محکمہ خوراک خیبرپختونخوا کے راشننگ کنٹرولر آفس پشاور نے گزشتہ ہفتے کے دوران گرانفروشوں، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کی گئی کارروائیوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں، جن کے مطابق پشاور شہر اور مضافات میں مختلف خوراک سے وابستہ کاروباروں کی چیکنگ کی گئی۔محکمہ خوراک راشننگ کنٹرولر آفس کے حکام کے مطابق انسپکشن ٹیموں نے قصائیوں، سبزی و فروٹ فروشوں، ہوٹلوں، بیکریوں، جنرل سٹورز اور دیگر کاروباری مراکز کی چیکنگ کی۔ اورسرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی اور گرانفروشی پر 16 قصائیوں اور 4 دودھ فروشوں کو جیل بھیج دیا گیا، جب کہ 38 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کیں اور 60 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔اسی دوران 285 کاروباریوں پر خوراک کے قوانین کی خلاف ورزی پر لاکھوں روپے کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے کامیاب کاروائیوں پر انسپکشن ٹیموں کیاقدامات کو سراہا اور کہا کہ صوبہ بھر میں گرانفروشی، ذخیرہ اندوزی اور غیر معیاری خوراک کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری نرخ ناموں اور خوراک کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ، خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی اور محکمہ خوراک کے افسران بلا تعطل کارروائیاں کر رہے ہیں۔وزیر خوراک نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ گرانفروشی، ذخیرہ اندوزی یا غیر معیاری خوراک کی فروخت کی شکایت درج کروانے کے لیے خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی کی جانب سے قائم شکایات سیل کے ٹول فری نمبر 0800-37432 یا واٹس ایپ نمبر 0345-1009348 پررابطہ کریں۔
پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل نے صوبائی وزیر مینا خان آفریدی،
پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل نے صوبائی وزیر مینا خان آفریدی، ایم این اے آصف خان اور چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ کو پشاور میں جاری اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی، جن کا مقصد صوبائی دارالحکومت کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔ اجلاس میں بنیادی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، جن میں ٹریفک کے مسائل کا حل، شہر کی خوبصورتی میں اضافہ، اراضی کا مؤثر استعمال، اور حیات آباد و ریگی ماڈل ٹاؤن شپس کی ترقی شامل ہے۔ ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے سات اہم مقامات—بورڈ بازار، اسلامیہ کالج، یونیورسٹی آف پشاور، اور یونیورسٹی ٹاؤن سمیت دیگر مقامات—کی نشاندہی کی گئی، جہاں مختلف اقدامات کیے جائیں گے۔ اجلاس کو رنگ روڈ کے نامکمل حصے کی پیش رفت پر بھی آگاہ کیا گیا، جو ورسک روڈ کو ناصر باغ روڈ سے جوڑے گا، جبکہ موٹر وے جنکشن پر ایک نیا بس ٹرمینل تعمیر کرنے کا منصوبہ بھی زیر غور آیا۔ حکام نے بتایا کہ چمکنی پارک اینڈ رائیڈ سہولت مکمل ہو چکی ہے، جبکہ ورسک گریویٹی کینال پر ناصر باغ روڈ کے آغاز میں یوٹرن کے لیے تعمیر کیا گیا پل محض 30 دن میں مکمل کیا گیا۔
چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ نے ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر نگرانی کے لیے پی ڈی اے کو ایک ٹریکنگ شیٹ تیار کرنے کی ہدایت دی تاکہ منصوبوں کی پیش رفت کو قریب سے مانیٹر کیا جا سکے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ترقیاتی منصوبے پشاور ماسٹر پلان سے ہم آہنگ ہونے چاہئیں اور ٹریفک مسائل کے حل کے لیے ایک جامع مطالعہ کیا جانا چاہیے۔ پی ڈی اے نے شہر کی خوبصورتی اور ماحولیاتی بہتری کے لیے ایک وسیع شجرکاری مہم کا آغاز کیا ہے، جس کے تحت شہر بھر میں 82,400 پودے لگائے جائیں گے۔ اس کے علاوہ، اجلاس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت نئے ترقیاتی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، تاکہ شہری ترقی کے عمل کو تیز کیا جا سکے۔ چیف سیکرٹری نے اس موقع پر کہا کہ پشاور خیبر پختونخوا کا چہرہ ہے اور اسے ایک جدید، خوبصورت اور سہولتوں سے آراستہ شہر بنانے کے لیے پی ڈی اے کا کردار کلیدی ہے۔ انہوں نے پشاور کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے اور سرمایہ کاروں و سیاحوں کے لیے اسے مزید پرکشش بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پختون یار خان نے
خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پختون یار خان نے میڈیا کے نمائندوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنوں کینٹ دھماکوں میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد میں امدادی رقوم تقسیم کر دی گئی ہیں جبکہ جن کے گھروں کو نقصان پہنچا تھا ان کے نقصانات کا سروے بھی مکمل کر لیا گیا ہے بہت جلد گھروں کے نقصانات کا ازالہ بھی کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ بنوں امن پاسون میں جاں بحق اور زخمی افراد کے لواحقین میں بھی جلد امدادی چیکس تقسیم کئے جائیں گے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور مشران کی موجودگی میں لواحقین میں امدادی چیکس تقسیم کریں گے ہماری موجودہ حکومت عوامی مسائل اور امن و امان کے قیام سے غافل نہیں بلکہ اس حوالے سے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام پہلے ہی مختلف مسائل کا شکار ہیں ہم انہیں مزید آزمائش میں نہیں ڈال سکتے ہم عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے آئے ہیں اور خیبر پختونخوا کی حکومت عوام کو خوشحالی، امن اور ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی اور یہی ہمارا منشور بھی ہے۔
صوبائی وزیر سماجی بہبود و ترقی نِسواں سید قاسم علی شاہ کا عالمی یومِ خواتین پر خصوصی پیغام
خیبر پختونخوا کے وزیر سماجی بہبود و ترقی نسواں سید قاسم علی شاہ نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ8 مارچ کو دنیا بھر میں عالمی یومِ خواتین منایا جاتا ہے، کسی بھی معاشرے کی ترقی اس وقت تک ممکن نہیں جب تک وہاں کی خواتین تعلیم یافتہ، مضبوط اور خودمختار نہ ہوں، خیبر پختونخوا حکومت خواتین کی ترقی اور حقوق کے تحفظ کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں خواتین کی تربیت کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں، پہلے صرف روایتی ہنر جیسے سلائی اور کڑھائی سکھائے جاتے تھے لیکن اب ای-کامرس اور مصنوعی ذہانت (AI) جیسے جدید شعبوں میں بھی تربیت دی جائے گی، جلد ہی پشاور میں ای-کامرس اور AI سکول کا افتتاح کیا جا رہا ہے اور مستقبل میں یہ سہولت پورے صوبے میں فراہم کی جائے گی۔وزیرِ اعلیٰ سردار علی امین گنڈا پور کی قیادت میں خیبر پختونخوا میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے بڑے اقدامات کیے جا رہے ہیں، والدین کو چاہیے کہ وہ اپنی بیٹیوں کو تعلیم دیں اور ان کی بہتر تربیت کریں تاکہ وہ خودمختار بن سکیں، حکومت ان تمام خواتین کا مکمل ساتھ دے گی جو ترقی کی راہ میں درپیش چیلنجز کا سامنا کر رہی ہیں، وہ وقت دور نہیں جب خیبر پختونخوا کی ہر عورت ہنر مند، خود مختار اور مضبوط ہوگی۔
خیبرپختونخوا کے وزیر برائے لائیو سٹاک، فشریز و کوآپریٹیو فضل حکیم خان نے
خیبرپختونخوا کے وزیر برائے لائیو سٹاک، فشریز و کوآپریٹیو فضل حکیم خان نے فیض آباد سیدو شریف کا دورہ کیا انہوں نے مقامی لوگوں اور تاجر برادری سے ملاقاتیں کیں اس موقع پر لوگوں اور دکانداروں نے صوبائی وزیر کو اپنے انفرادی اور اجتماعی مسائل سے آگاہ کیا جنہیں فضل حکیم خان یوسفزئی نے انتہائی غور سے سنا اور انکے مناسب حل کی یقین دہانی کرائی جبکہ بعض مسائل کو موقع پر متعلقہ افسران سے رابطہ کرکے حل بھی کیا اس موقع پر صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے خدمت خلق کا جو موقع عطا کیا ہے اسے عبادت سمجھ کر نبھارہے ہیں زندگی کی ہر سانس خدمت انسانیت کیلئے وقف کر رکھی ہے جب تک جان میں جان ہے عوام کی بے لوث خدمت کرتا رہوں گا فضل حکیم خان کا کہنا تھا کہ ہم ہر صورت میں عوام کے سامنے جوابدہ ہے ہماری کوشش اور خواہش ہے کہ خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع خصوصاََ حلقہ پی کے 6 کے لوگوں کی تمام محرومیوں کا ازالہ احسن طریقے سے کرسکیں انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری محکموں کے افسران کو ہدایت جاری کی ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام کو تمام بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچائیں اور عوام کا خاص خیال رکھا جائے اور عوام کو مکمل ریلیف فراہم کریں انہوں نے کہا کہ عوام کو جائز حق دینے کیلئے ہم خود بھی عوام کے درمیان موجود ہیں تاکہ براہ راست عوامی شکایات سے باخبر رہیں اور ان کا بروقت ازالہ کرسکیں۔
مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف
مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ صوبے میں گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ تمام اضلاع میں سرکاری نرخنامے اور معیار کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں، یہ کمیٹیاں روزانہ کی بنیاد پر بازاروں کا دورہ کرکے نرخوں اور اشیاء کے معیار کی جانچ کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو روزانہ کی بنیاد پر اس حوالے سے رپورٹ پیش کی جا رہی ہے۔مشیر اطلاعات نے کہا کہ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے اور اس حوالے سے نرخنامے اور معیار کو یقینی بنانے کے لیے محکمہ خوراک میں ایک شکایات سیل بھی قائم کر دیا گیا ہے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ شہری کسی بھی شکایت کے اندراج کے لیے ٹول فری نمبر 0800-37432یا واٹس ایپ نمبر0345-1009348 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کو لوٹنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی
وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے ٹیکنیکل ایجوکیشن طفیل انجم کے زیر نگرانی
وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے ٹیکنیکل ایجوکیشن طفیل انجم کے زیر نگرانی ٹیوٹا اور بینک آف خیبر کے مابین احساس ہنر پروگرام کے تحت نوجوانوں کو بلا سود قرضوں کی فراہمی کے حوالے سے مفاہمتی یاداشت پر دستخط
وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے ٹیکنیکل ایجوکیشن طفیل انجم نے کہا ہے کہ احساس ہنر پروگرام وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا صوبے کے نوجوانوں کے لئے ایک منفرد فلیگشپ منصوبہ ہے، جس کے تحت صوبے کے ہنرمند نوجوانوں کو بلاسود قرضے دئیے جائیں گے جس سے وہ اپنے لئے خود روزگار شروع کر سکیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو بینک آف خیبر اور ٹیوٹا کے مابین احساس ہنر پروگرام کے تحت نوجوانوں کو بلاسود قرضوں کی فراہمی کے حوالے سے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کے دوران کیا ہے۔ اس موقع پر سیکرٹری انڈسٹری عامر آفاق، منیجنگ ڈائریکٹر خیبر بینک، منیجنگ ڈائریکٹر ٹیوٹا ودیگر حکام بھی موجود تھے۔ اس منصوبے کو بینک آف خیبر کے ذریعے نافذ العمل کیا جائے گا۔ اس منصوبہ کے لئے 3 ارب روپے سے زائد فنڈ مختص کی گئی ہے جبکہ امسال 2024-25 کے لیے 200 ملین روپے رکھیں گئے ہیں۔ منصوبے کے تحت صوبے کے تقریباً 35000 ہنر مند نوجوانوں کو یہ قرضے دئیے جائیں گے۔ منصوبے کے تحت ہر ہنر مند نوجوان کو 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرضہ دیا جائے گا جو کہ 36 اقساط پر محیط ہوگا یعنی اس قرضے کی واپسی 36 مہینوں میں مکمل کی جائے گی۔ اسی طرح اس منصوبے سے وہ ہنر مند افراد مستفید ہو سکیں گے جو کہ خیبرپختونخوا کے سکونتی ہوں اور ان کی عمر 18 سے 40 سال اور انکے پاس سکل سرٹیفکیٹ یا ڈپلومہ ہوں۔ مفاہمتی یاداشت کے موقع پر معاون خصوصی برائے ٹیکنیکل ایجوکیشن طفیل انجم نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے احساس ہنر پروگرام کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے ہمارا مقصد صوبے کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔
خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم میناخان آفریدی کی صدارت میں صوبہ کے سرکاری کالجز میں
خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم میناخان آفریدی کی صدارت میں صوبہ کے سرکاری کالجز میں بی ایس پروگرام میں زیرتعلیم اور فارغ التحصیل سٹوڈنٹس کو انٹرن شپ کیزیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے جمعرات کے روزمحکمہ اعلیٰ تعلیم کے کمیٹی روم میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سپیشل سیکرٹری اعلیٰ تعلیم، ایڈیشنل سیکرٹریز، ڈائریکٹر کالجز سمیت محکمہ اعلیٰ تعلیم اور محکمہ امور نوجوانان کے متعلقہ افسران نیشرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ اعلیٰ تعلیم کے ایڈیشنل ڈائریکٹر کالجز نے طلباء کے لیے انٹرن شب پروگرام کے مختلف مواقع پیدا کرنے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایاگیا کہ پشاور، مردان اور ہزارہ میں مختلف انڈسٹریز کے مالکان، سرکاری اداروں اور غیر سرکاری تنظیموں کے ساتھ کالجز کے سٹوڈنٹس کے لیے انٹرن شپ کے مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اس سلسلے میں باقی اضلاع کے بھی دورے کیے جارہے ہیں اور بہت جلد دیگر اضلاع میں اس مشن کو مکمل کیا جائے گا۔ کالجز میں پڑھانے والے مختلف مضامین کی لسٹیں تیار کی ہیں جن پر انڈسٹریلسٹس اور دیگر اداروں کے ساتھ بیٹھ کر تفصیلی ملاقاتیں ہورہی ہیں اورسٹوڈنٹس کو انٹرن شپ کے مواقع میسر کروانے کیلیے ان سٹیک ہولڈرز کو آمادہ کیا جا رہا ہے۔ صوبائی وزیر نے انٹرن شپ کے مواقع پیدا کرنے کیلییمحکمہ اعلیٰ تعلیم کے مشن کو سراہا اور ہدایت جاری کی کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی پالیسی کے مطابق سٹوڈنٹس کیلیے لازمی انٹرن شپ کو یقینی بنانے کیلیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں انہوں نے یہ بھی ہدایت جاری کی کہ ضم قبائلی اضلاع اور بندوبستی اضلاع کے سٹوڈنٹس کے لیے انٹرن شپ کے مواقع پیدا کرنے کیلیے محکمہ اعلیٰ تعلیم اور محکمہ امور نوجوانان کے مابین معاہدہ کیا جائے جبکہ آرٹیفیشل اینٹیلیجنس اور ایمرجنگ ٹیکنالوجی ڈسپلن میں انٹرن شپ کے مواقعے پیدا کرنے کیلیے محکمہ اعلیٰ تعلیم، امورنوجوانان اور یونیورسٹی آف انجینئرنگ ٹیکنالوجی کے مابین معاہدہ کیا جائے۔ اجلاس میں انٹرن شپ سے متعلق دیگر اہم امور بھی زیر غور لائے گئے۔ صوبائی وزیر کا کہناتھا کہ زیر تعلیم اور تعلیم مکمل کرنے والے سٹوڈنٹس کو انٹرن شپ کے مواقع ملنے سے ان کو نہ صرف معاوضہ ملیگا بلکہ طلبا کے پاس سکلز اور ہنر بھی آئیں گے۔ جو کہ طلبا کی عملی زندگی میں کافی مددگار ثابت ہوں گے۔
خیبر پختونخوا کے وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پختون یار خان نے چیف سیکرٹری
خیبر پختونخوا کے وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پختون یار خان نے چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ اور آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کے ہمراہ دھماکے سے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا، اس موقع پر کمشنر بنوں ڈویژن محمد علی شاہ، ڈی آئی جی عمران شاہد، ڈپٹی کمشنر بنوں عبدالحمید خان اور ڈی پی او ضیاء الدین احمد بھی موجود تھے.انہوں نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اورشہید مسجد کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اہل علاقہ کو مسجد کی از سرِ نو تعمیر سمیت تمام نقصانات کے ازالے کی یقین دہانی کرائی بعد ازاں انہوں نے دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے ملاقاتیں کیں اور مرحومین کیلئے فاتحہ خوانی کی اور بلندی درجات کیلئے دعائیں کیں۔ انہوں نے واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار بھی کیا صوبائی وزیر پختون یار خان نے میڈیا کے نمائندوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت بنوں کے واقعے پر غم زدہ ہے وہ جلد نقصانات کا ازالہ کرے گی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سروے کی ٹیم آئی ہے، انہوں نے سروے کیا ہے جلد ہی نقصانات کا بھی ازالہ کرے گی شہداء کے خاندانوں کو پیکج دیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ حکومت خیبر پختونخوا امن و امان کے قیام کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بھی بنوں کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے حکومت کا ساتھ دیں تب امن کا قیام ممکن ہے حکومت ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے پوری کوشش کر رہی ہے
محکمہ خوراک کا گران فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 8 گرفتار، 27 ایف آئی آر درج
محکمہ خوراک خیبرپختونخوا نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کر دیاہے۔ گزشتہ روز صوبہ بھر میں بڑے پیمانے پر کارروائیاں کرتے ہوئے 1136 خوراک سے وابستہ کاروباروں کی چیکنگ کی گئی، جس کے دوران قوانین کی خلاف ورزی پر 8 گراں فروشوں کو گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا گیا، جبکہ 27 کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔ اس کے علاوہ خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں پر مجموعی طور پر 3 لاکھ 47 ہزار روپے کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ محکمہ خوراک کی جانب سے جاری تفصیلات کیمطابق ایک روزہ انسپکشن کے دوران 196 جنرل اسٹورز، 94 نانبائی، 182 قصاب، 127 مرغی فروش، 157 سبزی فروش، 124 پھل فروش، 77 دودھ فروش، 64 مٹھائی و بیکری، 41 ہوٹل، 28 کباب و تکہ فروش، 14 مچھلی فروش اور 32 پکوڑے فروشوں کے کاروباروں کی جانچ پڑتال کی گئی۔ اس دوران 67 کاروباری مراکز کو چالان بھی جاری کیے گئے۔وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے گران فروشی اور ناقص اشیاء خوردونوش کی فروخت پر سخت کارروائی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر قصائیوں اور دیگر ضروری اشیاء فروخت کرنے والے کاروباروں کی چیکنگ کی جائے اور قانون توڑنے والوں کو فوری طور پر جیل بھیجا جائے۔
