کے حل میں بلاجواز تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کے وژن اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی گڈ گورننس پالیسی کے مطابق عوامی مسائل کا بروقت اور مؤثر حل صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ عوام کی خدمت، شفاف طرزِ حکمرانی، میرٹ اور جوابدہی کے اصولوں پر عمل درآمد حکومت کے بنیادی اہداف میں شامل ہے۔طارق سعید مروت نے کہا کہ ان کا دفتر عوام کے لیے ہر وقت کھلا ہے اور شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے، بنیادی مسائل کے حل اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے حل میں سنجیدگی، ذمہ داری اور تیز رفتاری کا مظاہرہ کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر اور مؤثر خدمات فراہم کی جا سکیں۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبائی حکومت عوامی خدمت، شفافیت، میرٹ اور انصاف پر مبنی نظام کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی اور عوام کے مسائل کا پائیدار حل یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

مزید پڑھیں