وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اینٹی کرپشن مصدق عباسی نے خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور میں بدعنوانی کے حوالے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدعنوانی، رشوت اور اقربا پروری معاشرے کیلئے زہرقاتل ہے۔ انقلاب ایران کے بعد وہاں پر کرپشن کو فساد فی الارض قرار دیا گیا اور اس جرم میں ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا دی گئی۔ بدعنوانی دیمک کی طرح معاشرے کو کھا جاتی ہے۔ ہمارا مسئلہ اشرافیہ کی کرپشن ہے۔ اس کرپشن سے حاصل ہونے والا پیسہ بیرونی ممالک جاتا ہے۔ کرپشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ کسی سے ناجائز فائدہ لینا یا فائدہ دینا یا خاموش رہنا کرپشن ہے۔اسی طرح نااہل شحض کو سیٹ پر بیٹھانا کرپشن کی ماں ہے۔کرپشن کی روک تھام آگاہی، prevention اور قوانین کو لاگو کرنے سے ہوسکتی ہے۔ ہمیں دوسرے کے جج اور اپنے وکیل بنانے سے اجتناب کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکموں کے اندر کرپشن کے مواقعوں کو ختم کرنے کے لیے اقدامات اٹھارہے ہیں۔ جن معاشروں میں رولز آف لاء نہیں ہوگا وہاں احتساب کا عمل کمزور ہوگا۔ جس ملک میں رولز آف لاء بہتر ہوگا وہاں خوشحالی ہوگی اور کرپشن کم سے کم ہوگی۔ خوداختسابی کی اشد ضرورت ہے۔ وائس چانسلر خیبر میڈیکل پشاور ڈاکٹر ضیاء الحق نے مشیر وزیراعلیٰ مصدق عباسی کو یونیورسٹی آمد پر خوش آمدید کہا اور انکو یونیورسٹی کے قیام کے پس منظر، نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں اور کارکردگی سے آگاہ کیا۔مشیر وزیراعلی برائے اینٹی کرپشن مصدق عباسی نے سیمنار سے اپنے خطاب میں کرپشن، کرپشن کے انفرادی و اجتماعی زندگی پر اثرات اور خوداختسابی پر سیر حاصل گفتگو کی۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ مختلف ممالک میں کرپشن پر سخت سے سخت سزا دی جاتی ہے تاکہ دوسروں کیلئے مثال بنے۔ خوداختسابی کی اشد ضرورت ہے اگر ایک بندہ اپنے آپ کو تبدیل کردے تو دنیا تبدیل ہو جائے گی۔انہوں نے طلباء و طالبات پر زور دیا کہ کردار سازی کیلئے کتاب بینی کے عادت کو اپنائیں۔ قرآن مجید، سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اقبالیات کا مطالعہ کریں۔ قرآن مجید کو پڑھیں، سمجھے اور عملی زندگی میں اس سے رہنمائی لیں۔ کامیابی اسکی بدولت نصیب ہوتی ہے۔ ہمیشہ سچ بولیں اور جھوٹ بولنا ترک کریں۔ سیمنار میں سوالات و جوابات سیشن بھی ہوا جس میں سٹاف ممبران نے مشیر وزیراعلی مصدق عباسی سے کرپشن کے حوالے سے سوالات کیے۔
صوبائی وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی کا 24 جنوری کو عالمی دن برائے تعلیم بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ
صوبائی وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی نے ایجوکیشن حکام کو ہدایات کی ہے کے پورے خیبر پختونخوا میں 24 جنوری 2025 عالمی دن برائے تعلیم بھرپور جوش و جذبے سے منایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور معاشرے میں تعلیم کی اہمیت کے بارے میں شعور بیدار کرنا ہے۔ وزیر تعلیم کی ہدایت پر محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں، کمیونٹی سکولز، اور دیگر تعلیمی مراکز کو تفصیلی منصوبہ بندی فراہم کی ہے تاکہ یہ دن پورے صوبے میں یکساں انداز میں منایا جا سکے۔عالمی یوم تعلیم کے موقع پر مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ جن میں مضمون نویسی، تقریری مقابلے، پوسٹر سازی، اور کوئز کے مقابلے شامل ہیں۔ یہ تمام سرگرمیاں طلبہ اور اساتذہ کے لیے ترتیب دی گئی ہیں تاکہ تعلیمی سرگرمیوں میں دلچسپی پیدا کی جا سکے۔ سیمینارز، ورکشاپس، اور لیکچرز کا انعقاد بھی کیا جائے گا جن میں تعلیم کی اہمیت اور اس سال کے تھیم پر روشنی ڈالی جائے گی۔ ان تقریبات کی نگرانی متعلقہ ضلعی تعلیمی افسران، ہیڈ ماسٹرز، اور پرنسپلز کریں گے۔مزید برآں، آگاہی واکس کا انعقاد بھی کیا جائے گا جس میں مقامی پارلیمنٹیرینز، والدین، طلبہ، اساتذہ، مقامی ہیروز، اور سول سوسائٹی کے اراکین کو مدعو کیا جائے گا تاکہ تعلیم کی اہمیت پر معاشرتی شعور اجاگر کیا جا سکے۔
خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پختون یار خان نے کہا ہے کہ
خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پختون یار خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نہ ختم ہونے والی ہے اور نہ ہی کمزور ہے وہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہے عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی خیبر پختونخوا کے وسائل اگرچہ کم ہیں لیکن بہترین حکمت عملی کی بدولت ہم عوام کی وہ خدمت کر رہے ہیں جس کی مثال ماضی میں نہیں مل سکتی ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کو موجودہ وفاقی حکومت نے نشانے پر لیا ہوا ہے اور ان کیلئے مسائل پیدا کر رہی ہے بجلی کی رائلٹی نہیں دے رہی ہے جو ہمارا آئینی، پارلیمانی اور قانونی حق ہے این ایف سی ایوارڈ میں بھی ہمیں پورا حصہ نہیں دیا جارہا لیکن وسائل کی کمی ہمیں عوام کی خدمت سے دور نہیں رکھ سکتی ہم عمران خان کے منشور کی بنیاد پر عوام کی بے لوث خدمت کر رہے ہیں جس کی وجہ سے عوام کا اعتماد ہم پر پہلے کی نسبت مزید زیادہ ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ ضلع بنوں کی پسماندگی اور خصوصا کم ترقی یافتہ علاقوں کو ترقی دینا میرا خواب ہے اور اس خواب کی تعبیر کیلئے میں روز اول سے کوشاں ہوں
صوبائی وزیر لائیو سٹاک فضل حکیم خان یوسفزئی کی لائیو سٹاک کی اراضی کو زیر استعمال لانے کی ہدایت
محکمہ لائیو سٹاک کے جاری منصوبوں میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ فضل حکیم
سالانہ ترقیاتی پروگرام میں ایسے منصوبے شامل کئے جائیں جس سے مویشی پال زمینداروں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچے۔ فضل حکیم
خیبرپختونخوا کے وزیر برائے لائیو سٹاک، فیشریز و کوآپریٹیو فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافے کیلئے منصوبے بنائے تاکہ صوبہ دودھ اور گوشت میں خودکفیل ہو جائے۔ محکمہ لائیو سٹاک کے جاری منصوبوں میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا جبکہ انکی بروقت تکمیل کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔ ضم اضلاع میں پبلک پرائیویٹ پاٹنرشپ سے مذبح خانے قائم کئے جائیں گے تاکہ عوام کومعیاری و صحت مند گوشت فراہم کیا جاسکے۔سالانہ ترقیاتی پروگرام میں ایسے منصوبے شامل کئے جائیں جن سے مویشی پال زمینداروں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پشاور میں ڈائریکٹوریٹ آف لائیو سٹاک توسیع کے دفتر میں محکمہ لائیو سٹاک توسیع کے جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس کے صدارت کے موقع پر کیا۔ اجلاس میں ایکٹنگ ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک توسیع ڈاکٹر اسد، ڈائریکٹر لائیو سٹاک ضم اضلاع ڈاکٹر وحید وزیر، ڈسٹرکٹ ڈائریکٹرز لائیو سٹاک اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی کو منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ بریفنگ کے دوران لائیو سٹاک توسیع کے جاری و نئے منصوبوں جسمیں ڈائریکٹوریٹ جنرل خیبرپختونخوا کی بہتر، کٹا بچاؤ پروگرام، ایزی خیلی اور اچائی نسل کے تحفظ، سول ویٹرنری ہسپتالوں کو تحصیل/ضلعی سول ویٹرنری ہسپتالوں میں اپ گریڈ کرنا، ضلعی سطح پر پولٹری پوسٹ مارٹم سنٹر کا قیام، سی بی ڈی ایف ہری چند کو مضبوط کرنا، ٹیلی فارمنگ اور ڈیجیٹل سروسز پلیٹ فارم، پولٹری بریڈنگ ہیچریوں اور بزنس انکیوبیشن سینٹر کا قیام، لون تک رسائی میں سہولت کے ذریعے انٹرپرینیورشپ کی ترقی کے منصوبوں پر تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر لائیو سٹاک فضل حکیم خان یوسفزئی نے محکمے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے منصوبوں میں شفافیت لانے اور معیار پر سمجھوتہ نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ مویشی پال حضرات کو ان منصوبوں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی قیادت میں مویشی پال زمینداروں کی بہتری کے لیے اقدامات اٹھارہی ہے۔ دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافے کے لیے اقدامات کررہے ہیں جس کے بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اچھی نسل کے جانور، دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ اولین ترجیح ہے۔
اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کی کاروائیاں، لیویز لائن کی تعمیر میں بیضابطگیوں پر سابق ڈپٹی کمشنر دیرلوئر گرفتار، بونیر میں تین کروڑ 64 لاکھ روپے مالیت کی 47 کنال اراضی ریکور کرکے محکمہ جنگلات کے حوالے کردیا
صوبہ بھر میں اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کی کاروائیاں جاری ہے۔ لیویز لائن کی تعمیر میں بے ضابطگیوں اور فنڈز میں بدعنوانی اور اختیارات کے غلط استعمال کے حوالے سے شکایات پر انکوائری کے دوران دیر لوئر میں لیویز لائن کی تعمیر میں بے ضابطگیوں و اختیارات کا غلط استعمال اور سرکاری خزانے کو 55 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان پہنچانے کا انکشاف ہوا۔جس پر اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے سابق ڈپٹی کمشنر دیرلوئر پر سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے اور اختیارات کے غلط استعمال کرنے پر ایف آئی آر درج کرکے گرفتار کرلیا۔ دوسری کاروائی میں اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کو ناواگے بونیر میں محکمہ جنگلات کے اراضی پر غیر قانونی قبضے کے حوالے سے شکایات پر انکوائری کے دوران ناواگے ضلع بونیر میں 3 کڑور 64 لاکھ روپے مالیت کے 47 کنال اراضی پر غیر قانونی قبضے کا انکشاف ہوا۔ جس پر کاروائی کرتے ہوئے اراضی واگزار کرکے اسسٹنٹ کمشنر، محکمہ ریونیو کے افسران اور پولیس حکام کی موجودگی میں محکمہ جنگلات کے حوالے کردی۔
خیبر پختونخوا کے وزیر برائے محنت فضل شکورخان کی خصوصی ہدایات پر
خیبر پختونخوا کے وزیر برائے محنت فضل شکورخان کی خصوصی ہدایات پر ورکرز ویلفیئر بورڈ لیبر ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا نے نوجوانوں کو مختلف ہنر کے کورسز سکھانے کے اعلان کیا ہے کورسز صوبے کے مختلف اضلاع میں واقع ورکرز ویلفیئر بورڈ کے انسٹی ٹیوٹس میں سکھائے جائیں گے نیوٹیک کے تعاون سے ورکرز ویلفیئر بورڈ جو کورسز کروارہا ہے ان میں انٹرنیٹ آف تھنگز سسٹم ڈویلپمنٹ اینڈ ایپلیکیشن، گھریلو آلات کی مرمت اور مینٹیننس،گرافک ڈیزائن (پرنٹ میڈیا)،جنرل الیکٹریشن، آفس مینجمنٹ اورای کامرس شامل ہیں یہ سکلز ڈویلپمنٹ کورسز گورنمنٹ مونوٹیک انسٹی آمان گڑھ، گورنمنٹ میٹرک ٹیک انسٹی ٹیوٹ ہری پور، گورنمنٹ پولیٹیک انسٹی ورکرزویلفئیربورڈ ڈی آئی خان، گورنمنٹ میٹرک ٹیک انسٹی ٹیوٹ پشاور، گورنمنٹ میٹرک ٹیک انسٹی ٹیوٹ لیبر کالونی آمان گڑھ اور گورنمنٹ مونوٹیک اسٹی ٹیوٹ بنوں میں سکھائے جائینگے جنکا دورانیہ 3 سے 6 مہینے کا ہوگا۔
خیبر پختونخوا کے وزیربرائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی نے گورنمنٹ شہید احمد الٰہی ٹیکنیکل ہائر سیکنڈری سکول گلبہار
خیبر پختونخوا کے وزیربرائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی نے گورنمنٹ شہید احمد الٰہی ٹیکنیکل ہائر سیکنڈری سکول گلبہار پشاور کا تفصیلی دورہ کیا صوبائی وزیر کی سکول آمد پر سکول کے پرنسپل اور دیگر سٹاف نے شاندار استقبال کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا صوبائی وزیر نے سکول کے کلاس رومز اور مختلف سیکشنز کا تفصیلی معائنہ کیا اور کلاس روم میں موجود طلباء سے سکول میں دی جانے والی سہولیات اور تعلیم کے معیارکے بارے میں دریافت کیا سکول پرنسپل نے صوبائی وزیر کو سکول کے انتظامی امور اور تعلیمی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں معیاری تعلیم کی فروغ اور ان کو عام کرنا ہماری موجودہ صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے کیونکہ معیاری تعلیم کے حصول کے بغیر دنیا کی کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صفوں میں جگہ بنانے کے لئے معیاری تعلیم کا حصول ناگزیر ہوگیاہے۔ انہوں نے سکول کے پرنسپل اور اساتذہ کو تاکید کرتے ہوئے کہا کہ طلباء کو اقبالیات اور سیرت نبوی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم کا درس دیں یہ طلبا پاکستان کے مستقبل کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرینگے انہوں نے اساتذہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ والدین نے اپنے بچوں کے بہتر مستقبل اور معاشرے کے اچھے انسان بننے کے لئے ان طلباء کو آپ کے حوالے کیا ہے اس لیے ان بچوں کے بہتر مستقبل کی زیادہ ذمہ داری اساتذہ پر ہے۔
آر ٹی ایس کمیشن میں 6 شہریوں کی شکایات کی شنوائی، ڈی پی او باجوڑ کی رپورٹ سے اتفاق، شہری کی ایف آئی آر نہیں بنتی
کمیشن بروقت خدمات کے فراہمی کے لیے کوشاں ہے، کوتاہی ناقابل برداشت ہے، شہری غیر ضروری شکایات سے اجتناب کریں، کمیشن
رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن میں چھ شہریوں کی شکایت کی شنوائی ہوئی۔کمیشن کے دو کمشنرز، محمد عاصم امام اور ذاکر حسین آفریدی نے شہریوں کی شکایات سنیں۔ باجوڑ سے تعلق رکھنے والے سید مند نامی شہری نے ایف آئی آر کے اندراج کے لیے کمیشن کو درخواست دی تھی۔ شہری کا کہنا ہے کہ کمیشن کے احکامات پر مخالفین کے خلاف دو ایف آئی آر درج ہو چکی ہیں۔ مخالفین تاوان کے پیسے نہیں دے رہے۔ ڈی پی او باجوڑ نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ قابل ِ دست اندازی پولیس جرم نہیں ہوا ہے، ایف آئی آر نہیں بنتی، کمیشن نے ڈی پی او کی رپورٹ سے اتفاق کیا اور شہری کو مذکورہ کیس سیول کورٹ میں جاری رکھنے کا مشورہ دیا۔ چارسدہ سے وجیح اللہ نے ایف آئی آر کے اندراج کے لیے کمیشن سے رجوع کیا ہے۔ کمیشن نے ڈی پی او چارسدہ کو شہری کو بذات خود سننے اور مسئلہ حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ امریکہ میں رہائش پذیر، ہری پور سے تعلق رکھنے والی شائستہ خان نے جائیداد کی حد براری کے لیے کمیشن کو درخواست دی تھی۔ شکایت کنندہ کو سننے کے بعد کمیشن نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ مذکورہ کیس سیول عدالت اور ریوینیو عدالت میں چل رہا ہے، کمیشن کاروائی کا مجاز نہیں۔ مانسہرہ سے آفتاب شاہ نے ایف آئی آر کے اندراج کے لیے کمیشن سے رجوع کیا ہے۔ عمرے پر ہونے کے باعث شہری کو اگلی سنوائی پر بلایا گیا۔ ایبٹ آباد سے شاہ علی نے غلے کے لائسنس کے لیے کمیشن سے رجوع کیا ہے۔کمیشن نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کی مشکلات کے ازالے کے لئے آر ٹی ایس کمیشن بنا ہے۔ کمیشن بروقت خدمات کے فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔ صوبے کے رہائشیوں سے درخواست ہے کہ نوٹیفایڈ خدمات کی بروقت فراہمی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی کی صورت میں کمیشن سے رجوع کریں۔
خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کے مالی و انتظامی امور، کارکردگی اور اصلاحات کے حوالے سے وزارتی کمیٹی کا اجلاس
خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کے مالیاتی امور، انتظامی اصلاحات اور کارکردگی کے حوالے سے وزراء پر مشتمل کمیٹی کا اجلاس وزیر قانون خیبر پختونخوا آفتاب عالم ایڈوکیٹ کی زیر صدارت بدھ کے روز پشاور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مشیر خزانہ مزمل اسلم، وزیر ابتدائی و ثانوی تعلیم فیصل ترکئی، وزیر اعلیٰ تعلیم مینا خان، سیکرٹری قانون،سیکریٹری محکمہ اسٹیبلشمنٹ محکمہ قانون کے حکام، فنانس ڈپارٹمنٹ، محکمہ اسٹیبلشمنٹ اور پبلک سروس کمیشن کے حکام نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران پبلک سروس کمیشن کے حکام نے کمیٹی کو ٹی او آرز (Terms of References) کے حوالے سے بریفنگ دی۔ کمیٹی نے مختلف امور پر غور کیا جن میں پبلک سروس کمیشن کے امتحانی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی تجاویز بھی شامل تھیں۔ خاص طور پر، امتحانی ترتیب کو ایٹاکی طرز پر کمپیوٹر بیسڈ کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔اجلاس میں تعطل کا شکار 2000 لیکچررز کی تقرری کے مسئلے کو اجاگر کرتے ہوئے اس کے حل کے لیے اقدامات پر زور دیا گیا۔ کمیشن کے آپریٹنگ اخراجات کے لیے درکار فنڈز فراہم کرنے کے لیے تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔مزید برآں، پیپرز کی تیاری کے لیے دئے جانے والے معاوضے کی رقم کو 10 فیصد یونیورسل سی پی آئی ریٹ کے مطابق بڑھانے کی تجویز پیش کی گئی۔ اجلاس میں امتحانی نظام کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور مصنوعی ذہانت (AI) سے استفادہ کرنے پر بھی غور کیا گیا تاکہ کمیشن کے کام میں شفافیت آئے اور اعتماد کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔اجلاس کے شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کا بنیادی مقصد میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔
نواز شریف رائیونڈ میں بیٹھ کر فوج کی مانیٹرنگ بند کریں،مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا بیان
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے اپنے ایک بیان میں میاں نواز شریف سے کہا ہے کہ وہ رائیونڈ میں بیٹھ کر فوج کی مانیٹرنگ بند کریں،نواز شریف نے آرمی چیف کے خلاف مسلم لیگ(ن) کے وزراء کی فوج کو صف آرا کر دیا ہے۔شہباز شریف فرینڈلی فائر کی زد میں آ چکے ہیں۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مزید کہا کہ فوج اور خیبرپختونخوا اس وقت دہشت گردی کے خلاف جانوں کا قیمتی نذرانہ پیش کر رہے ہیں جبکہ جعلی حکومتی وزراء فوج کی قیادت کو متنازعہ بنانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مزید کہا کہ اگر شہباز شریف کو معلوم ہے کہ ملاقات میں کیا بات چیت ہوئی ہے تو پھر وزراء اول فول بیان اور وضاحتیں کیوں دے رہے ہیں۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے افسوس کا اظہار کیا کہ اس وقت جعلی حکومت کی توجہ مہنگائی اور دہشت گردی کے خاتمے پر نہیں بلکہ آرمی چیف کی ملاقاتوں پر ہے۔
