بٹگرام تا شانگلہ اسٹریٹ موومنٹ میں عوام کی کثیر تعداد میں شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام لانگ مارچ کے لیے تیار ہے، شفیع جان

خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر اطلاعات و سائنس ٹیکنالوجی اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی شفیع جان نے بٹگرام، تورغر اور شانگلہ کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی قیادت میں بٹگرام سے بشام، شانگلہ تک اسٹریٹ موومنٹ میں عوام کی بڑی تعداد میں شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام 27 ستمبر کے لانگ مارچ کے لیے مکمل تیار اور عمران خان کیساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مختلف اضلاع میں جاری اسٹریٹ موومنٹ 27 ستمبر کے اسلام آباد لانگ مارچ کی کامیابی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی، انھوں نے کہا کہ صوبائی وزیر نے کہا کہ فارم 47 کے سہارے اقتدار میں آنے والیکو عوامی طاقت کا اندازہ 27 ستمبر کو ہوگا۔شفیع جان نے کہا کہ وفاقی حکومت نے عمران خان کی ہسپتال منتقلی سے متعلق عدالتی فیصلے کی توہین کی ہے۔ عمران خان کی صحت سے کھیلنا وفاقی اور پنجاب حکومتوں کا سنگین جرم ہے۔ عمران خان کی ہسپتال منتقلی روکنے کے لیے وفاقی حکومت نے ہر غیر قانونی حربہ آزمایا۔انہوں نے کہا کہ مینڈیٹ چور حکومت نے عمران خان کے علاج میں رکاوٹیں ڈال کر بنیادی انسانی حقوق اور آئین و قانون کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔ ملک کی بدقسمتی ہے کہ عوامی مینڈیٹ کے بغیر وفاق پر مسلط حکومت عدالتی فیصلوں کی بھی خلاف ورزی کر رہی ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ اگر حکمرانوں کو اقتدار عوام کے ووٹ سے ملا ہوتا تو وہ عوامی مینڈیٹ کے ساتھ ساتھ عدالتی فیصلوں کا بھی احترام کرتے۔ نوجوان عمران خان کی رہائی اور ملک میں حقیقی جمہوریت کے قیام کے لیے آئینی، قانونی اور پرامن سیاسی جدوجہد کے لئے تیار ہیں،انہوں نے کہا کہ عوام کو بہت جلد اس مینڈیٹ چور حکومت سے نجات دلائیں گے۔

مزید پڑھیں