Home Blog Page 193

مشیر صحت کی سربراہی میں محکمہ صحت کا اعلیٰ سطحی اجلاس

مشیر صحت کی سربراہی میں محکمہ صحت کا اعلیٰ سطحی اجلاس
ایڈیشنل و ڈوول چارج سمیت ڈیٹیلمنٹ اور اٹیچمنٹ کی تاحال فعالی، ڈیضتائزیشن میں رکاوٹوں اور غیر مجاز افراد کیساتھ محکمہ صحت کی گاڑیوں کی موجودگی پر مشیر صحت ڈیپارٹمنٹ پر برہم، تین دنوں کے اندر اندر گاڑیاں ریکور نہ ہوئیں تو متعلقہ حکام صاف بتادیں کہ وہ کام نہیں کرسکتے، کل سے ڈائریکٹوریٹ جنرل کی تمام پوسٹنگ ٹرانسفر و چھُٹیاں آن لائن ہونی چاہئے، تمام ڈونرز اور ایمپلمنٹیشن پارٹنرز محکمہ صحت کے ایجنڈے اور ضروریات کے مطابق چلیں گے نا کہ ڈیپارٹمنٹ ان کے ایجنڈے پر چلے گا، اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کیلئے آج سے ریجن کی تمام کاروائیاں ریجنل دفاتر کی توسط سے ہوا کرینگی، مشیر صحت کا محکمہ صحت کے اعلی سطحی اجلاس میں ہدایات
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر صحت احتشام علی کی سربراہی میں محکمہ صحت کا اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سپیشل سیکرٹری ہیلتھ غفور شاہ، سپیشل سیکرٹری ہیلتھ بجٹ اینڈ اکاونٹس حبیب اللہ، ایڈیشنل سیکرٹری فیاض شیرپاو، ڈی جی ہیلتھ سروسز ڈاکٹر محمد سلیم، ڈی جی پی ایچ ایس اے ڈاکٹر عبدالوحید، چیف ایچ ایس آر یو ڈاکٹر خلیل افتخار، چیف پلاننگ آفیسر قیصر عالم، اے ڈی جی پبلک ہیلتھ ڈاکٹر شاہد یونس، ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی ذاکراللہ، چیف ایگزیکٹیو آفیسر صحت کارڈ ڈاکٹر ریاض تنولی اور ڈپٹی چیف ایچ ایس آر یو ڈاکٹر ماجد و دیگر متعلقہ اہلکاروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں پچھلے ہفتے ہونے والی میٹنگ کے مطابق ایجنڈۃ آئٹمز پر تبادلہ خیال ہوا اور ہر مجاز افسر سے اس کی ذمہ داری بارے پوچھا گیا۔ مشیر صحت نے سب سے پہلے محکمہ صحت کے ریٹائرڈ، ٹرانسفرڈ اور غیر مجاز افراد کیساتھ محکمہ صحت کی گاڑیوں کے بارے میں پوچھا۔ جس پر سپیشل سیکرٹری ہیلتھ حبیب اللہ نے بتایا کہ اب تک ایچ آر ایم آئی ایس پر صرف دو سو گاڑیوں کی انٹری مکمل ہوچکی ہے۔ جس پر مشیر صحت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایات دیں کہ محکمہ صحت کی ہر گاڑی خواہ وہ خراب کیوں نہ ہو، تین دن کے اندر اندر ان کی تفاصیل چاہئے۔ اس پر سپیشل سیکرٹری نے بتایا کہ تمام اہلکاروں کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے جبکہ ایکسائز کو بھی مراسلہ بھیجا گیا ہے کہ جو گاڑی ایچ آر ایم آئی ایس پر موجود نہیں اسے فی الفور روڈ پر روکا جائے اسی طرح وہ گاڑیوں جو غیر مجاز افراد کے قبضے میں ہیں ان گاڑیوں کی مرمت اور تیل کا بجٹ بھی بند کیاجارہاہے۔ مشیر صحت نے بتایا کہ جو ڈی ایچ او، ایم ایس یا کوئی اور افسر گاڑیوں کا ریکار ڈ فراہم نہیں کررہا انہیں فوری طور پر ہٹا دیا جائے۔ پروجیکٹس سے ملی گاڑیوں کی تفاصیل بھی فوری مہییا کی جائیں۔ جو جو اپنے عہدے سے برخاست ہیں اور ان کے پاس سرکار کی گاڑی ہے ان سے گاڑیاں واپس لی جائیں۔ ڈیجٹائزیشن سے متعلق اب تک کی ہونی والی پیش رفت پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مشیر صحت نے احکامات جاری کئے کہ آج سے ڈائریکٹوریٹ جنرل میں بھی ڈیجٹائزیشن کا آغاز کیا جائے۔ آج سے ڈائریکٹوریٹ جنرل کے پوسٹنگ ٹرانسفرز ڈیجٹلائز ہونی چاہئے۔ اگرچہ پوسٹنگ ٹرانسفر پر پابندی ہے لیکن سسٹم مکمل طور پر فعال کیا جائے تاکہ لوگ آج سے آن لائن ایپلائی شروع کردیں۔ ڈائریکٹوریٹ میں لیو مینجمنٹ سسٹم بھی فعال ہونا چاہیے جو اقدامات بھی محکمہ صحت میں ہو ں گے اب وہ لائن ہو ں گے۔ مشیر صحت نے یہ بھی احکامات جاری کئے کہ دوسرے ڈیپارٹمنٹس اور اداروں سے آئے تمام افسران کی ہیلتھ سے چھُٹی ہونی چاہئے، ڈوول چارج، ایڈیشنل چارج، اٹیچمنٹ اور ڈیٹلمنٹ پر ڈیوٹی کرنے والوں کی چھُٹی کردیں۔ کوئی بھی بندہ ایک سے زائد عہدوں پر براجمان نہیں ہوگا۔ تمام ریجنل ڈائریکٹوریٹس کے دفاتر فعال ہوگئے ہیں۔ ان کیلئے تمام سٹاف اور ضروری سامان مہیا کیا جائے۔ اس اقدام سے اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی یقینی ہوجا ئے گی اور صوبے کے صحت سے جُڑے مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔
مشیر صحت نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں کہ تمام ڈونرز، ایمپلیمنٹیشن پارٹنرز اور ٹیکنیکل اسسٹنٹس کیلئے لائحہ عمل بنانے پر فوری کام کا آغاز کیا جائے اور اگلے ہفتے رپورٹ اسی میٹنگ میں پیش کی جائے۔ ایم او یوز اور معاہدے تمام چیف ایچ ایس آر یو ڈیل کرے گا۔ تمام ڈونرز اور ایمپلمنٹیشن پارٹنرز محکمہ صحت کے ایجنڈے اور ضروریات کے مطابق چلیں گے نا کہ ڈیپارٹمنٹ ان کے ایجنڈے پر چلے گا۔ کوئی بھی ڈونر اگر محکمے کے لوازمات پرپورا نہیں اُترتا تو وہ ہیلتھ کے شعبے میں کام نہیں کرے گا۔

وزیر تعلیم خیبرپختونخوا فیصل خان ترکئی سے بلوچستان اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات، خیبرپختونخوا میں تعلیمی اصلاحات اور پی ٹی سیز کے کردار پر تفصیلی بریفنگ

خیبرپختونخوا کے وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی نے بلوچستان اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کی، جس کی قیادت سیکریٹری تعلیم بلوچستان صالح محمد نصار کر رہے تھے۔ اس دورے کا مقصد خیبرپختونخوا میں نافذ کی جانے والی تعلیمی اصلاحات، خاص طور پر والدین اساتذہ کونسلز (PTCs) کے مؤثر کردار کا عملی جائزہ لے کر ان کامیاب منصوبوں کو بلوچستان میں لاگو کرنا تھا۔

وفد کو خیبرپختونخوا میں پی ٹی سیز کی ساخت، ان کی فعالیت، اور کمیونٹی کی شرکت کے ذریعے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اسپیشل سیکریٹری (ڈویلپمنٹ) اسفند یار خٹک اور ڈپٹی سیکریٹری ریفارمز و انیشیٹوز شازیہ عطا نے اس بریفنگ کی قیادت کی۔ بریفنگ میں بلوچستان کے وفد نے اس اہم نظام کے بارے میں تفصیل سے بات چیت کی، جس میں پی ٹی سیز کے تحت والدین اور اساتذہ کی شرکت کو تعلیمی اداروں کی بہتری کے لیے مؤثر طریقے سے استعمال کیا جا رہا ہے۔

پی ٹی آئی اقتدار میں آکر متنازعہ غیر آئینی ترامیم کا خاتمہ کریگی، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

ترامیم اغواکاری، چادر چاردیواری کے تقدس کی پامالی اور ماوں بہنوں کی عزتیں اچھال کر جیسے سنگین جرائم میں لپیٹ کر پاس کیا گیا، مشیر اطلاعات۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اقتدار میں آکر متنازعہ غیر آئینی ترامیم کا خاتمہ کرے گی۔ ان ترامیم کو اغواکاری، چادر چاردیواری کے تقدس کی پامالی اور ماؤں بہنوں کی عزتیں اچھا نے جیسے سنگین جرائم میں لپیٹ کر پاس کیا گیا ہے۔آئینی ترامیم کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ جعلی حکومت نے اغوا گردی کرکے رات کی تاریکی میں سپریم کورٹ پر شب خون مار اہے کیوں کہ ترامیم کا جو طریقہ کار تھا وہ خود چیخ چیخ کر بتارہا ہے کہ آئین کی پیٹھ میں چھرا گھونپ دیا گیا ہے۔ جلد بازی میں ترامیم کا مقصد سپریم کورٹ کے فیصلے کے اطلاق سے بچنا ہے۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مزید کہا کہ متنازعہ ترامیم کے بعد پی ٹی آئی کی جدوجہد مزید تیز ہوگی اورمتنازعہ اور غیر آئینی ترامیم کے حق میں ووٹ ڈالنے والوں کو تاریخ کبھی معاف نہیں کریگی اور اب غیر آئینی ترامیم کا ساتھ دینے والے عوام کے انتقام سے بچ نہیں سکیں گے نہ ہی آئندہ انتخابات میں عوام انکو ووٹ دیں گے اور نہ ہی انہیں فارم 47 ملیں گا۔ انہوں نے کہا کہ متنازعہ ترامیم کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہونے پر پی ٹی آئی کا نام تاریخ میں سنہرے حروف میں لکھا جائے گا اور فسطائیت کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے والے پی ٹی آئی کے اراکین پارلیمنٹ کو پوری قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے اس کے برعکس بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ غداری کرنے والے لوٹوں پر پوری قوم کی لعنت ہے اورتاریخ غداروں کو کبھی معاف نہیں کریگی۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ بے وفائی کرنے والوں کا انجام پچھلے الیکشن میں سب نے دیکھا ہے۔ مشیر اطلاعات نے وکلاء برادری سے بھی غیر آئینی ترامیم کے خلاف فیصلہ کن معرکے کی اپیل کی اور ان سے کہا کہ وکلاء برادری پی ٹی آئی کے ساتھ ملکر متنازعہ غیر آئینی ترامیم کو اپنے انجام تک پہنچائیں۔

خیبر پختونخوا کے وزیربرائے محنت فضل شکورخان کی زیرصدارت لیبر کالونی ریگی شاہی بالا پشاور میں

خیبر پختونخوا کے وزیربرائے محنت فضل شکورخان کی زیرصدارت لیبر کالونی ریگی شاہی بالا پشاور میں نشے کے عادی افراد کے علاج معالجے کے لیے مرکز کھولنے کے حوالے سے اجلاس میں منعقد ہوا اجلاس میں کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود، سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبر پختونخوا محمد طفیل اور الخدمت فاؤنڈیشن کے نمائندہ وفد نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر کو بتایاگیا کہ ورکرز ویلفیئر بورڈ کی لیبر کالونی ریگی پشاور میں واقع ورکنگ فولکس گرائمر سکول خالی پڑا ہے جسے الخدمت فاؤنڈیشن کے حوالے کرکے اس میں نشئیوں کے علاج معالجے کیلیے عارضی طور پر سنٹر کھولا جائے تاکہ وہاں پر نشے میں مبتلا افراد کا علاج ہوسکے۔صوبائی وزیر کو مزید بتایاگیا کہ مذکورہ سنٹر میں الخدمت فاؤنڈیشن ان نشئیوں کا علاج کر ے گی جسے محکمہ سماجی بہبود خیبر پختونخوا نے ریفر کیا ہو۔ صوبائی وزیر برائے محنت نے ورکرز ویلفیئر بورڈ حکام کو ہدایت کی کہ اس سسلے میں ایک معاہدہ تیار کریں جسے الخدمت فاؤنڈیشن کے ساتھ طے کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے سے نشے کے ناسور کو ختم کرنا اور اس پر قابونا ایک عظیم مشن ہے نشے میں مبتلا افراد نہ صرف معاشرے کیلیے بلکہ اپنے خاندان والوں کیلیے بھی دردسر بن جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ نشے کے عادی افراد کو معاشرے کے ذمہ دار شہری بنانا ایک اہم فریضہ ہے اور اس اہم فریضہ کو نبھانے کیلیے ہم سب نے ملکر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے ڈبلیو ڈبلیو بی حکام کو ہدایت کی کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے ساتھ ایم او یو طے کرنے کے لیے اقدامات کریں۔

مردان۔ ضلعی ترقیاتی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس چیئرمین زرشاد خان ایم پی اے کی زیر صدارت ہوا

مردان۔ ضلعی ترقیاتی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس چیئرمین زرشاد خان ایم پی اے کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں ارکان صوبائی اسمبلی امیر فرزند خان اور افتخار مشوانی سمیت ضلع مردان کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے فوکل پرسنز پلاننگ آفیسر اور قومی تعمیر کے محکموں اور ٹیم ایم ایز کے افسران نے شرکت کی، اجلاس میں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ انیشی ایٹیو کے تحت مختلف حلقوں کے لئے جاری کردہ فنڈز کے تحت ارکان اسمبلی کی جانب سے متعلقہ محکموں کی جانب سے فراہم کردہ پی سی ون کا جائزہ لیا گیا۔ پلاننگ آفیسر عالمگیر خان نے اجلاس کو ڈی ڈی آئی کے فنڈز کے حوالے سے صوبائی حکومت کے رہنما اصولوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی جانب سے اپنے اپنے حلقے کے لئے مختص کردہ پندرہ پندرہ کروڑروپے کے ترقیاتی فنڈز کے تحت ترقیاتی منصوبوں کے پی سی ون پیش کئے گئے۔ ارکان صوبائی اسمبلی امیر فرزند خان اور افتخار علی مشوانی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں پر کام کے اجراء میں سست روی پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ ٹی ایم اے کو مختلف سکیموں کے لئے فنڈز کی فراہمی کے باوجود عوامی مفاد کے مختلف منصوبوں پر کام شروع نہیں کیا جارہا۔ چیئرمین ڈیڈک زرشاد خان نے بعض افسران کی اجلاس سے غیر حاضری کا نوٹس لیتے ہوئے ان کے خلاف متعلقہ فورم پر کاروائی کی ہدایت کی۔

صوبے کی پائیدار بنیادوں پر ترقی کےلئے وزیراعلیٰ علی امین خان گنڈا پور کااہم اقدام — آٹھ فلیگ شپ منصوبوں کی منظوری

خیبرپختونخوا میں موجودہ حکومت وزیراعلیٰ علی امین خان گنڈا پور کی وژنری قیادت میں عوامی خوشحالی اور صوبے کی دیر پا ترقی کیلئے کوشاں ہے۔ صوبے میں امن و امان کا قیام، عوام کو ریلیف کی فراہمی، روزگار کا فروغ، بہتر سماجی خدمات اور معاشی استحکام کیلئے پیداواری شعبوں کی دیر پا ترقی صوبائی حکومت کی ترجیحات ہیں۔ اس مقصد کےلئے صوبے میں پہلے سے جاری اصلاحاتی و ترقیاتی اقدامات کو اولین فرصت میں مکمل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے اورکثیر الجہتی اقدامات پر مشتمل ” عوامی ایجنڈے” کا کامیاب اجراءکیا گیا جس کے تحت مختلف شعبوں میں عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیںجن کے مثبت اثرات سے عوام مستفید ہو رہے ہیں۔ صوبائی حکومت نے اس سلسلے میں ایک اہم سنگ میل کے طور پر آٹھ نئے فلیگ شپ منصوبوں کے اجراءکابھی فیصلہ کیا ہے جن کا مقصد شہریوں کے سماجی تحفظ کو یقینی بنانا، صنعتی و تجارتی سرگرمیوں اور سیاحت کو فروغ دیکر صوبے کی مالی خودکفالت کا راستہ ہموار کرنا اور بہتر فنڈ منیجمنٹ کے ذریعے دستیاب وسائل کا نتیجہ خیز اور دانشمندانہ استعمال یقینی بنانا ہے تاکہ ایک خوشحال، ترقیافتہ اور با اختیار معاشرے کا قیام ممکن ہو سکے۔ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ علی امین خان گنڈ اپور نے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مجوزہ فلیگ شپ منصوبوں کا اجراءکرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ان فلیگ شپ منصوبوں میں صوبے کی تمام آبادی کے لئے لائف انشورنس کی فراہمی اور صوبائی حکومت کی اپنی اسلامی تکافل انشورنس کمپنی کا قیام، سولرائزیشن پروگرام کا اجراء، ہوم اسٹے ٹورازم اسکیم کا اجرائ، پشاور۔ ڈی آئی خان موٹروے کی تعمیر، 120 کلومیٹر طویل ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر ،تجارتی کوریڈور حب کی تعمیر اورڈیبٹ مینجمنٹ فنڈ کا قیام شامل ہیں۔ یہ فلیگ شپ منصوبے سال 2027 کے آخر تک مکمل کئے جائیں گے۔ زیر نظر تحریر میں ان منصوبوں کی ضرورت اہمیت اور ان کے چیدہ چیدہ مثبت پہلوو¿ں کا اختصار کے ساتھ احاطہ کیا گیا ہے ۔
لائف انشورنس فار آل
پراونشل اسلامک تکافل انشورنس کمپنی کا قیام
سولرائزیشن سکیم
ہوم سٹے ٹورازم سکیم
ڈی آئی خان موٹر وے
پراونشل پاورٹرانسمیشن لائن کی تعمیر
ٹریڈ کوریڈور حب
Debt Management Fund کا قیام

خیبرپختونخوا کے وزیر برائے لائیو سٹاک، فشریز و کوآپریٹیو فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نجی تعلیمی اداروں

خیبرپختونخوا کے وزیر برائے لائیو سٹاک، فشریز و کوآپریٹیو فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نجی تعلیمی اداروں کی ہر ممکن معاونت کر رہی ہے پرائیویٹ سکولز تعلیم کے میدان میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں جس سے اصلاحی معاشرہ کا قیام ممکن ہورہا ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے خپل کور ماڈل سکول میں پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن ضلع سوات کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پی ایس ایم اے کے صدر ظفر شلمانی، جنرل سیکرٹری شاہ فیصل، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سوات فضل خالق سمیت کثیر تعداد میں اساتذہ کرام اور معززین علاقہ موجود تھے، صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن سزا و جزا کے تحت کیٹیگریز بنائیں تاکہ سکولوں کی مشکلات میں کمی آسکے اور یہ ادارے خود مختیار بن جائیں انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کی مشکلات کے خاتمے، تجاویز اہم اصلاحات کیلئے اہم اقدامات اٹھائیں گے اور تمام جائز مسائل کو حل کرینگے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سرکاری سکولوں کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کیلئے بھی ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو معیاری اور اعلیٰ تعلیم فراہم کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے تعلیم ایک ایسا پیشہ ہے جو ایک اصلاحی معاشرے کے قیام میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے اس کیلئے ہم سب نے مشترکہ کام کرنا ہے ان کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن سمیت تمام اساتذہ کرام خراج تحسین کے مستحق ہیں کہ وہ بہتر معاشرے کے قیام میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کی مشکلات کے خاتمے، تجاویز اور اہم اصلاحات کیلئے پشاور میں ایک اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں سیکرٹری تعلیم خیبرپختونخوا بھی موجود ہونگے،اس اجلاس میں ایسوسی ایشن کے عہدیداران اپنے درپیش مسائل کو سامنے رکھیں گے جن کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ قید میں غیر انسانی سلوک کسی صورت قابل قبول نہیں، ہیومن رائٹس واچ سے نوٹس لینے کی اپیل۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے بانی تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ قید میں کیے جانے والے غیر انسانی اور غیر قانونی سلوک کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو گزشتہ 14 دنوں سے ایک چھوٹے سیل میں تنہا قید رکھا گیا ہے جہاں انہیں بنیادی انسانی حقوق سے بھی محروم کیا جا رہا ہے، بجلی کی فراہمی بند ہے اور انہیں بیرونی دنیا سے مکمل طور پر کاٹ دیا گیا ہے۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ عمران خان کو جان بوجھ کر قید کے دوران آئیسولیشن میں رکھا جا رہا ہے تاکہ ان کا ذہنی اور جسمانی طور پر استحصال کیا جا سکے، یہ ظلم صرف عمران خان پر نہیں بلکہ اس عوامی مینڈیٹ کی بھی توہین ہے جو عوام نے انہیں بطور وزیر اعظم دیا تھا۔ انہوں نے ہیومن رائٹس واچ اور دیگر بین الاقوامی انسانی حقوق کے اداروں سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ بین الاقوامی سطح پر اٹھایا جائے تاکہ عالمی برادری بھی پاکستان میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ ہو سکے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے موجودہ حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ ناجائز حکومت اپنے اقتدار کو بچانے کے لیے عمران خان جیسے مقبول لیڈر کو ظلم و جبر کا نشانہ بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس حکومت کے ہر ظلم کا حساب لیں گے، عزم کرتے ہیں کہ عمران خان کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو نہ صرف غیر قانونی قید میں رکھا گیا ہے بلکہ انہیں تمام تر معلومات سے بھی دور رکھا گیا ہے، ان کے سیل میں نہ تو کسی قسم کا رابطہ میسر ہے اور نہ ہی انہیں ملک کے اندر جاری سیاسی صورتحال کے بارے میں آگاہی دی جا رہی ہے جو ایک جمہوری ملک میں ناقابل قبول ہے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے آئین میں تعصب کی بنیاد پر کی جانے والی ترامیم کو عوام سے چھپایا جا رہا ہے جو کہ جمہوری اقدار اور آئینی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ہر سطح پر ان ترامیم کے خلاف بھرپور مزاحمت کرے گی اور عدلیہ کی خودمختاری کو ختم کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران نہ تو عوامی نمائندے ہیں اور نہ ہی عوام کے مینڈیٹ کی عزت کرتے ہیں اور یہ ثابت ہو چکا ہے کہ یہ حکومت ایک جعلی حکومت ہے جو بیرونی سازش کے تحت قائم کی گئی ہے۔ بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ رجیم چینج سازش کے تحت قائم یہ حکومت پاکستان کو اندرونی طور پر تباہ کرنے کے درپے ہے لیکن عوام اب جاگ چکے ہیں اور انہیں معلوم ہے کہ عمران خان ہی اس ملک کے مسائل کا واحد حل ہیں۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی اپنے قائد عمران خان کی رہائی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھے گی جب تک عمران خان کو انصاف فراہم نہیں کیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی پاکستان کی آخری امید ہے اور قوم عمران خان کی کال پر لبیک کہنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سیاست کو صرف سیاسی اداروں تک محدود رہنا چاہیے اور غیر سیاسی قوتوں کو سیاست سے دور رکھنا چاہیے۔ پی ٹی آئی اپنے قائد کے ساتھ ہر محاذ پر کھڑی ہے اور جب تک ہم حقیقی آزادی حاصل نہیں کر لیتے، ہم عمران خان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے،کوئی ظلم اور جبر اس نظریے کو مٹا نہیں سکتا جس کا وقت آ چکا ہو۔

سیکرٹری محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ خیبرپختونخوا ارشد خان نے کہا ہے کہ محکمہ اطلاعات

سیکرٹری محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ خیبرپختونخوا ارشد خان نے کہا ہے کہ محکمہ اطلاعات کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور محکمہ کے ریڈیو نٹ ورک کے ذریعے زراعت اور دیگر شعبوں میں ترقی اور عوام میں ان شعبوں میں ہونے والی ریسرچ کے بارے آگہی پیدا کرنے ے لیے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ وہ ریجنل انفارمیشن آفس مردان اور پختونخوا ریڈیو مردان کے دورے کے موقع پر افسروں اور اہلکاروں سے بات چیت کر رہے تھے۔ اس موقع پر پریس رجسٹرار/ ڈائریکٹر انفارمیشن انصار اللہ خلجی بھی سیکرٹری انفارمیشن کے ہمراہ تھے۔ ریجنل انفارمیشن آفیسر شمس الحق اور پختونخوا ریڈیو مردان کے سٹیشن منیجر ساجد محمود خان نے سیکرٹری اطلاعات کو اپنے دفاتر کی کارکردگی اور مسائل سے آگاہ کیا۔ ارشد خان نے ریڈیو پروگراموں اور ریڈیو ڈرامے کے معیار کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت آرٹسٹوں اور لکھاریوں کی حوصلہ افزائی کرے گی۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے عوامی ایجنڈے اور آٹھ نکاتی فلیگ شپ منصوبوں کے تحت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے متعلقہ اداروں کی کوششوں کو اجاگر کرنے کی ہدایت کی۔ سیکرٹری انفارمیشن نے ریجنل آفس اور ریڈیو کے مختلف سیکشنوں کا معائنہ کیا اور سٹاف سے ان کے مسائل معلوم کیے۔

خیبر پختونخوا کے وزیر لائیو سٹاک، فشریز و کوآپریٹو فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ

خیبر پختونخوا کے وزیر لائیو سٹاک، فشریز و کوآپریٹو فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت سماجی، فلاحی تنظیموں کی بھر پور حوصلہ افزائی کر رہی ہے خدمت خلق کے تحت فلاحی سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا قابل ستائش عمل ہے جذبہ خدمت خلق سے سرشار اور اپنی مدد آپ کے تحت رضا کارانہ کام کرنے والی رضا کار تنظیموں کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے پر عزم ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے خان ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر ڈاکٹر فرمان، ایکٹنگ صدر امان روم، جنرل سیکرٹری محبوب خان، میڈیا سیکرٹری حضرت حسین سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا وفد نے صوبائی وزیر سے ان کی رہائش گاہ مکانباغ میں ملاقات کی، وفد نے صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی کو تنظیم کی کارکردگی بارے آگاہ کیا جس پر فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ لوگوں کی خدمت کرنے اور خود کو عوام کی خدمت کیلئے پیش کرنے والے لوگوں کو عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جبکہ تحریک انصاف کی موجودہ صوبائی حکومت بھی اس طرح کے لوگوں اور تنظیموں کی بھر پور حوصلہ افزائی کر رہی ہے عوامی خدمات کے حوالے سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کرنا اولین ترجیح ہے اسی طرح رضاکار صوبائی حکومت کا دست و بازو بن کر لوگوں کی خدمت کرنا اپنا شعار بنائیں انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت عام آدمی کی حالت زندگی بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور اس مقصد کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لار ہی ہے۔