ہنگو میں خزینہ بانڈہ پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ/ وزیر اطلاعات شفیع جان کی مذمت

وزیر اطلاعات شفیع جان کا ہنگو میں خزینہ بانڈہ پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

وزیر اطلاعات کا بزدلانہ حملے میں ڈی ایس پی دیار خان سمیت نو پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار

صوبائی وزیر کا فرض کی راہ میں جان قربان کرنے والے شہدا کو زبردست خراج عقیدت

دہشت گردی کے واقعے میں ڈی ایس پی اور پولیس اہلکاروں کی شہادت انتہائی افسوسناک ہے، شفیع جان

پولیس چیک پوسٹ پر حملہ انتہائی بزدلانہ فعل ہے، دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے،شفیع جان

امن کی خاطر خیبر پختونخوا پولیس کے بہادر پولیس افسران اورجوانوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، شفیع جان

صوبائی حکومت دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے، شفیع جان

شہدا کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، حکومت انکو ہر ممکن معاونت فراہم کریں گی، شفیع جان

وزیر اطلاعات کی شہدا کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعا، زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار

مزید پڑھیں