Home Blog Page 13

معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان کی بنوں میں پولیس گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ کی شدید مذمت

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ شفیع جان نے بنوں میں پولیس گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ایک بزدلانہ فعل قرار دیاہے،انہوں نے دہشت گردوں کی فائرنگ سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہید پولیس آفیسر نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے شہادت کا عظیم رتبہ پایا ہے۔شفیع جان نے شہید اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں اور ان قربانیوں کو ہمیشہ سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس قسم کی بزدلانہ کارروائیاں صوبائی حکومت کے قیام امن کے غیر متزلزل عزم کو ہرگز متزلزل نہیں کر سکتیں۔دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پوری قوم متحد ہے،معاون خصوصی نے شہید پولیس اہلکار کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکار کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی ہے۔

پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائیاں تیز، متعدد یونٹس سیل،نمایاں ریکوری حاصل

محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول خیبر پختونخوا کی جانب سے صوبہ بھر میں پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف جاری خصوصی مہم کے دوران مختلف اضلاع میں کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں جس کے نتیجے میں متعدد ٹیکس نادہندہ یونٹس سیل کر دیے گئے جبکہ قابلِ ذکر ریکوری بھی عمل میں لائی گئی ہے۔
محکمہ سے موصولہ تفصیلات کے مطابق ضلع نوشہرہ میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر فواد اقبال خان کی نگرانی میں بڑے ٹیکس نادہندگان سے واجبات کی وصولی کے لیے خصوصی مہم جاری ہے۔ متعدد بار نوٹسز کے اجراء کے باوجود ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی گئی۔ اس سلسلے میں جہانگیرہ کے علاقے میں کارروائی کے دوران کئی ٹیکس نادہندہ یونٹس کو سیل کیا گیا جبکہ ایک ہی دن میں تقریباً 3 لاکھ روپے کی ریکوری کر کے سرکاری خزانے میں جمع کر دی گئی۔
اسی طرح ضلع مردان میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر محمد خالد خان کی زیر نگرانی مہم کے دوران متعدد نادہندہ یونٹس سیل کیے گئے۔کارروائی کے نتیجے میں سیل شدہ جائیدادوں سے ایک ہی دن میں 21 لاکھ 41 ہزار روپے سے زائد کی ریکوری بھی عمل میں لائی گئی جو سرکاری خزانے میں جمع کرا دی گئی۔
مزید برآں ضلع مانسہرہ میں بھی یو آئی پی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر مختلف جائیدادوں کو سیل کیا گیا، جبکہ پشاور کے علاقے کارخانو مارکیٹ میں پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف یونٹس کو سیل کر دیا گیا۔محکمہ ایکسائز کے مطابق ٹیکس نادہندگان کے خلاف یہ مہم بلا امتیاز جاری رہے گی اور ٹیکس قوانین پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ جائیداد مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے واجب الادا ٹیکسز بروقت ادا کریں تاکہ قانونی کارروائی اور ممکنہ دشواری سے بچا جا سکے۔

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم، ارشد ایوب خان کی ہدایات کے تحت محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کی جانب سے عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے ای کچہری کا انعقاد کیا جا رہا ہے

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم، ارشد ایوب خان کی ہدایات کے تحت محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کی جانب سے عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے ای کچہری کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
اس سیشن میں سیکرٹری تعلیم اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران اور متعلقہ ضلعی ایجوکیشن آفیسرز بھی شریک ہوں گے۔ جس میں عوام سے براہِ راست گفتگو کرکے درج ذیل امور سے متعلق شکایات و تجاویز سنی جائیں گی:۔ پنشن کے مسائل،این او سی (NOCs)، چھٹیوں سے متعلق امور اور دیگر تمام مسائل اور مشکلات جو تعلیم سے وابستہ ہیں، فوری حل کیے جائیں گے۔ جس کی تاریخ: 30 مارچ 2026 بروزپیر اور وقت: صبح 9:00 بجے تا 10:00 بجے ہے اس سلسلے میں تمام متعلقہ افراد اپنی شکایات درج ذیل لنک کے ذریعے بھی جمع کرا سکتے ہیں:
https://forms.gle/kz8sEMjUkpUycope7
جبکہ براہِ راست شرکت کے لیے:
Zoom ID: 886 5965 2558
Passcode: 762851
آئیں، اپنے مسائل براہِ راست متعلقہ حکام تک پہنچائیں اور حل کی جانب قدم بڑھائیں۔

د ژوند خکلا‘: پختونخوا ریڈیو کوہاٹ اور کرم کی شعور انگیز مشترکہ کاوش’

خیبر پختونخوا کے سنگلاخ پہاڑوں اور وادیوں میں ریڈیو کی سحر انگیز آواز آج بھی شعور و آگاہی کا سب سے معتبر ذریعہ ہے۔ اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے 26 مارچ کو پختونخوا ریڈیو کوہاٹ اور کرم کے سنگم سے ایک خصوصی پروگرام “د ژوند خکلا” (زندگی کی خوبصورتی) نشر کیا گیا، جس نے اپنی مقصدیت اور جاندار پیشکش کے باعث سامعین کے دل جیت لیے۔

اس پروگرام کی خاص بات اسٹیشن منیجر کوہاٹ و کرم ڈاکٹر انجینئر محمد اطہر سوری اور آصف محمود بنگش کی نہایت متاثر کن میزبانی تھی۔ دونوں معزز شخصیات نے اتنے سہل اور دلنشین انداز میں گفتگو کا آغاز کیا کہ کوہاٹ اور کرم کے طول و عرض سے سامعین کی بڑی تعداد نے فون کالز کے ذریعے پروگرام میں بھرپور حصہ لیا اور اس کاوش کو بے حد سراہا۔

موجودہ موسم کی صورتحال کے پیشِ نظر پروگرام میں حالیہ بارشوں کے سلسلے پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔ سامعین کو خبردار کیا گیا کہ بارشوں کے دوران ندی نالوں اور پہاڑی راستوں پر سفر کرتے ہوئے احتیاط برتیں اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بچنے کے لیے حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔ یہ پیغام دیا گیا کہ قدرت کی اس نعمت سے لطف اندوز ہوتے وقت اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگی کو محفوظ بنانا اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

چونکہ 26 مارچ کو عالمی سطح پر ‘پرپل ڈے’ منایا جاتا ہے، اس مناسبت سے پروگرام میں مرگی (Epilepsy) کے مرض پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ماہرانہ مشوروں کے ذریعے عوام پر واضح کیا گیا کہ یہ ایک قابل علاج اعصابی بیماری ہے، نہ کہ کوئی توہم پرستی۔ اس دوران مریض کو دورہ پڑنے کی صورت میں دی جانے والی فوری طبی امداد اور علاج کے جدید طریقوں پر روشنی ڈال کر عوامی شعور میں اضافہ کیا گیا۔

پروگرام میں بین الاقوامی منظر نامے پر بھی گفتگو کی گئی اور اس اہم نکتے پر روشنی ڈالی گئی کہ ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان ایک بہترین ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔ مقررین نے بڑے مدلل انداز میں واضح کیا کہ عالمی امن کے لیے پاکستان کی یہ سفارتی کوششیں خطے میں استحکام لانے کے لیے انتہائی ناگزیر ہیں۔

پروگرام کا ایک اور اہم پہلو موسمیاتی تبدیلی اور جاری شجرکاری مہم تھا۔ بدلتے ہوئے ماحولیاتی حالات کے پیشِ نظر درختوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے سامعین کو ترغیب دی گئی کہ وہ اپنے مستقبل اور نسلوں کی بقا کے لیے اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

پروگرام کے اختتام پر باہمی امن، رواداری اور محبت کے ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ رہنے پر زور دیا گیا اور نیک تمناؤں کے ساتھ اس خوبصورت نشریات کا اختتام ہوا۔
تحریر: انجینئر اطہر

سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی، بابر سلیم سواتی کی خصوصی کاوشوں اور عوامی مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ کوششوں کے نتیجے میں ضلع مانسہرہ میں اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی ہے

 تفصیلات کے مطابق پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے کوٹکی ڈیم روڈ کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے، جس کی لمبائی 6 کلومیٹر جبکہ تخمینہ لاگت 50 ملین روپے ہے۔ اسی طرح داتا روڈ کی تعمیر کے لیے بھی 2.5 کلومیٹر منصوبہ منظور کیا گیا ہے، جس پر 70 ملین روپے لاگت آئے گی۔یہ اہم منصوبے علاقے میں سفری سہولیات کی بہتری، عوامی رابطوں میں آسانی اور مقامی ترقی کے لیے سنگ میل ثابت ہوں گے۔اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے ان منصوبوں کی منظوری پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت عوامی فلاح و بہبود اور پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے

عظمیٰ بخاری کی پریس کانفرنس جھوٹ کا پلندہ اور محض سیاسی پوائنٹ اسکورنگ ہے، شفیع جان

وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ شفیع جان نے عظمیٰ بخاری کی پریس کانفرنس پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے جھوٹ کا پلندہ، حقائق کے منافی اور محض سیاسی پوائنٹ اسکورنگ قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ذاتیات پر مبنی سیاست جعلی وزراء کا انتہائی منفی اور افسوسناک رویہ ہے۔ عمران خان کے بیٹوں کو گھسیٹ کر الزامات لگانا انکی سیاسی بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہے۔شفیع جان نے واضح کیا کہ قاسم خان نے پاکستان کے جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے حوالے سے کوئی منفی بات نہیں کی، تاہم جعلی حکومت کے وزراء قوم کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جعلی وفاقی حکومت عالمی سطح پر بھی ایکسپوز ہو چکی ہے اور شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔عمران خان اور ان کے بیٹوں کی فون پر گفتگو پر احسان جتانا بند کیا جائے کیونکہ یہ ان کا آئینی و قانونی حق ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وفاق اور پنجاب حکومت نے عمران خان کے بنیادی حقوق سلب کیے اور انہیں اپنے اہل خانہ سے ملاقات تک کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ عید جیسے مقدس موقع پر باپ اور بیٹوں کی گفتگو پر منفی سیاست کرنا نااہل ٹولے کا پرانا وطیرہ ہے۔شفیع جان نے کہا کہ عظمیٰ بخاری شاید بھارتی کاروباری شخصیت سجن جندال کی نواز شریف سے مری میں ملاقات بھول چکی ہیں۔ عمران خان اور ان کے خاندان کے خلاف بے بنیاد الزامات لگا کر اصل مسائل سے توجہ ہٹائی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام بنیادی سہولیات کے فقدان، بڑھتی مہنگائی اور معاشی دباؤ کا شکار ہیں جبکہ حکومتی ترجمان صرف الزام تراشی میں مصروف ہیں۔ وفاقی حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث عوام مہنگائی، بے روزگاری اور گورننس مسائل سے شدید پریشان ہیں۔معاون خصوصی شفیع جان نے کہا کہ وفاق پر مسلط کرپٹ ٹولے کے دن گنے جا چکے ہیں اور اس جعلی حکومت کا جلد خاتمہ ہوگا۔

The people of Constituency PK-47 have paid rich tribute to the Provincial Minister for Elementary and Secondary Education, Arshad Ayub Khan, for the historic development projects carried out in the area.

The people of Constituency PK-47 have paid rich tribute to the Provincial Minister for Elementary and Secondary Education, Arshad Ayub Khan, for the historic development projects carried out in the area. Residents stated that within a short period, the provincial minister has initiated numerous public welfare and development projects, the completion of which will provide significant facilities to the people and improve their standard of living.
The locals particularly appreciated the initiative taken on the special directives of the provincial minister, under which the Irrigation Department has started the construction of a causeway on an emergency basis in Mohalla Peran, Pind Gujran, while a site survey for the remaining work has also been completed. The elders of the area expressed their heartfelt gratitude for this timely step, terming it an important milestone towards resolving public issues.
The residents also reaffirmed their commitment that the proud people of PK-47 will continue to fully support the Khan brothers in this journey of development and public service at every level.

وزیر اعلی سہیل آفریدی نے پشاور سے عمران خان رہائی امن موومنٹ کی ممبر سازی کا باضابطہ آغاز کردیا ہے، شفیع جان

وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ شفیع جان نے کہا ہے کہ وزیر اعلی سہیل آفریدی نے پشاور سے عمران خان رہائی امن موومنٹ کی ممبر سازی کا باضابطہ آغاز کردیا ہے اس سلسلے میں پشاور میں خصوصی تقریب نے جلسے کی شکل اختیار کی جس میں موقع پر ہزاروں افراد نے ممبر سازی میں حصہ لیا انھوں نے کہا کہ ممبر سازی مہم کے پہلے مرحلے میں خیبرپختونخوا میں کیمپس قائم کیے جائیں گے، جس کے لیے ڈیجیٹل ڈیش بورڈ بھی متعارف کرایا جائے گا جبکہ اس مہم کو مرحلہ وار پنجاب، سندھ اور بلوچستان تک توسیع دی جائے گی، جہاں کارکنان بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لیں گے،شفیع جان نے کہا کہ پشاور میں لوگوں کا جوش و خروش دیدنی تھا عوام اور کارکنان ممبر سازی کے لیے پرجوش ہے ایک لاکھ ممبران کی ممبر سازی کے بعد باقاعدہ حلف برداری کی تقریب منعقد کی جائے گی،ممبر سازی مہم کا مجموعی ہدف 10 لاکھ رکھا گیا ہے، جسے جلد مکمل کیا جائے گا،انھوں نے کہا کہ یہ موومنٹ مکمل طور پر پُرامن، آئینی اور جمہوری جدوجہد کی عکاس ہوگی کیونکہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی ایک پرامن سیاسی جماعت ہے،عمران خان نے ہمیشہ کارکنوں کو پُرامن سیاسی جدوجہد کا درس دیا ہے، ہم اسی فلسفے پر کاربند ہیں،پاکستان تحریک انصاف آئین و قانون کی بالادستی اور جمہوری اقدار کے فروغ پر یقین رکھتی ہ ، انھوں نے کہا کہ بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے تمام آئینی اور قانونی راستے اختیار کیے،عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی کی گئی ہے ، وزیراعلی سہیل آفریدی کو عدالتی احکامات کے باوجود عمران خان سے ملاقات سے مسلسل روکا گیا ، سیاسی انتقام میں اندھی وفاقی اور پنجاب کے حکمران عمران خان کو فیملی ،وکلاء اور پارٹی قیادت سے ملاقاتوں سے محروم کررہے ہیں جو عدالتی احکامات ، آئین و قانون اور جمہوری اقدار کی صریح خلاف ورزی ہے ، پنجاب حکومت مسلسل جیل مینوئل کی خلاف ورزی کر رہی ہے وفاق اور پنجاب پر زبردستی مسلط ٹولے نے ائین و قانون کو مذاق بنادیا ہے،ملک میں آئین و قانون کی عملداری کو یقینی بنانا ناگزیر ہے،فارم 47 کے ذریعے مسلط حکمرانوں نے آئین اور جمہوریت کو یرغمال بنا رکھا ہے، شفیع جان نے مزید کہا کہ یہ جعلی حکومت جتنے بھی ہتھکنڈے استعمال کر لے، عوامی طاقت کے سامنے زیادہ دیر نہیں ٹھہر سکے گی، پاکستان تحریک انصاف کی پُرامن سیاسی و قانونی جدوجہد آئین، قانون اور جمہوریت کی بالادستی اور عوامی حقوق کے تحفظ کے پئے تک جاری رہے گی، عمران خان کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے

پیڈومیں کھلی کچہری،عوامی مسائل کے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری

وزیراعلیٰ اورچیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کے احکامات کی روشنی میں سرکاری اداروں کے انتظامی امورمیں شفافیت لانے اورعوامی مسائل کے فوری حل کی گڈ گورننس روڈ میپ کی جاری پالیسی کے تحت محکمہ توانائی وبرقیات خیبرپختونخواکے ذیلی ادارے پختونخواانرجی ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن (پیڈو)نے آن لائن (براہ راست)ای کھلی کچہری کا انعقادکیاجس میں عوام الناس نے بڑھ چڑھ کرحصہ لیتے ہوئے اپنے مسائل پیش کئے جن کے فوری حل کے لئے موقع پرہدایات جاری کی گئیں۔چیف ایگزیکٹو پیڈوانجینئرانوارالحق کی زیرصدارت فیس بک پربراہ راست منعقدہ ای کھلی کچہری میں صوبے کے مختلف اضلاع سے 31افرادنے ادارے سے متعلق درپیش مسائل پرکھل کرگفتگو کی جن میں سکولوں،مساجداورپبلک مقامات پرجاری سولرمنصوبوں، بجلی کی نعمت سے محروم اضلاع میں منی مائیکروپراجیکٹس کی تعمیر میں حائل رکاوٹوں سمیت ادارہ ہذامیں بھرتیوں سے متعلق ایچ آرکے جاری عمل کے بارے میں پیڈوحکام کو آگاہ کیاگیا۔ دوسری جانب سے عوام الناس کی طرف سے صوبائی حکومت کے ای کھلی کچہری کے انعقادکوشفافیت اورمیرٹ کا ایک انقلابی اقدام قراردیاگیا۔چیف ایگزیکٹو پیڈو نے آن لائن فیس بک کے ذریعے براہ راسٹ ٹیلی فون پر موصولہ کالز کے ذریعے عوامی مسائل کوغورسے سنااورموقع پر موجود افسران وحکام کو انکے مسائل فوری طورپرحل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ 2گھنٹوں کے دورانئے پرمشتمل ای کھلی کچہری کے آخرمیں سی ای اوپیڈوانجینئرانوارالحق نے ای کھلی کچہری کوعوام الناس اورادارے کے درمیان فاصلے کم کرکے معاملات کو شفافیت سے انجام دینے کی طرف صوبائی حکومت کا ایک اہم اقدام قراردیااوریقین دلایا کہ اسی نوعیت کی کھلی کچریوں کاانعقاد ہردوماہ بعد باقاعدگی سے تسلسل سے کیا جائے گاجن میں عوامی مسائل کو براہ راست سن کرانکافوری حل کیا جائے گا۔

صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ فضل شکور خان کی زیر صدارت واٹر سپلائی و سینیٹیشن سکیموں سے متعلق اہم جائزہ اجلاس کا انعقاد

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ فضل شکور خان کی زیر صدارت باجوڑ، ایبٹ آباد، چترال لوئر، سوات ون، بنوں اور اورکزئی میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی جاری واٹر سپلائی اور سینیٹیشن سکیموں سے متعلق ایک اہم جائزہ اجلاس اُن کے دفتر پشاور میں منعقد ہوا۔اجلاس میں متعلقہ اضلاع کے ایکسینز نے شرکت کی اور صوبائی وزیر کو اپنے اپنے اضلاع میں جاری ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ایکسینز نے فرداً فرداً سکیموں پر اب تک ہونے والی پیش رفت، درپیش مسائل، تکنیکی و انتظامی رکاوٹوں اور فنڈز کے استعمال سے متعلق آگاہ کیا۔صوبائی وزیر فضل شکور خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو صاف پانی کی فراہمی اور بہتر نکاسی آب کی سہولیات فراہم کرنا صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام جاری سکیموں کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جائے اور کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔صوبائی وزیر نے متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کی کہ فیلڈ وزٹس میں اضافہ کریں، سکیموں کی مسلسل نگرانی کو یقینی بنائیں اور عوامی شکایات کا بروقت ازالہ کریں۔صوبائی وزیر نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نئی اور جاری سکیموں میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے اور وسائل کے موثر استعمال کے ذریعے زیادہ سے زیادہ عوام کو فائدہ پہنچایا جائے۔