Home Blog Page 24

خیبرپختونخوا مدارس میں لائبریریز کا قیام، 210 مدارس کو نصابی کتب اور لائبریری فرنیچر کی فراہمی مکمل کر لی گئی

خیبرپختونخوا مدارس میں لائبریریز کا قیام، 210 مدارس کو نصابی کتب اور لائبریری فرنیچر کی فراہمی مکمل کر لی گئی۔محکمہ اوقاف، حج، مذہبی و اقلیتی امور خیبرپختونخوا نے صوبے کے دینی مدارس میں تعلیمی سہولیات کی بہتری اور طلبہ کو معیاری مطالعہ کا ماحول فراہم کرنے کے لیے ایک بڑے اور اہم منصوبے پر عمل درآمد کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ اوقاف بلڈنگ میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں خیبرپختونخوا کے ضم شدہ اور بندوبستی اضلاع کے 210 رجسٹرڈ مدارس میں نصابی کتب اور لائبریری فرنیچر تقسیم کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر برائے اوقاف و مذہبی امور محمد عدنان قادری تھے۔ تقریب میں سیکرٹری اوقاف عطاءالرحمان، سربراہ متحدہ علماء بورڈ مولانا احسان الحق سمیت علماء کرام شریک ہوئے.اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر محمد عدنان قادری نے کہا کہ اس منصوبے کا بنیادی مقصد دینی مدارس کے طلبہ کو نصابی کتب تک بہتر رسائی فراہم کرنا اور ان کے لیے جدید تعلیمی ماحول قائم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لائبریریوں کے قیام سے منتخب مدارس کے طلبہ کو باقاعدہ اور بہتر مطالعاتی سہولیات میسر آئیں گی، جو ان کی علمی و تحقیقی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔منصوبے کی تفصیلات شئیر کرتے ہوئے صوبائی وزیر عدنان قادری نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت صوبے کے 140 مدارس بندوبستی اضلاع جبکہ 70 مدارس ضم شدہ اضلاع میں واقع ہیں، جنہیں یہ تعلیمی مواد فراہم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں دینی مدارس کے نصاب کو سپورٹ کرنے کے لیے ہر منتخب مدرسے کو منظور شدہ نصابی کتب کے سات (07) سیٹس فراہم کیے جا رہے ہیں۔ مجموعی طور پر 11,760 نصابی کتب تقسیم کی جا رہی ہیں، تعلیمی درجات کے مطابق ہر درجے کے لیے 1,470 کتب شامل ہیں جو درجہ اولیٰ، ثانیہ، ثالثہ، رابعہ، خامسہ، سادسہ، موقوف علیہ، دورہ حدیث پر مشتمل ہیں. وزیر مذہبی امور عدنان قادری نے مزید کہا کہ مدارس میں مطالعہ، علمی سرگرمیوں اور تحقیق کے لیے موزوں ماحول پیدا کرنے کی غرض سے مجموعی طور پر 2,940 فرنیچر آئٹمز فراہم کیے جا رہے ہیں ہر مدرسے کو 2 بک شیلف/الاریاں، 2 لائبریری ٹیبلز اور 10 کرسیاں دی جا رہی ہیں۔ جس میں مجموعی تعداد میں بک شیلف / الماریاں 420، لائبریری ٹیبلز 420، لائبریری کرسیاں 2,100 شامل ہیں. تقریب سے سیکرٹری اوقاف و مذہبی امور عطاء الرحمان، اور متحدہ علماء بورڈ کے سربراہ مولانا احسان الحق نے بھی تقریب سے خطاب کی.

اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کی زیرِ صدارت نجی تعلیمی اداروں کے مسائل کے حوالے سے اہم اجلاس

سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کی زیرِ صدارت نجی سکولوں کی نمائندہ تنظیم کے وفد، محکمہ لیبر، ابتدائی و ثانوی تعلیم اور پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی (PSSRA) خیبرپختونخوا کے افسران کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیرِ ابتدائی و ثانوی تعلیم ارشد ایوب خان اور وزیرِ قانون آفتاب عالم، چئیر قائمہ کمیٹی برائے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم افتخار علی مشوانی، ایم پی اے اکرام اللہ غازی بھی موجود تھے۔اجلاس میں نجی تعلیمی اداروں کو درپیش مختلف مسائل پر تفصیلی غور کیا گیا، جبکہ خصوصی طور پر محکمہ لیبر کی جانب سے نجی سکولوں کے عملے کے لیے مقرر کردہ کم از کم اجرت (Minimum Wages) کی شرح اور اس پر عملدرآمد کے معاملے پر تفصیلی بحث ہوئی۔
نجی سکولوں کی نمائندہ تنظیم کے وفد نے مؤقف اختیار کیا کہ کم فیس لینے والے چھوٹے نجی سکولوں کے لیے موجودہ کم از کم اجرت کے مقررہ نرخوں پر عملدرآمد مالی مشکلات کا باعث بن رہا ہے اور ان اداروں کے لیے اپنے اخراجات پورے کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔اس موقع پر اجلاس کے شرکاء نے واضح کیا کہ کسی بھی فیصلے میں نجی تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ نجی سکولوں میں خدمات انجام دینے والے اساتذہ اور دیگر عملے کے حقوق کا بھی مکمل تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔تفصیلی غور و خوض کے بعد اجلاس اس نتیجے پر پہنچا کہ اس معاملے کی بنیادی نوعیت مختلف قوانین کے باہمی تقابل اور ممکنہ اوورلیپ سے متعلق ہے، بالخصوص PSSRA کے متعلقہ قوانین اور محکمہ لیبر کے قوانین کے درمیان موجود ابہام اور تضادات کا جائزہ لینا ضروری ہے۔اجلاس میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ متعلقہ قوانین کا جامع جائزہ لے کر ان میں موجود تضادات اور اوورلیپ کی نشاندہی کی جائے گی اور ضرورت کے مطابق قانون سازی یا قانونی ترامیم کے ذریعے اس مسئلے کا مستقل اور قابلِ عمل حل تلاش کیا جائے گا۔اسپیکر بابر سلیم سواتی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایسا متوازن اور دیرپا حل وضع کیا جائے گا جس میں نجی تعلیمی اداروں کے استحکام کے ساتھ اساتذہ اور دیگر ملازمین کے قانونی و معاشی حقوق کا تحفظ بھی یقینی ہو اور صوبے میں تعلیمی سرگرمیاں بلا تعطل اور مزید بہتر انداز میں جاری رہ سکیں۔

عظمیٰ بخاری سوال کا جواب دینے کی بجائے غلیظ زبان استعمال کر کے اخلاقیات کا جنازہ نکال رہی ہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے صرف ایک سادہ سا سوال پوچھا تھا کہ چین سے بغیر کیمو تھراپی کے کینسر کے علاج کے لیے جو مشین لائی گئی تھی، اس کا کیا بنا اور اس کے نتائج کیا رہے؟مزمل اسلم نے کہا کہ سوال کا جواب دینے کی بجائے غلیظ زبان استعمال کرنا انتہائی افسوسناک ہے، اس طرزِ عمل سے اخلاقیات کا جنازہ نکالا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کینسر کے علاج کے لیے مبینہ طور پر صرف 70 مریضوں پر تجربہ کیا گیا، جبکہ یہ بھی واضح نہیں کہ اس تجربے کے نتائج کامیاب رہے یا نہیں۔ عوام کو بتایا جانا چاہیے کہ اس مشین سے کتنے مریضوں کا علاج ہوا، اس کے نتائج کیا رہے اور اس کی افادیت کیا ثابت ہوئی۔مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ دوسری جانب شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال لاکھوں مریضوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کر چکا ہے اور اب تک دس لاکھ مفت کیمو تھراپی مکمل کی جا چکی ہیں۔مزمل اسلم نے کہا کہ پاکستان کا تیسرا بڑا کینسر ہسپتال بھی دسمبر میں کراچی میں کھلنے جا رہا ہے، جو کینسر کے مریضوں کو علاج کی مزید سہولیات فراہم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ناحق قید کے باوجود ان کی جانب سے عوامی خدمت کا سلسلہ جاری ہے اور عوامی فلاح کے منصوبوں پر کام ہو رہا ہے۔مزمل اسلم نے کہا کہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ، لیکن عوام کے بنیادی سوالات کا جواب دلیل اور حقائق سے دیا جانا چاہیے، ذاتی حملوں اور غیر اخلاقی زبان سے نہیں۔

سرکاری نرخ پر آٹے کی فراہمی، گزشتہ ہفتے 3 لاکھ 6 ہزار سے زائد تھیلے فراہم

محکمہ خوراک خیبرپختونخوا نے گزشتہ ہفتے صوبہ بھر میں سرکاری نرخ پر فراہم کیے گئے آٹے کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے تفصیلات میں کہا گیا کہ 1639 فعال آٹا ڈیلرز کے ذریعے مجموعی طور پر 3 لاکھ 6 ہزار 303 آٹے کے تھیلے شہریوں کو سرکاری نرخ پر فراہم کیے گئے۔
محکمہ خوراک کے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پشاور ڈویژن میں 86 ہزار 854، مردان ڈویژن میں 40 ہزار 401، ملاکنڈ ڈویژن میں 59 ہزار 264، ہزارہ ڈویژن میں 65 ہزار 682، بنوں ڈویژن میں 20 ہزار 700، ڈی آئی خان ڈویژن میں 33 ہزار 402 جبکہ کوہاٹ ڈویژن میں 23 ہزار 224 آٹے کے تھیلے فراہم کیے گئے۔
محکمہ خوراک کے حکام کا کہنا تھا کہ آٹے کی سرکاری فراہمی کے نظام میں ایس او پیز اور قانون کی خلاف ورزی پر کارروائیاں بھی کی گئیں، پشاور میں 14 آٹا ڈیلرز کا کوٹہ اور لائسنس منسوخ کیے گئے، جبکہ ضلع خیبر میں 11 ڈیلرز کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔
اسی طرح چارسدہ میں ایک فلور مل اور 7 آٹا ڈیلرز جبکہ نوشہرہ میں 2 فلور ملز اور 15 ڈیلرز کا سرکاری کوٹہ منسوخ کیا گیا ہے۔
حکام محکمہ خوراک کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت کے صوبائی اسٹریٹجک ریزرو سے فلور ملز کو روزانہ 3 ہزار میٹرک ٹن سرکاری گندم ریلیز کی جا رہی ہے
حکام کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے شہریوں کو 20 کلوگرام سرکاری آٹے کا تھیلا 2520 روپے میں منتخب ڈیلرز کے ذریعے فراہم کیا جا رہا ہے۔
محکمہ خوراک کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی اور محکمہ خوراک کی ٹیمیں گندم اور آٹے کے معیار کی باقاعدگی سے نگرانی کر رہی ہیں، جبکہ غیر معیاری آٹا فراہم کرنے والی فلور ملز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔معاون خصوصی برائے خوراک ڈاکٹر محمد اسرار خان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سرکاری گندم سے تیار کردہ آٹے کے معیار پر نظر رکھیں اور غیر معیاری آٹے کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں۔انہوں نے کہا کہ غیر معیاری آٹا فراہم کرنے والی فلور مل کا سرکاری کوٹہ منسوخ کرنے کے ساتھ ساتھ قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔ حکومت خیبرپختونخوا عوام کو معیاری اور سستا آٹا فراہم کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔ڈاکٹر محمد اسرار خان نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے گندم اور آٹے کی بین الصوبائی نقل و حرکت پر غیر آئینی پابندی کے باعث ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ پنجاب حکومت نے گندم اور آٹے کی بین الصوبائی آزادانہ تجارت میں تاحال رکاوٹیں برقرار رکھی ہوئی ہیں۔

بشکیک: چھٹے ورلڈ نومیڈ گیمز 2026 کی افتتاحی تقریب، خیبرپختونخوا کی ثقافت عالمی سطح پر اجاگر

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان تاج محمد خان ترند نے نواب فرقان خان، چیئرمین ٹریڈیشنل اسپورٹس اینڈ گیمز پاکستان ایسوسی ایشن، اور ورلڈ نومیڈ گیمز کے تصور کے بانی اشکت اکیمبایف کے ہمراہ بشکیک، کرغزستان میں چھٹے ورلڈ نومیڈ گیمز 2026 کی شاندار افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر ایک یادگار اور قابلِ فخر لمحے کے طور پر تاج محمد خان ترند نے ورلڈ نومیڈ گیمز کے تصور کے بانی اشکت اکیمبایف کو روایتی چترالی پَکول کا تحفہ پیش کیا۔ پَکول خیبرپختونخوا اور پاکستان کے بھرپور ثقافتی ورثے، مہمان نوازی اور روایتی گرمجوشی کی علامت ہے۔تاج محمد خان ترند نے کہا کہ ورلڈ نومیڈ گیمز روایتی کھیلوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ مختلف اقوام کے درمیان ثقافتی روابط، باہمی احترام، دوستی اور اتحاد کو مضبوط بنانے کا ایک بہترین ذریعہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی قدیم روایات، ثقافت اور روایتی کھیلوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا ہمارے لیے باعثِ فخر ہے۔افتتاحی تقریب میں مختلف ممالک کے کھلاڑیوں، نمائندوں اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب روایتی کھیلوں، ثقافت، دوستی اور اقوامِ عالم کے اتحاد کا خوبصورت مظہر بنی اور شرکاء کے لیے ایک یادگار موقع ثابت ہوئی۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور دیگر پارٹی قائدین اسٹریٹ موومنٹ کے سلسلے میں 3 سے 7 ستمبر تک سندھ کا پانچ روزہ دورہ کریں گے، شفیع جان

وزیر اطلاعات و سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا شفیع جان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور دیگر پارٹی قیادت کے دور? سندھ کے حوالے سے مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں دور? سندھ کے شیڈول اور آئندہ کے لائحہ عمل کو حتمی شکل دی گئی۔اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان، سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ سمیت پارٹی کی دیگر مرکزی و صوبائی رہنماؤں نے شرکت کی، انھوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور دیگر پارٹی قائدین اسٹریٹ موومنٹ کے سلسلے میں 3 سے 7 ستمبر تک سندھ کا پانچ روزہ دورہ کریں گے۔ پارٹی قیادت دورہ سندھ کا آغاز گھوٹکی کے مقام کامو شہید سے کرے گی،انہوں نے کہا کہ 3 سے 6 ستمبر تک سندھ کے مختلف مقامات پر استقبالی کیمپس اور اسٹریٹ موومنٹس کا انعقاد کیا جائے گا، جبکہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور پارٹی قیادت مختلف مقامات پر عوامی اجتماعات سے بھی خطاب کریں گے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ سندھ میں اسٹریٹ موومنٹ کا اختتام 6 ستمبر کو کراچی میں ہوگا، جبکہ 7 ستمبر کو وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور مرکزی قیادت سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سندھ ہائی کورٹبار میں منعقدہ لائرز کنونشن سے خطاب کریں گے۔شفیع جان نے کہا کہ سندھ کے بعد پارٹی قیادت پنجاب اور بلوچستان کا بھی رخ کرے گی اور ملک گیر عوامی رابطہ مہم کو مزید وسعت دی جائے گی،انہوں نے کہا بانی چئیرمین عمران خان کی ہدایات پر وزیراعلی سہیل آفریدی نے خیبرپختونخوا میں کامیاب اسٹریٹ موومنٹ چلائی اب سندھ کا دورہ پارٹی کی عوامی جدوجہد کو مزید منظم اور فیصلہ کن بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ملک گیر اسٹریٹ موومنٹ عمران خان کی رہائی اور ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کے حصول کی جدوجہد میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ عوام کی بھرپور شرکت اور حمایت سے اسٹریٹ موومنٹ مزید مضبوط ہوگی، انھوں نے کہا کہ ملک کے دیگر صوبوں کی طرح سندھ کے عوام بھی عمران خان کے نظریے کیساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں

چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ کی زیرِ صدارت ہفتہ وار اجلاس

چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ کی زیرِ صدارت پیر کے روز ہفتہ وار اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبائی گورننس امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں جاری مون سون بارشوں اور حساس اضلاع میں گلف (گلیشیئر جھیل کے پھٹنے) کے خطرات سے نمٹنے کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کو پاک صاف و شفاف خیبرپختونخوا پروگرام پر بریفنگ دی گئی۔ چیف سیکرٹری کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاک صاف و شفاف خیبرپختونخوا پروگرام 8.88 ارب روپے کی لاگت سے شروع کیا گیا ہے، جس کا مقصد دیہی و شہری علاقوں کے درمیان فرق کم کرنا اور صوبے کی ہر دیہی ویلج کونسل تک باقاعدہ صفائی کی سہولت پہنچانا ہے۔ یہ پروگرام تمام اضلاع، 134 تحصیلوں اور 4,212 مقامی کونسلوں پر محیط ہے، جن میں 3,633 دیہی ویلج کونسلیں اور 579 شہری نیبرہڈ کونسلیں شامل ہیں۔ اس وقت پروگرام کے تحت 3 کروڑ 37 لاکھ 20 ہزار دیہی شہریوں کو خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔پروگرام کے تحت 11,388 صفائی کارکن تعینات کیے گئے ہیں جس میں ہر شہری ویلج کونسل میں 4 اور پہاڑی علاقوں کی ہر ویلج کونسل میں 2 کارکن جبکہ 3,633 خصوصی لوڈر رکشے بھی فراہم کیے گئے ہیں۔نگرانی کے لیے ایک لائیو ڈیجیٹل گورننس ڈیش بورڈ قائم کیا گیا ہے، جو روزانہ سڑکوں کی صفائی، نالوں کی صفائی اور لوڈر رکشوں کے پھیروں کو ٹریک کرتا ہے۔ ایک سال کے دوران پروگرام کے تحت اوسطاً روزانہ 1,102 ٹن کچرا اٹھایا جا رہا ہے، جبکہ روزانہ 7,500 سے زائد سڑکیں اور6,500 سے زائد نالے صاف کیے جاتے ہیں۔ ماہانہ 20 سے 30 ہزار ٹن کچرا اٹھایا جاتا ہے اس ضمن میں کے جون کے مہینے میں 21,801 ٹن، جولائی میں 25,137 ٹن اور 21 اگست تک اگست میں 20,126 ٹن کچرا اٹھایا گیا۔ گزشتہ تین ماہ میں مجموعی طور پر 67,064 ٹن کچرا اٹھایا گیا، جبکہ پروگرام کے آغاز سے اب تک دیہی خیبر پختونخوا میں مجموعی طور پر 3 لاکھ ٹن سے زائد کچرا اٹھایا جا چکا ہے۔مون سون اور گلف کی تیاریوں کے حوالے سے چیف سیکرٹری نے سیکرٹری ریلیف اور ڈی جی پی ڈی ایم اے کو ہدایت کی کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ اداروں کے ساتھ فوری طور پر اجلاس بلایا جائے تاکہ تمام حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر چترال اپر اور ڈپٹی کمشنر چترال لوئر کو ہدایت کی گئی کہ گلاف صورتحال اور موسمی الرٹس پر خصوصی توجہ دی جائے۔ ڈپٹی کمشنر بر سوات کو ہدایت کی گئی کہ آبی گزرگاہوں کے اردگرد حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کو ہدایت کی گئی کہ حساس مقامات جن میں جھیلیں بھی شامل ہیں کی نشاندہی کی جائے اور متعلقہ کمیونٹیز کو موسمی صورتحال سے آگاہ رکھا جائے، جبکہ سیاحوں کو بھی خبردار کر کے حساس علاقوں میں جانے سے روکا جائے۔ چیف سیکرٹری نے مزید ہدایت کی کہ کمیونٹیز کو حفاظتی ضابطہ کار (ایس او پیز) سے مکمل طور پر آگاہ اور باخبر رکھا جائے۔

KP Minister information Shafi Jan Condemns IED Blast Targeting Police Vehicle in Karak

Khyber Pakhtunkhwa Minister for Information and Science, Technology & Information Technology Shafi Jan has strongly condemned the IED blast targeting a police vehicle in the Bahadur Khel area of Karak and expressed deep grief over the martyrdom of the police driver in the incident.

In a statement issued here, Minister Shafi Jan paid tribute to the sacrifice of the martyred police driver, saying that the attack on the police vehicle was an extremely tragic, cowardly and condemnable act.

He said that terrorist elements could not demoralize the government or the police through such cowardly acts. “The terrorists will never succeed in achieving their nefarious objectives through such cowardly attacks,” he added.

The provincial minister said that the Khyber Pakhtunkhwa Police had rendered unparalleled sacrifices in the war against terrorism, and the sacrifices of the martyred police personnel would never go in vain.

Shafi Jan said that the provincial government stands with the bereaved family of the martyred police official in this hour of grief and sorrow and would not leave them alone.

He prayed for the elevation of the martyr’s ranks and for patience and fortitude for his bereaved family. He also expressed his best wishes for the early recovery of the six police personnel injured in the blast.

Excise Intelligence and Excise Police Station Charsadda Conduct Joint Operation

The Excise Intelligence Squad and Excise Police Station Charsadda, in a successful joint operation, foiled an attempt to smuggle a large quantity of heroin and recovered 23.46 kilograms of narcotics from a vehicle. One accused was arrested during the action.

In line with the Khyber Pakhtunkhwa Government’s zero-tolerance policy against narcotics and the directives of Provincial Minister Excise Syed Fakhar Jehan, the Department of Excise, Taxation and Narcotics Control continues its effective operations across the province against drug trafficking, particularly against narcotics including ice and heroin.

As part of these efforts, the Excise Intelligence Squad and Excise Police Station Charsadda conducted a joint operation based on credible information and foiled a major attempt of heroin smuggling.

According to details received from the Excise Department, the team conducted a search operation on Pashtun Ghari Road, Charsadda, and during the search of vehicle number AWA-409, recovered 23,460 grams (23.46 kilograms) of heroin.

During the operation, the accused Umar Khan son of Gul Roz Khan, resident of Khushmaqam, Tehsil Samar Bagh, District Lower Dir, was arrested on the spot.

A case has been registered against the accused at Excise Police Station Charsadda for further legal proceedings, while further investigation is underway.

The Excise Department has reiterated its commitment to continue strict action against narcotics trafficking and those involved in the illegal drug trade across the province.

معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ سمیع اللہ خان کی زیر صدارت اجلاس، پشاور لاہور اڈہ ٹرانسپورٹرز کے مسائل پر غور

ٹرانسپورٹرز کے مسائل کے حل کی یقین دہانی، پشاور لاہور اڈہ سے ٹرانسپورٹ سروسز بحال کرنے کا اعلان*وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ سمیع اللہ خان کی زیر صدارت پیر کے روز ان کے دفتر میں پشاور لاہور اڈہ کے ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں محکمہ ٹرانسپورٹ کے متعلقہ حکام کے علاوہ لاہور اڈہ ٹرانسپورٹرز یونین کے عہدیداران اور نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ٹرانسپورٹرز نے معاون خصوصی کو کرایوں، شیڈول ریٹس اور ٹرانسپورٹ کے شعبے سے وابستہ کاروباری حضرات کو درپیش دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔معاون خصوصی سمیع اللہ خان نے ٹرانسپورٹرز کے مسائل تفصیل سے سنے اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ صوبائی حکومت قانونی دائرہ کار کے اندر رہتے ہوئے شیڈول ریٹس سمیت تمام جائز مسائل کے حل کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے گی۔انہوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹرز عوام کو سفری سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ حکومت کی ترجیح ہے کہ ٹرانسپورٹ کے شعبے کو مزید فعال، منظم اور مؤثر بنایا جائے تاکہ شہریوں کو محفوظ، آسان اور معیاری سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔سمیع اللہ خان نے واضح کیا کہ ٹرانسپورٹرز سے قانون کے برخلاف کسی بھی قسم کی اضافی ٹیکس وصولی برداشت نہیں کی جائے گی اور کسی کو بھی اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے من مانی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔معاون خصوصی کی یقین دہانی پر پشاور لاہور اڈہ کے ٹرانسپورٹرز نے مختلف روٹس پر گاڑیوں کی آمد و رفت فوری طور پر بحال کرنے کا اعلان کیا۔اس موقع پر معاون خصوصی نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت عوام کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے گی تاکہ شہریوں کو آمد و رفت کے دوران کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔