خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ شفیع جان نے اراکین اسمبلی مراعات ایکٹ سے متعلق صوبائی کابینہ کے دیگر اراکین کے ہمراہ اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت آج صوبائی کابینہ اراکین کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔شفیع جان نے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی ہدایات اور اسپیکر صوبائی اسمبلی کی مشاورت سے اراکین اسمبلی مراعات ایکٹ کی تمام قابل اعتراض شقیں واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تمام قابل اعتراض شقوں کو 1988 کے ایکٹ کے مطابق بحال اور درست کیا جائے گا، پیر کے روز ایک اجلاس منعقد ہوگا جس میں تمام پارلیمانی لیڈرز کو اعتماد میں لیا جائے گا،وزیر اطلاعات نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں فارم 45 کی حکومت عوام کے حقیقی مینڈیٹ سے قائم ہوئی ہے، اس لیے حکومت ایسا کوئی فیصلہ نہیں کرے گی جو عوامی امنگوں کے منافی ہو،شفیع جان نے کہا کہ حکومت صحافی برادری اور عوام کی تمام تحفظات کو سنے گی
