Home Blog Page 394

رائٹ ٹو پبلک سروسز کے متعلق لاء کالج پشاور یونیورسٹی کے طلباء کے لئے آگاہی سیمینار کا انعقاد

گوڈ گورننس کے قوانین بنیادی انسانی حقوق کے ضامن ہیں، وکلاء خدمات تک رسائی قانون سے مستفید ہو،ں کمشنر جج محمد عاصم امام

رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن کے زیر اہتمام خیبر لاء کالج یونیورسٹی آف پشاور کے طلباء کے لئے عوامی آگاہی سیمنار کا انعقاد کیا گیا۔کمشنر محمد عاصم امام نے کمیشن کے اغراض و مقاصد اور قانونی ضوابط پر جامع لکچر دیا۔ سیمنار میں سینکڑوں کی تعداد میں طلباء اور اساتذہ کرام نے شرکت کی۔ کمشنر نے شرکاء کے سوالات کے جوابات دئیے. انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب نے ملکر ملک اور قوم کی خدمت کرنی ہے۔ وکلاء ہی وہ واحد طبقہ ہے جن کا سامنا ان غریب عوام سے روزانہ کے بنیادوں پر ہوتا ہے جن کو بنیادی خدمات کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ وکلاء اس قانون کے متعلق لوگوں کو بتائیں۔اس ایکٹ کی دفعات سے واقفیت وکلاء کو افسر شاہی کی نااہلی، سرخ فیتہ، اور بدعنوانیوں کو چیلنج کرنے کے قابل بنا سکتی ہے جو عوامی خدمات تک شہریوں کی رسائی میں رکاوٹ ہیں۔ پرنسپل لاء کالج ڈآکٹر عنایت نے شرکاء اور کمیشن کے نمائندوں کا شکریہ ادا کیا. کمشنر محمد عاصم امام نے اختتامی خطاب کرتے میں کہا کہ گوڈ گورننس کے قوانین بنیادی انسانی حقوق کے ضامن ہیں، وکلاء خدمات تک رسائی قانون سے مستفید ہوں۔ اگر رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن نہ ہوتا تو آج عوام بنیادی حقوق کے متعلق اس حد تک آگاہ نہ ہوتے۔

مینجنگ ڈائریکٹر مرجڈ ایریاز ایجوکیشن فاؤنڈیشن میاں عین اللہ کی زیر صدارت لٹریسی سپروائزرز اجلاس

مینجنگ ڈائریکٹر مرجڈ ایریاز ایجوکیشن فاؤنڈیشن میاں عین اللہ نے کہا ہے کہ ضم اضلاع میں فاؤنڈیشن کے زیر انتظام مڈل سکول اور سباون سکول پروگرامز عنقریب شروع کیے جائیں گے۔ انہوں نے لٹریسی سپروائزرز کو پروگرام کے اجراء کے لیے بالترتیب 10 اور 15 دنوں کے اندر تمام ڈیٹا بھیجنے کی ہدایت کی تاکہ پروگرام پر جلد از جلد کام شروع ہو اور قبائلی اضلاع کے عوام کو تعلیم کی سہولیات ان کے قریبی علاقوں میں مل سکیں۔ مینجنگ ڈائریکٹر میاں عین اللہ نے مزید ہدایت کی کہ مرجڈ ایریاز ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں درس و تدریس بشمول اساتذہ طلبہ اور سکولوں کا تمام نظام ڈیجیٹائز کیا جائے گا اس ضمن میں لٹریسی سپروائزرز 20 دنوں کے اندر گوگل فارم پر تمام ڈیٹا بھیج دیں تاکہ سسٹم کی مزید ڈیجیٹائزیشن جلد از جلد مکمل کی جائے۔ یہ ہدایات انہوں نے لٹریسی سپروائزرز اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں اجلاس میں ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر شوکت حیات تمام ضم اضلاع کے لٹریسی سپروائزرز اور ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے دیگر اہلکاروں نے شرکت کی۔ میاں عین اللہ نے سپروائزرز کو ہدایت کی کہ کلاس رومز میں درس و تدریس کے عمل کی مکمل مانیٹرنگ، اساتذہ و طلبہ کی حاضری، کتابوں کی دستیابی اور سکولوں میں دیگر تمام سہولیات کی کمی بارے ماہانہ رپورٹس ہیڈ افس بھیجا کریں تاکہ ان رپورٹس پر مزید کاروائی ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ قبائلی اضلاع بشمول پورے صوبے میں تعلیم عام کرنا اور عوام کو ان کی دہلیز پر تعلیمی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اس ضمن میں ویلج کمیٹیز، علاقہ عمائدین، متعلقہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسز اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مضبوط روابط قائم رکھے جائیں اور داخلہ مہم پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ کوئی بھی بچہ تعلیم کی عظیم نعمت سے محروم نہ رہے۔ مینجنگ ڈائریکٹر میاں عین اللہ نے یہ بھی ہدایت کی کہ ڈراپ اؤٹ ریشو پر قابو پانے اور بچوں کو سکولوں کی طرف راغب کرنے کے لیے خصوصی مہم شروع کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ لٹریسی سپروائزرز کے جملہ مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ تاہم اپ اپنی تمام تر توجہ طلبہ اور درس و تدریس کے نظام میں مزید بہتری لانے پر دیں۔

کوہاٹ کی لیبر کالونیوں میں غیر قانونی رہائش پذیرلوگوں کے خلاف قانونی کاروائی۔

خیبرپختونخوا کے وزیر برائے محنت فضل شکور خان نے لیبر ڈیپارٹمنٹ کے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ کوہاٹ کی لیبر کالونیوں میں غیر قانونی اور غیر متعلقہ طور پر رہائش پذیرلوگوں کے خلاف قانونی کاروائی کرکے کوارٹرز کو فوری طور پر خالی کرائیں اور ان کوآرٹرز کو میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر مستحق اور حقدار لوگوں ں کو الاٹ کریں انہوں نے مزید ہدایت کی کہ کوہاٹ کی لیبر کالونیوں کے کئیر ٹیکرز سمیت دیگر عملے کی بائیو میٹرک حاضری کو یقینی بنائیں اور جو کام میں دلچسپی نہیں لیتا اور حیلے بہانے کرتے ہیں ان کے خلاف بھی قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے یہ ہدایات انہوں نے ضلع کوہاٹ کے لیبر کالونیوں میں فیملی کوارٹرز کے مسائل کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کئے اجلاس میں ڈائریکٹر ایڈمن ورکرز ویلفیئر بورڈ اور دیگر افسران نے شرکت کی اجلاس میں صوبائی وزیر کو کوہاٹ کی فیملی کوارٹرز کے بارے میں تفصیلی طور پر اگاہ کیا گیا صوبائی وزیر کو بتایاگیاکہ فیملی کوارٹرز میں رہنے والے سابقہ ورکرز کو کوارٹرز خالی کرانے کے نوٹسز جاری کیے ہیں جن کو بہت جلد خالی کرا کے حقداروں کو الاٹ کریں گے صوبائی وزیر نے کہا کہ لیبر کالونیوں میں بنائے گئے کوارٹرز ورکرز کے لیے قائم کئے ہیں اور ان پر ان ورکرز کا حق ہے جو مختلف فیکٹریوں میں کام کر رہے ہیں غیر متعلقہ اور غیر قانونی طور پر کوارٹرز میں رہنے والوں کا کوئی حق نہیں بنتا کہ وہ ان کوارٹرز میں رہائش پزیر ہوں

خیبر پختونخوا کی کم عمر ترین گولڈ میڈلسٹ تائیکوانڈو کھلاڑی کی مشیر کھیل اور امور نوجوانان سے ملاقات

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے کھیل اور امور نوجوانان سید فخر جہان سے پاکستان کی کم عمر ترین گولڈ میڈلسٹ تائیکوانڈو کھلاڑی عائشہ ایاز نے ملاقات کی۔ عائشہ ایاز نے 12 سال کی عمر میں 7 میڈل جیتے ہیں جن میں 2 گولڈ،2 سلور اور 3 براؤن میڈلز شامل ہیں۔ عائشہ ایاز نے 100 سے زئد قومی اور بین القوامی ایوارڈز بھی حاصل کئے ہیں۔اس موقع پر ڈائرکٹر جنرل سپورٹس عبدالناصر بھی موجود تھے۔مشیر کھیل نے تائیکوانڈو کھلاڑی کو کھیل کے شعبے میں نمایاں کامیابیوں پر 2 لاکھ روپے انعام کا چیک بھی حوالے کیا اور انکی حوصلہ افزائی کی۔انھوں نے کہا کہ مختلف کھیلوں میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے اور صوبے کا نام روشن کرنے والے کھلاڑی ہمارے ہیرو ہیں اور صوبائی حکومت ہر لحاظ سے اپنے ان قومی کھلاڑیوں کی سرپرستی کرے گی۔انھوں نے امید ظاہر کی کہ عائشہ ایاز اپنی کامیابیوں کا یہ سفر آئندہ بھی جاری رکھے گی اور اپنے ملک وقوم اور صوبے کا نام روشن کرے گی۔

خیبر پختونخوا کے وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی کی اہم ترقیاتی پروجیکٹس پر تبادلہ خیال

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے تعلیم فیصل خان ترکئی نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم نے امسال بہت متوازن اے ڈی پی بنایا ہے۔ جس میں جاری اور نئے منصوبوں کے لیے خطیر رقوم مختص کی گئی ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم کے جاری 107 منصوبوں میں سے 90 منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں جس میں بندوبستی اضلاع کے 58، ضم اضلاع کے 19 اور اے آئی پی کے 30 منصوبے شامل ہیں۔ ان منصوبوں میں سکولوں کی تعمیر، درجہ بلندی، ماڈل سکولز کے قیام، آئی ٹی لیبز و سائنس لیبز کی تعمیر اساتزہ کی بذریعہ پی ٹی سی بھرتی اور دیگر کئی اہم منصوبے شامل ہیں جن کی تکمیل سے محکمہ تعلیم ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ اس طرح نئے منصوبوں میں رینٹڈ بلڈنگز میں سکولوں کے قیام، مکتب سکولوں کو ریگولر سکولوں میں تبدیل کرنا، سکولوں کی تعمیر و بحالی،اے ایل پی سنٹرز کے قیام، ڈبل شفٹ سکولز اپگریڈڈ ماڈل اور دیگر کئی اہم منصوبے شامل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ تعلیم اے ڈی پی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری ایجوکیشن مسعود احمد اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ ضم اضلاع میں 50 مسجد سکولوں کو ریگولرائز کرنا، 200 پرائمری سکولوں کی تعمیر، 100 سکولوں کی دوبارہ تعمیر اور مامدگٹ کیڈٹ کالج کی تعمیر بھی شامل ہیں ضم اضلاع میں 150 سکولوں کی دوبارہ تعمیر جبکہ 150 مڈل سکولوں کو رینٹڈ بلڈنگ میں قائم کرنا بھی شامل ہیں۔ وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ اے ڈی پی کے تحت قبائلی اضلاع میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن دفاتر کا قیام بھی شامل ہے جس میں بالخصوص خواتین آفیسرز کی رہائش کا بھی انتظام کیا جائے گا۔ انہوں نے محکمہ تعلیم حکام کو ہدایت کی کہ مڈل ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں ٹیکنالوجی کورس شروع کرنے بارے بھی تفصیلی بریفنگ تیار کریں۔ وزیر تعلیم نے یہ بھی ہدایت کی کہ صوبہ بھر کے آئی ٹی لیبز اور آئی ٹی ٹیچرز کی مکمل تفصیل فراہم کی جائے تاکہ ضرورت کے مطابق آئی ٹی لیبز کی سولرائزیشن کی جا سکے اور ایکوپمنٹس کو بھی اپگریڈ کیا جائے۔ اس کے علاوہ آئی ٹی ٹیچر سے ان کی استعداد کے مطابق کام لیا جائے،وزیر تعلیم نے حکام کو یہ بھی ہدایت کی کہ جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ٹائم لائن مقرر کریں تاکہ منصوبے بروقت مکمل ہو ں اور شرع خواندگی میں اضافہ ہو سکے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت ترقیاتی پروگرام کی تیاری پر اہم اجلاس

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت اگلے مالی سال کے ترقیاتی پروگرام کی تیاری سے متعلق ایک اہم اجلاس پیر کے روز منعقد ہوا جس میں صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کے لئے محکمہ آبنوشی، آبپاشی اور مواصلات کے مجوزہ ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی غوروخوص کیا گیا۔ صوبائی کابینہ اراکین پختون یار خان، شکیل خان، عاقب اللہ خان، بیرسٹر محمد علی سیف کے علاو¿ہ متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریز اور دیگر اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں محکمہ ہائے مواصلات ، آبنوشی اور آبپاشی کے جاری ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز الوکیشن  اور دیگر امور کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔  وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے متعلقہ حکام کو تکمیل کے قریب منصوبوں کو فنڈز کی فراہمی میں پہلی ترجیح دینے کی ہدایت کی اور کہا ہے کہ جاری منصوبوں خصوصاً تکمیل کے قریب منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا، سالانہ ترقیاتی پروگرام میں ایسے منصوبے شامل نہ کئے جائیں جن پر مقررہ وقت میں عملدرآمد ممکن نہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگلے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لئے ضرورت کی بنیاد پر ترجیحی منصوبے تجویز کئے جائیں اور نئے منصوبوں میں ان علاقوں کو ترجیح دی جائے جہاں پہلے کام نہیں ہوا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں صرف وہ اسکمیں شامل کی جائیں جو ہر لحاظ سے قابل عمل ہوں۔ جو منصوبے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل ہوں ان کے لئے سالانہ خاطر خواہ فنڈز مختص کئے جائیں اس طرح یہ اسکیمیں بروقت مکمل ہوسکیں گی اور ان کا فائدہ بلاتاخیر عوام تک پہنچے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ صوبائی دارالحکومت پشاور کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے اگلے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں فلٹریشن کے منصوبے تجویز کئے جائیں جبکہ جنوبی اضلاع میں پینے کے پانی کے مسئلے کو حل کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ مبینہ طور پر سرکاری ٹیوب ویلز کا پانی بیچنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے تمام ورکس ڈیپارٹمنٹس کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ ترقیاتی منصوبوں کی موثر مانیٹرنگ کے لئے اپنی استعداد کو بڑھائیں۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت وحرفت اور فنی تعلیم عبدالکریم تورڈھیر سے پیر کے روز خیبر پختونخوا بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ آفس پشاور میں کینیڈا کی سرمایہ کار کمپنی ”ٹیٹان کاپر” اور ”پانا کاپر” کے نمائندوں نے ملاقات کی

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت وحرفت اور فنی تعلیم عبدالکریم تورڈھیر سے پیر کے روز خیبر پختونخوا بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ آفس پشاور میں کینیڈا کی سرمایہ کار کمپنی ”ٹیٹان کاپر” اور ”پانا کاپر” کے نمائندوں نے ملاقات کی اور انکے ساتھ صوبے کے معدنی شعبے میں 50 ملین امریکی ڈالر تک کی انوسٹمنٹ کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں کنیڈین کمپنی کے کنٹری چیف ایگزیکٹیو آفیسر نبیل صادق نے معاون خصوصی کو کمپنی کے انوسٹمنٹ پلان، معدنی لیزوں کے حصول میں انکو درپیش چیلنجز اور دیگر امور سے آگاہ کیا اور بورڈ آف انوسٹمنٹ کے ذریعے بیرونی سرمایہ کاری میں تعاون کی گزارش کی۔اس موقع پر معاون خصوصی نے بورڈ آف انوسٹمنٹ کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ کنیڈین فرم کو یہاں پر سرمایہ کاری میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے۔ انھوں نے فرم کے نمائندوں سے کہا کہ وہ صوبے میں سرمایہ کاری کی صورت میں یہاں پر عالمی سطح پر کئے جانے والی بہتر مائننگ پریکٹسس کو اپنا کر مائننگ کرے۔ انھوں نے بورڈ کو ہدایت کی کہ وہ معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کے سلسلے میں سرمایہ کاروں کیلئے قوانین میں پائے جانے والی پیچیدگیوں کی نشاندہی کرے تاکہ ان کو سرمایہ کاروں کیلئے آسان بنایا جائے۔معاون خصوصی نے حکومت کی جانب سے کنیڈین فرم کو صوبے میں سرمایہ کاری کے سلسلے میں ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہائی کرائی اور کہا کہ حکومت صوبے میں کینیڈا کی سرمایہ کاری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ملک پختون یار خان نے کہا ہے کہ اذلان شاہ ہاکی ٹورنمنٹ میں پاکستان کی طرف سے کھیلنے والے بنوں کے کھلاڑی صفیان خان نے بہترین کھیل پیش کرکے ہمارے سر فخر سے بلند کئے

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ملک پختون یار خان نے کہا ہے کہ اذلان شاہ ہاکی ٹورنمنٹ میں پاکستان کی طرف سے کھیلنے والے بنوں کے کھلاڑی صفیان خان نے بہترین کھیل پیش کرکے ہمارے سر فخر سے بلند کئے ہیں اور نہ صرف بنوں بلکہ پاکستان کا نام دنیا بھرمیں روشن کیا ہے اورثابت کیا ہے کہ سہولیات نہ ہونے کے باوجود بنوں میں آج بھی ہاکی کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے بہترین کارکردگی پر پاکستان قومی ہاکی ٹیم اورمین آف دی ٹورنمنٹ کا اعزازحاصل کرنے پر بنوں کے نوجوان کھلاڑی صفیان خان کو مبارکباد پیش کرتاہوں اپنے ایک تہنیتی بیان میں صوبائی وزیرملک پختون یار خان نے کہا ہے کہ ہمیں خوشی ہے کہ کافی عرصے بعدپاکستان ہاکی ٹیم نے انٹرنیشنل ٹورنمنٹ میں شاندار کھیل پیش کیا ہے اورزیادہ خوشی اس بات کی ہے کہ ہمارے آبائی شہربنوں کے کھلاڑی نے شاندارکھیل پیش کرتے ہوئے پاکستان ہاکی ٹیم کوفائنل میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے مین آف دی ٹورنمنٹ کااعزاز بھی حاصل کیا ہے ا نہوں نے کہا کہ باالخصوص بنوں کے کھلاڑیوں کامستقبل روشن ہے۔انہوں نے کہا کہ طویل عرصے بعدقومی ٹیم نے ہاکی میں کم بیک کرکے پاکستانی ٹیم نے امید کی شمع روشن کی ہے کہ جلدہی پاکستان ہاکی پردوبارہ حکمرانی کریگا اورہم یہ دعابھی کرتے ہیں کہ پاکستان ہاکی میں اپنا کھویاہوا مقام دوبارہ حاصل کرے، اس سلسلے میں خیبر پختونخواحکومت کھلاڑیوں کی ہر ممکن خوصلہ افزائی کریگی کیونکہ ہمارے لیڈراورہمارے ہیروعمران خان خود بھی ایک کامیاب کپتان رہ چکے ہیں اورصوبے میں ایک بارپھرکپتان کی حکومت ہے اورہماری حکومت انشاء اللہ کھلاڑیوں کومایوس نہیں کریگی بلکہ محدود وسائل کے باوجودکھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریگی اور ہر ممکن سہولیات فراہم کریگی۔

خیبرپختونخوا کے وزیر برائے جنگلات و ماحولیات فضل حکیم خان یوسفزئی نے سیدو میڈیکل کالج سوات میں نرسوں کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

خیبرپختونخوا کے وزیر برائے جنگلات و ماحولیات فضل حکیم خان یوسفزئی نے سیدو میڈیکل کالج سوات میں نرسوں کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب میں ممبر قومی اسمبلی سلیم الرحمن،سیدوشریف گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال کے چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر اسرار الحق، ایم ایس ڈاکٹر شرافت علی اور ہسپتال میں خدمات سر انجام دینے والی نرسوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام نرسوں کو ان کی خدمات پر سلام پیش کرتا ہوں، نرسنگ شعبہ نظام صحت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، نرسنگ ایسا شعبہ ہے جسے جتنا بھی سراہا جائے کم ہے کسی بیمار کی مدد،دلجوئی اور علاج بھی عبادت ہے ہم نے ہمیشہ مریضوں کی خدمت کرکے دعائیں لینی ہیں، انہوں نے کہا کہ نرس اور ڈاکٹر معاشرے کامعزز طبقہ ہیں جن کی عزت نفس کامعاشرے کے ہرطبقہ کوخیال رکھنا چاہئے، انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت عامہ کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں ہے، ڈاکٹر حضرات دکھی انسانیت کی خدمت کواپناشعاربنائیں اور مریضوں کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں، انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرز اور نرسنگ سٹاف عوام کا دکھ بانٹنے اور انکی تکالیف کو کم کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں اور نیک نیتی اور ایمانداری کیساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں، صوبائی وزیر نے واضح کیا کہ خدمت خلق میری زندگی کا حقیقی مشن ہے زندگی کی ہرسانس خدمت انسانیت کیلئے وقف کر رکھی ہے جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے ہم عوام کی ہر مشکل کو حل کرنے کیلئے اپنی بھرپور جدوجہد کررہے ہیں اور عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑینگے۔ تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر اسرار الحق نے فضل حکیم خان یوسفزئی کو یادگار ی شیلڈ بھی پیش کیا۔

مشیر سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب کا نشتر ہال پشاور میں زیرتکمیل تزئین و آرائش کے کام میں سست روی اور ناقض میٹیریل کے استعمال پر اظہار برہمی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے سیاحت، ثقافت، آثارقدیمہ و عجائب گھر زاہد چن زیب نے نشتر ہال پشاور میں زیرتکمیل تزئین و آرائش کے منصوبے میں ناقص میٹیریل کے استعمال اور کام کی سست رفتاری پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یہ عظیم الشان ہال پشاور کے قلب میں واقع ایک بڑا ثقافتی مرکز ہے۔ اس کی دیکھ بھال اور تزئین میں کسی قسم کی کمی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ اس سکیم کی اگلے ماہ تک عالمی معیار کے مطابق فوری تکمیل یقینی بنائی جائے تاکہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو شیڈول کے مطابق اس کے باضابطہ افتتاح کیلئے مدعو کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نشتر ہال کی تزئین کے منصوبے پر بریفنگ کے دوران کیا۔ اس موقع پر خیبرپختونخوا انٹیگریٹڈ ٹورازم ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے فنانس مینجر حشمت علی نے انہیں اس ترقیاتی سکیم کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ واضح رہے کہ نشتر ہال میں ترقیاتی سکیم کے آخری مرحلے پر پہلی بار ایک ثقافتی تقریب کے انعقاد کے موقع پر مشیر سیاحت کو بھی مدعو کیا گیا تھا جس کے دوران انہوں نے سکیم میں متعدد خامیوں کا نوٹس لیا۔ ان میں سرفہرست ہال کی چھت کا حالیہ بارشوں میں ٹپکنا تھا جس کی وجہ سے ہال کے فرش اور سٹیج پر چھ کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والی ٹائلنگ، قیمتی قالین بچھانے اور کرسیوں کی تنصیب کے کام کو بھی نقصان پہنچا۔ مشیر سیاحت و ثقافت کا پراجیکٹ حکام کو کہنا تھا کہ نشتر ہال سمیت کسی بھی عمارت کی تزئین کا آغاز فرش سے نہیں بلکہ چھت سے ہونا چاہئے۔ مشیر سیاحت نے پراجیکٹ اہلکاروں کے اس استدلال سے بھی عدم اتفاق کیا کہ عمارت کی چھت پہلے معمولی ٹپکتی تھی اسلئے فرش پر کام شروع کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے قصے کہانیاں سنا کر قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا وقت اب گذر چکا ہے اور پوچھنے والے اب عوام کے بھاری مینڈیٹ کے ساتھ آ چکے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ سکیم عالمی بینک سے سود پر حاصل کردہ بھاری بھرکم قرضے سے شروع کی گئی ہے۔ غیرملکی قرضوں کی بھی ایک حد ہوتی ہے اور یہ حد پھلانگنے سے قرضے آنا بھی بند ہو جاتے ہیں۔ قرضے تب ملتے ہیں جب غیرملکی قرض دینے والے اداروں پر منصوبے کی افادیت بھی اجاگر کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی علی امین گنڈاپور کی فعال قیادت میں پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت قرضوں پر انحصار کم سے کم سطح پر لانے اور صوبے کو معاشی خودکفالت کی راہ پر گامزن ہو چکی ہے۔ زاہد چن زیب نے پراجیکٹ حکام کو اس عظیم الحیث ثقافتی مرکز میں بیوٹیفکیشن، پارکنگ، واش رومز، باؤنڈری وال اور استقبالیہ دروازے کی تنصیب سمیت تمام ضروری کام ہنگامی بنیادوں پر جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منصوبہ مکمل ہوتے ہی اس میں ایک بار پھر ثقافتی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا جائیگا۔ ہماری کوشش ہے کہ یہاں زیادہ سے زیادہ ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد ممکن بنایا جائے تاکہ صوبے کی رنگارنگ ثقافت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ عوام کو تفریح کے اضافی مواقع بھی مہیا کئے جائیں۔