Home Blog Page 190

محکمہ آبپاشی کی زیر نگرانی منصوبوں کا جائزہ لے رہے ہیں، زیادہ سے زیادہ بنجر زمینیں قابل کاشت بنانے کیلئے کوشاں ہیں، عاقب اللہ خان

ممکنہ سیلابی نقصانات سے بچنے کے لیے پائیدار و مؤثر اقدامات ضروری ہیں، صوبائی وزیر آبپاشی

خیبر پختونخوا کے وزیر آبپاشی عاقب اللہ خان نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں محکمہ آبپاشی کی زیر نگرانی منصوبوں کا جائزہ لے رہے ہیں، تاکہ زیادہ سے زیادہ بنجر زمینیں قابل کاشت بنائیں جبکہ ممکنہ سیلابی نقصانات سے بچنے کے لیے بھی پائیدار اقدامات اٹھائے جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز محکمہ آبپاشی کی زیر نگرانی ضلع سوات میں جاری و مجوزہ منصوبوں کے بارے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں سوات سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزرا اور ایم پی ایز جبکہ محکمہ آبپاشی کے اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔اجلاس کو سوات میں جاری منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر سوات سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزرا اور اراکین صوبائی اسمبلی نے صوبائی وزیر آبپاشی کو ان کی آراء و تجاویز سمیت تحفظات سے بھی آگاہ کیا۔اس موقع پر زیادہ سے زیادہ بنجر زمینیں قابل کاشت بنانے جبکہ ممکنہ سیلابی نقصانات سے بچنے کے لیے مؤثر اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا گیا۔صوبائی وزیر آبپاشی نے جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل پر زور دیا، اور اراکین صوبائی اسمبلی کے تجاویز اور تحفظات سے متعلق درکار اقدامات اٹھانے کیلئے ھدایات بھی جاری کیں۔صوبائی وزیر عاقب اللہ خان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہے، انہوں نے کہا کہ وہ عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور منصوبوں کی تکمیل میں غیر معیاری کام کے خلاف ضرور کارروائی کرینگے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے امداد، بحالی و آباد کاری ملک نیک محمد خان داوڑ نے

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے امداد، بحالی و آباد کاری ملک نیک محمد خان داوڑ نے شمالی وزیرستان کی تحصیل غلام خان، جو کہ پاک افغان سرحد پر واقع ہے، کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے ایک ارب روپے کی لاگت سے پاک افغان سرحد پر جدید ہسپتال کے قیام کے لیے مختلف مقامات کا جائزہ لیا۔ یہ ہسپتال تعمیر ہونے کے بعد مقامی آبادی کے ساتھ افعانستان کے شہریوں کو بھی جدید طبی سہولیات فراہم کرے گا۔ ہسپتال کے لیے حتمی جگہ کا انتخاب مقامی اقوام کی مشاورت سے کیا جائے گا۔دورے کے موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، تحصیلدار غلام خان، متعلقہ حکام، اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان بھی معاون خصوصی کے ہمراہ موجود تھے۔ ملک نیک محمد خان داوڑ نے زیرو پوائنٹ پاک افغان بارڈر کا بھی جائزہ لیا اور کسٹم کلیئرنس ایجنٹس سے ملاقات کی، جنہوں نے اپنے مسائل سے انہیں آگاہ کیا۔ انہوں نے بعض مسائل موقع پر ہی حل کئے جبکہ دیگر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔علاوہ ازیں،معاون خصوصی نے علاقے کے عمائدین سے ملاقات بھی کی اور ان سے سرحدی امورسے متعلق مسائل پر تفصیل تبادلہ خیال کیا۔ ملک نیک محمد خان داوڑ نے عوام کو یقین دلایا کہ علاقے کے مسائل کو حل کرنے اور انہیں حکومت کی جانب سے تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے۔

قائمہ کمیٹی برائے اوقاف،حج،مزہبی و اقلیتی امور کا اجلاس منگل کے روز رحمان بابا اسمبلی سیکرٹریٹ ہال میں

قائمہ کمیٹی برائے اوقاف،حج،مزہبی و اقلیتی امور کا اجلاس منگل کے روز رحمان بابا اسمبلی سیکرٹریٹ ہال میں رکن صوبائی اسمبلی اعجاز محمد کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں صوبائی وزیر اوقاف،حج مزہبی و اقلیتی امور عدنان قادری،رکن صوبائی اسمبلی علی شاہ خان،شفیع اللہ خان،ریحانہ اسماعیل،عدنان خان کیساتھ دپٹی سیکرٹری اسمبلی جہانزیب خان،اسسٹنٹ سیکرٹری اسمبلی سیف اللہ،ایڈیشنل سیکرٹری حافظ عبدالمنعیم محکمہ قانون،ایڈیشنل سیکرٹری اوقاف عبد الکبیر،ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل ندیم شاہ اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔محکمہ کے حکام نے اجلاس کو صوبائی اسمبلی کے قائمہ کمیٹی کے اغراض و مقاصد، اختیارات و کردار کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اسکے ساتھ حکام نے محکمہ اوقاف کے ساخت،مساجد و مدارس،لیز اراضی،وقف املاک،رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس،حسن قرات مقابلہ انعقاد،قران بورڈ،علماء و مشائخ کانفرنس انعقاد،اقلیتی حقوق کی تحفظ و امور،تجاوزات،نئے لیز پالیسی،مدرسہ کے اساتذہ و طلباء کو ٹریننگ،اوقاف ملازمین تنخواہوں و پنشن بارے تفصیلی آگاہ کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر اوقاف،حج و مزہبی امور محمد عدنان قادری نے کہا ہے کہ محکمہ اوقاف کے معاملات کو GIS میپنگ سسٹم کے ذریعے فعال کرکے عوام کو سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔اس مقصد کیلئے محکمہ کو فنڈز مہیا کئے گئے ہیں اور عنقریب تمام اضلاع میں محکمہ کا ریکارڈ ایک کلک پر دستیاب ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے انکی درخواست پر آئمہ کرام کیلئے ایک لاکھ روپے جاری کردئیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ میں مزید اصلاحات لانے کیلئے کوشاں ہیں۔اس موقع پر رکن اسمبلی شفیع اللہ خان نے مساجد و مدارس کیلئے سولرائزیشن نظام کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے اپنی تجویز پیش کی۔رکن اسمبلی ریحانہ اسماعیل کے ایک سوال پر لیز اراضی طریقہ کار اور نئے پالیسی کے حوالے سے محکمہ نے تفصیلی طور آگاہ کیا۔چیئرمین کمیٹی اعجاز محمد نے کالو شاہ میں محکمہ کی چھتیس ہزار کنال کی اراضی،اوقاف پلازہ ڈبگری گارڈن،فردوس پشاور میں ساتھ کنال اراضی،حاجی کیمپ اڈہ ٹینڈر و لیز معاملہ پر حکام نے تفصیلی جوابات دیئے۔سوات سے رکن اسمبلی علی شاہ خان نے کمیٹی کو اپنی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ لیز اراضی پالیسی کے حوالے سے ڈی سی کیساتھ متعلقہ رکن اسمبلی کو بھی اعتماد میں لیا جائے۔اس موقع پر رکن اسمبلی عدنان خان نے وقف املاک و اراضی کے انتقال ریکارڈ اور متعلقہ پٹواریوں کو قائمہ کمیٹی میں پیش کرنے کی تجویز دیتے ہوئے بتایا کہ قابضین املاک کا ریکارڈ اور انکے خلاف صوبائی اسمبلی میں معاملہ اٹھایا جائے۔انہوں نے مساجد و مدارس رجسٹریشن کے عمل کو تیز کرنے اور محکمہ اوقاف میں مزید بہتری و اصلاحات لانے کی بھی تجویز دی۔

خیبر پختونخوا کے وزیر کھیل و امور نوجوانان سید فخر جہان اور چیرمین پاکستان تحریک انصاف و رکن قومی اسمبلی بیرسٹر گوہر علی خان نے

خیبر پختونخوا کے وزیر کھیل و امور نوجوانان سید فخر جہان اور چیرمین پاکستان تحریک انصاف و رکن قومی اسمبلی بیرسٹر گوہر علی خان نے منگل کے روز یونیورسٹی اف بونیر میں نئے تعمیر ہونے والے جناح ایڈ منسٹریشن بلاک اور حضرت فاطمہ رضہ گرلز ہاسٹل کا افتتاح کیا۔ان منصوبوں کی تعمیر پر بالترتیب 223.98 ملین روپے اور 126.118 ملین روپے لاگت آئی ہے جن کی تعمیر سے جامعہ بونیر کو انفراسٹرکچر کے سلسلے میں جدید سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے۔افتتاحی تقریب کے دوران پاکستان تحریک انصاف کی مقامی قیادت،سابقہ امیدوار قومی اسمبلی کامران خان،جامعہ کے وائس چانسلر،اساتذہ اور دیگر انتظامی افسران موجود تھے۔یونیورسٹی پہنچنے پر وائس چانسلر سیف الاسلام اور دیگر عملے نے پی ٹی آئی چیر مین اور صوبائی وزیر کا استقبال کیا اور انہیں یونیورسٹی آمد پر خوش آمدید کہا۔اس موقع پر منعقدہ تقریب میں دونوں مہمانوں کو یونیورسٹی کی جانب سے تفصیلی پریزنٹیشن بھی دی گئی اور یونیورسٹی میں دستیاب سہولیات،تدریسی سرگرمیوں اور چیلنجز کے حوالے سے انھیں آگاہ کیا گیا۔انھیں یونیورسٹی کیلئے بعض ضروریات کو پورا کرنے کے حوالے سے بھی معلومات فراہم کیں۔اس موقع پر صوبائی وزیر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ یونیورسٹی کی بہتری کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔انھوں نے یونیورسٹی میں سولرائزیشن ودیگر ضروریات کی فراہمی میں اپنی بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ صوبائی وزیر نے کہا یونیورسٹی آف بونیر کیلئے انکی کوششوں سے پہلے بھی 7 کروڑ روپے کی گرانٹ صوبائی حکومت نے فراہم کی ہے اور آئندہ بھی اس درسگاہ کی معاونت کیلئے اپنی کوششیں کریں گے۔انھوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف بونیر کا منصوبہ پاکستان تحریک انصاف کی گزشتہ صوبائی حکومت کا کارنامہ ہے جو یہاں کے عوام کی تعلیمی سہولت کیلئے اس علاقے میں قائم کیا گیا ہے اس کا افتتاح بانی چیرمین عمران خان نے کیا تھا اور اس کے قیام میں کردار ادا کرنے والوں کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ یہ یونیورسٹی ایک معیاری اور جدید درسگاہ کے طور پر سامنے آئے۔انھوں نے کہا کہ معیاری تعلیم کی فراہمی اور اس کیلئے انفراسٹرکچر کی سہولیات ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ہم یونیورسٹی آف بونیر کی ترقی اور کامیابی کیلئے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے۔انھوں نے مزید کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی اورنوجوانوں کو چاہیے کہ وہ ملک وقوم کی بہتر مستقبل کے لیے اپنی تمام تر توجہ تعلیم پر مرکوز کریں۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ موجودہ دور سائنس و ٹیکنالوجی کا ہے لہذا طلبہ اپنا قیمتی وقت ضائع کئیے بغیر اپنی مستقبل کو قیمتی بنائیے اور سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں اپنی مہارت مہارت حاصل کریں۔قبل ازیں صوبائی وزیر اور چیر مین پی ٹی آئی و رکن قومی اسمبلی بیرسٹر گوہر علی خان نے فیتہ کاٹ کر نئے منصوبوں کا باضابطہ افتتاح کیا۔ تقریب کے اخر میں وائس چانسلر سیف الاسلام نے صوبائی وزیر سید فخر جہان کو روائتی چادر،پکول اور یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔

صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو کا بی ایچ یو غلہ ڈھیر مردان کا دورہ

خیبرپختونخوا کے وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے بیسک ہیلتھ یونٹ (بی ایچ یو) غلہ ڈھیر مردان کا گزشتہ روز اچانک دورہ کیا اور مقامی افراد کو یونٹ میں دی جانے والی طبی سہولیات، مفت ادویات کی فراہمی اور صفائی ستھرائی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر ظاہر شاہ طورو کا یونٹ کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد کہنا تھا کہ بی ایچ یو غلہ ڈھیر کی عمارت ازسرنو تعمیر کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے بنیادی ڈھانچے کی بہتری ناگزیر ہے، اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ظاہر شاہ طورو نے بی ایچ یو انتظامیہ کو سختی سے ہدایت کی کہ سرکاری مفت ادویات کی دستیابی اور معیاری طبی سہولیات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے صفائی کے نظام کو بہتر بنانے پر بھی زور دیا تاکہ مریضوں کو صحت مند اور صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے۔صوبائی وزیر نے بی ایچ یو کے عملے پر زور دیا کہ وہ عوام کی خدمت کو اپنی اولین ترجیح بنائیں اور صحت کے شعبے میں مزید بہتری لانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں۔دورے کے دوران محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما بھی موجود تھے

شیر صحت احتشام علی نے کہا ہے کہ صوبے کے چاروں ریجنل ڈائریکٹر جنرلز نے اپنے متعلقہ ریجنز کے ڈی ایچ اوز

تمام ریجنل ڈائریکٹر جنرلز کیلئے دفاتر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، وہاں سے اسی ہفتے آن لائن آرڈز کا بھی اجرا ہوجائے گا، سپورٹ سٹاف بھی مہیا کیا گیا ہے، جو کوئی بھی آج کے بعد اپنے مسلے کیلئے میرے دفتر اپنے آر ڈی جی کے اجازت کے بغیر آیا اس کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائیگی، اپنے مسائل اپنے ریجن میں حل کریں، ریجنز کے مسائل کے آر ڈی جیز ذمہ دار ہیں ان سے پوچھوں گا کہ ان کے ریجن میں کیا چل رہا ہے، محکمہ صحت کے پورے عملے کو ہدایت ہے کہ اپنے چھٹیوں اور تعیناتیوں سے متعلق کسی بھی مسلے کیلئے صرف اور صرف آن لائن اپلائی کریں: مشیر صحت کا بیان
مشیر صحت احتشام علی نے کہا ہے کہ صوبے کے چاروں ریجنل ڈائریکٹر جنرلز نے اپنے متعلقہ ریجنز کے ڈی ایچ اوز اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کی میٹنگ کراچکے ہیں اور تمام ریجنل ڈائریکٹر جنرلز کیلئے دفاتر کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریجنز سے اسی ہفتے آن لائن آرڈز کا بھی اجرا ہوجائے گا اور سپورٹ سٹاف بھی مہیا کیا گیا ہے۔ انہوں نے تنبیہ کی کہ جو کوئی بھی آج کے بعد اپنے مسلے کیلئے میرے دفتر اپنے آر ڈی جی کے اجازت کے بغیر آیا اس کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائیگی، اپنے مسائل اپنے ریجن میں حل کریں، ریجنز کے مسائل کے لئے آر ڈی جیز ذمہ دار ہیں ان سے پوچھوں گا کہ ان کے ریجن میں کیا چل رہا ہے۔ انہوں نے محکمہ صحت کے پورے عملے کو ہدایت کی ہے کہ اپنی چھٹیوں اور تعیناتیوں سے متعلق کسی بھی مسلے کیلئے صرف اور صرف آن لائن اپلائی کریں۔ جو کوئی بھی اپنی پوسٹنگ ٹرانسفر کیلئے ان کے دفتر کا رخ کرے گا اس کیخلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ سرکاری اہلکار دفتری اوقات میں اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں ان کے دفتر کی چوکیداری نہ کریں۔ ڈی ایچ اوز اور ایم ایس کی تعیناتی کیلئے بھی آن لائن درخواستیں جمع کرائیں وہ پلیسمنٹ کمیٹی کا کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ محکموں میں اصلاحات کرنا چاہتے ہیں ان کا مقصد پوسٹنگ ٹرانسفر نہیں ہے۔

خیبرپختونخوا کے وزیر برائے لائیو سٹاک، فشریز و کوآپریٹیو فضل حکیم خان یوسفزئی

خیبرپختونخوا کے وزیر برائے لائیو سٹاک، فشریز و کوآپریٹیو فضل حکیم خان یوسفزئی نے اپنے حجرہ مکانباغ سوات میں کھلی کچہری کے دوران لوگوں سے ملاقاتیں کیں اور اُن کے مسائل سنے کھلی کچہری میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفود نے انہیں اپنے علاقوں کے مسائل بیان کئے جن میں بعض مسائل کو موقع پر حل کیا جبکہ باقی کو متعلقہ محکوں کے سربراہان کو حل کرنے کی ذمہ داری سونپ دی گئی کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ عوام کے مسائل کو ذاتی سمجھ کر حل کرتا ہوں اور عوام کی خدمت کیلئے ہر وقت حاضر ہوں ہم نے الیکشن میں عوام سے جو وعدے کیے تھے وہ اللہ کے فضل سے پورے کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت ان کا مشن ہے جس پر نہ پہلے سمجھوتہ کیا اور نہ ہی آئندہ کیا جائیگا اور عوام کو ممکنہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے بھر پور اقدامات کئے جا رہے ہیں صوبائی وزیر نے کہا کہ وہ قائد عمران خان کے سپاہی ہیں پارٹی اور لوگوں کی خدمت دل و جان سے کرتے ہیں اس وقت پاکستان تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت بن چکی ہے انہوں نے کہا کہ قائد عمران خان کی سوچ ایک پاکستانی کی سوچ ہے ملک میں تبدیلی صرف عمران خان اور اس کے پی ٹی آئی ٹائیگرز لا سکتے ہیں کیونکہ پی ٹی آئی کا مقصد صرف اور صرف پاکستان کو بہتر بنانا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے لیڈرز اور ورکرز کو سلام اور خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ وہ دن رات پاکستان کے بہتر مستقبل کیلئے کام کررہے ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کو مزید مضبوط و فعال بنانے کی ٹھان لی ہے۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت وحرفت عبدالکریم

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت وحرفت عبدالکریم تورڈھیر نے پیر کے روز پشاور میں ضلع صوابی میں غیر قانونی کان کنی کو کنٹرول کرنے کے امور کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں صوابی کے متعدد زعما پر مشتمل ایک عوامی وفد نے بھی شرکت کی جن میں امدادللہ،سہیل ناظم،عرفان شیر،یوتھ جنرل سیکرٹری تجمل،نیاز رحمان ودیگر شامل تھے جبکہ سیکرٹری معدنیات،محکمہ کے دیگر اعلی حکام اور ڈی جی انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی بھی اس موقع پر موجود تھے۔اجلاس میں معاون خصوصی نے عوامی وفد کے گزارشات پر صوابی میں غیر قانونی مائننگ کے موثر کنٹرول کو عملی کرنے کیلئے محکمہ معدنیات کے حکام اور افسران کو ہدایات جاری کیئے اور اس موقع پر محکمہ کے حکام نے یقین دلایا کہ علاقے میں سڑکوں اور دیگر مقامات پر سینڈ سٹاک کے روک تھام کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے کیونکہ یہ سڑکوں کے کنارے حادثات اور اموات کا سبب بن رہے ہیں۔اس موقع پر محکمہ کے حکام نے کہا کہ علاقے میں ادنی معدنیات کی لیزوں کے اجرا کا ایس او پیز اور قواعد وضوابط سے موازنہ کیا جائے گا اور غیر قانونی مائننگ کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔اس موقع پر معاون خصوصی نے تمام افسران کو اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں اور فرائض احسن طریقے سے نبھانے کی ہدایت کی اور کہا کہ عوامی شکایات کے ازالے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

صوبائی وزیر کھیل سید فخر جہان اور وزیر پبلک ہیلتھ پختون یار نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے

خیبر پختونخوا کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا تین روزہ ثقافتی میلہ ہارس اینڈ کیٹل شو اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔کرنل شیر خان شہید سٹیڈیم میں تیسرے روز کی سرگرمیوں کے بعد منعقدہ اختتامی تقریب کے مہمانان خصوصی صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان سید فخر جہان اور صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پختون یار خان نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور کیش انعامات تقسیم کئے۔ان کے ہمراہ مئیر ڈی آئی خان۔عمر امین خان گنڈا پور، سیکرٹری سپورٹس مطیع? خان، ڈی جی سپورٹس عبدالناصر،ڈائریکٹر ضم اضلاع رضی ا?، ڈائریکٹر آپریشن نعمت ا? ڈپٹی ڈائریکٹر جمشید بلوچ سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔ ڈائریکٹریٹ جنرل آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام تین روزہ ثقافتی میلہ ہارس اینڈ کیٹل شو کے آخری روز نیزہ بازی کے سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے منعقد ہوئے۔ تین روزہ پارس اینڈ کیٹل شو میں گھوڑے اور جانوروں کے ریس کے علاوہ کبوتر ریس، روایتی کھیل، روایتی موسیقی، آرٹ نمائش، روایتی رقص، فیملی فیسٹیول، مشاعرہ، ڈاگ شو اور ونٹیج کار شو کا انعقاد کیا گیا۔میلہ میں نیزہ بازی میں ایک ہزار گھوڑوں نے حصہ لیا۔ روایتی کھیلوں میں کبڈی، دنگل، اونٹ ریس، اونٹڈانس، ڈاگ ریس سمیت دیگر 16 مقابلے منعقد کئے گئے،ہارس اینڈ کیٹل شو ثقافتی میلہ شیر خان اسٹیڈیم پشاورمیں تینوں دن عروج پررہا ثقافتی میوزیکل شونے خواتین، بچوں اورجوانوں کوخوب محظوظ کیا۔ثقافتی شومیں بینڈ سمیت فنکاروں نے اپنے دلکش پرفارمنس سے ایک زبردست سماں باندھ دیاتھااورشائقین میوزک سے خوب لطف اندوز ہوئے۔اس دوران مختلف نمائشی اور کھانے پینے کے سٹالز بھی لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے جبکہ رات گئے میوزیکل شو میں معروف گلوکاروں نے میلے کے اختتامی لمحات کو چار چاند لگا دئیے۔اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل سید فخر جہان کا کہنا تھا کہ ہارس اینڈ کیٹل شو اپنی نوعیت کا اس صوبے میں پہلا اہم ایونٹ ہے جو موجودہ صوبائی حکومت نے منعقد کیا ہے۔ حکومت کی یہ کوشش ہے کہ صوبے میں روایتی اور ثقافتی کھیلوں اور میلوں کو زندہ کیا جائے کیونکہ یہ ہماری تاریخی شناخت ہے۔انھوں نے کہا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی سرپرستی میں ہم صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے سلسلے میں نمایاں اقدامات اٹھا رہے ہیں جسکا مقصد یہاں پر ایک پر امن اور صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے کوششیں کرنا ہیں۔انھوں نے اس موقع پر وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی جانب سے کھیل کے شعبے کو ترجیح دینے پر انکا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ بطور صوبائی وزیر ان کی رہنمائی میں اس اہم شعبے کے فروغ کیلئے اپنی توانائیاں صرف کریں گے۔صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا خطہ منفرد ثقافت اور تاریخ کے حوالے سے انتہائی زرخیز ہے اور ہم اپنے پرانے ثقافتی تہواروں اور میلوں کی شناخت کو اپنی نئی نسل اور مستقبل کیلئے محفوظ چھوڑنا چاہتے ہیں جس کیلئے اس طرح کے تہواروں کا انعقاد انتہائی اہم ہے۔دریں اثنا رات ثقافتی میلے کے منتظمین اور محکمہ کھیل کے عملے کو اعزازات دینے کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے محکمہ کے افسران اور ہارس اینڈ کیٹل میلہ منعقد کرانے والے منتظمین کو اعزازات سے نوازا اور اس اہم میلے کی کامیابی پر صوبائی وزیر کھیل سید فخر جہان اور انکی ٹیم کو داد دی۔

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے تعلیم فیصل خان ترکئی نے کہا ہے کہ ہم اپ گریڈیشن پر عمل درآمد ضرور کریں گے

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے تعلیم فیصل خان ترکئی نے کہا ہے کہ ہم اپ گریڈیشن پر عمل درآمد ضرور کریں گے۔ کیونکہ یہ ہماری پارٹی کے منشور کے مطابق ھے اور اس پر عمل درآمد کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ تاہم صوبے کی مالی حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے پرائمری سکول ٹیچرز کی اپ گریڈیشن تاخیر کا شکار ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ڈیپارٹمنٹ نے اپنا لائحہ عمل تیار کیا ہے۔ اور محکمہ خزانہ کیساتھ اخراجات کے حوالے سے ہوم ورک مکمل کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سکولوں کو بند کرنا اور طلباء و طالبات کو واپس گھر بجھوانا بہت بڑا اور قابل سزا جرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سنجیدگی کیساتھ آپ کے مسائل حل کررہی ہے۔ اور پاکستان تحریک انصاف نے 2013 سے تاحال ہزاروں کی تعداد میں اساتذہ کو بھرتی کیا۔ اور اپ گریڈیشن دی۔ آپ لوگ اپنی ذمہ داری بطریقہ احسن ادا کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حکومتی نمائندہ ایم این اے ارباب شیر علی خان کی سربراہی میں اپٹا خیبر پختونخوا کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس ملاقات میں سیکرٹری ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن مسعود احمد، سپیشل سیکرٹری قیصر عالم، اپٹا کے صوبائی صدر عزیزاللہ خان جنرل سیکرٹری معراج علی شاہ اشتیاق احمد اور رفاقت اللہ شریک تھے۔ اپٹا کے صوبائی صدر عزیزاللہ خان نے کہا ہم نے ہم ہمیشہ محکمہ تعلیم کے ساتھ تعلیمی ترقی میں شانہ بشانہ کردار ادا کیا ھے اور آئندہ بھی کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے ارباب شیر علی خان ایم این اے نے اپنے وعدے کے مطابق اپ گریڈیشن نوٹیفکیشن پر کام شروع کرنے کا کہا۔ انہوں نے کہا کہ جیسے کہ میں نے اساتذہ دھرنا کے خاتمے میں کردار ادا کیا اور دھرنے کے شرکاء سے میں نے وعدہ کیا ھے کہ آپ نے اپ گریڈیشن کا مسلہ ایک ماہ کے اندر حل کیا جائیگا اس سلسلے میں آج سے کام شروع کیا۔ اجلاس میں وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی نے منظوری دی کہ سیکرٹری ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن مسعود احمد دو دنوں کے اندر وزیر اعلی خیبر پختونخوا کو 17 جنوری 2023 کے کابینہ فیصلے پر عمل درآمد کے لئے سمری بیھج دیں گے اور وزیر اعلی صاحب سے درخواست کی جائیگی کہ اساتذہ اور بچوں کی وسیع تر مفاد میں سمری کی منظوری دیں۔وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی نے سمری کی منظوری میں اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اپٹا کی صدر عزیز اللہ خان نے وزیر تعلیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پرائمری اساتذہ اپ گریڈیشن پاکستان تحریک انصاف کا ایک بہت بڑا کارنامہ ھے اس پر عمل درآمد سے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان صاحب کے ویژن پورا ھوگا۔ عزیزاللہ خان کہا کہ پرائمری اساتذہ دل جمعی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے رہے ھے اور محکمہ تعلیم کے ترقی کے لیے شانہ بشانہ رہیں گے۔