Home Blog Page 54

خیبر پختونخوا میں اقلیتی برادری کے حقوق کے تحفظ کے لیے اہم اقدامات جاری ہیں، وزیر قانون

خیبر پختونخوا کے وزیر قانون آفتاب عالم ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی میں اقلیتی برادری کا کردار انتہائی اہم ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایات کی روشنی میں اقلیتی برادری کے حقوق کے تحفظ اور انہیں بااختیار اور مفید شہری بنانے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں، جن کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے۔یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں ملکی سطح کے اقلیتی وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران کہی۔ اس موقع پر اقلیتی برادری کے ارکان نے صوبے میں درپیش چیلنجز سے وزیر قانون کو آگاہ کیا اور اقلیتی فیملی لاز، بشمول ہندو میرج ایکٹ، سکھ میرج ایکٹ، کرسچین میرج ایکٹ، اور کیلاش میرج ایکٹ کے حوالے سے تعاون کی پیشکش کی۔وزیر قانون نے وفد کو یقین دلایا کہ ہندو میرج ایکٹ کے لیے رولز آف بزنس (آر او بیز) کی تیاری محکمہ قانون کے سینئر حکام کی مشاورت سے کی جا رہی ہے، تاکہ اقلیتی برادری کے تحفظات کو دور کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ان قوانین کی منظوری کے بعد اقلیتی برادری کے حقوق کے تحفظ میں نمایاں بہتری آئے گی اور ان کے مسائل کا حل ممکن ہوگا۔اجلاس میں دونوں فریقین نے اقلیتوں کے مسائل کے حل اور ترقی میں مشترکہ تعاون پر اتفاق کیا۔ وزیر قانون نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت اقلیتی برادری کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی، تاکہ وہ ملکی ترقی میں اپنا مؤثر کردار ادا کر سکے۔

جعلی حکومت کو سانحہ ڈی چوک کا پورا پورا حساب دینا ہوگا، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی وفاقی حکومت کو سانحہ ڈی چوک کا پورا پورا حساب دینا ہوگا، 26 نومبر کو انسانی حقوق کی پامالی کی نئی داستان رقم کی گئی اورانسانی حقوق کی قومی اور بین الاقوامی تنظیموں کی بھی سانحہ ڈی چوک پر خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) ہر دور میں معصوم جانوں کو نگلنے کی روایت پر عمل کرتی رہی ہے،ماڈل ٹاؤن میں حاملہ خواتین پر سیدھی گولیاں چلانا مسلم لیگ (ن) کے ریکارڈ کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کو معصوم جانیں نگلنا اور اس طرح اپنے اقتدار کا طول حاصل کرنا پرانی عادت ہے۔26 نومبر کو بغضِ عمران میں جعلی حکومت نے فسطائیت کی انتہا کر دی لیکن اسے یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ نہتے کارکنوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا اورسانحہ ڈی چوک حقیقی آزادی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔ مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مزید کہا کہ جعلی وفاقی حکومت اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے عمران خان کو عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتے ہیں۔ عمران خان عوام کے دلوں میں رچ بس چکے ہیں اور انکی رہائی اب عوام کی ضد بن چکی ہے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ عمران خان جلد رہا ہوکر عوام کے درمیان ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ فارم 47 کے سہارے بنے جعلی حکومت کا خاتمہ عنقریب ہے۔ سیاسی اشرافیہ نے کرسی کی خاطر جمہوریت کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔

اینٹی مائیکروبیل ریزسٹنس کی نگرانی کو فروغ دینے کے لیے معاہدے پر دستخط ہوگئے

معاہدے پر وی سی کے ایم یو اور فلیمنگ فنڈ کنٹری گرانٹ کے ٹیکنیکل ایڈوائزرنے دستخط کیئے

یہ معاہدہ اینٹی مائیکروبیل ریزسٹنس کی نگرانی کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگا،پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق

خیبر پختونخوا میں اینٹی مائیکروبیل ریزسٹنس (AMR) کے خلاف جدوجہد میں ایک اہم قدم کے طورپر خیبر میڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو) پشاور اور DAI فلیمنگ فنڈ کنٹری گرانٹ پاکستان کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت (MOU) پر دستخط ہو گئے۔ یہ دوطرفہ تعاون صوبے میں عوامی صحت کی کوششوں میں ایک اہم پیشرفت کی نشاندہی کرتا ہے۔واضح رہے کہ اس مفاہمتی یادداشت پر AMR کی نگرانی کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے باہمی رضامندی سے دستخط کیئے گئے ہیں جو خیبر پختونخوا میں AMR کے اثرات کو مؤثر طریقے سے منظم اور کم کرنے کے لیے نہایت ضروری ہے۔ اس معاہدے کے تحت کے ایم یو کے اندر استعداد کار میں اضافہ، اینٹی مائیکروبیل اسٹیورڈ شپ کے لیے لیبارٹری ٹریننگ میں خاطر خواہ معاونت، اور ایک بایورپوزیٹری/بایوبینک کے قیام و دیکھ بھال شامل ہیں جس میں تکنیکی مدد اور آئی ٹی سافٹ ویئر مینجمنٹ کے حل شامل ہیں۔ اس جامع معاونت کا مقصد کے ایم یو کی صلاحیتوں کو AMR کے چیلنجز سے مکمل اور مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے مضبوط بنانا ہے۔معاہدے کی دستخطی تقریب میں کے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق اور پبلک ہیلتھ ریفرنس لیبارٹری کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر یاسر محمود یوسفزئی نے ادارے کی نمائندگی کی جبکہ فلیمنگ فنڈ کنٹری گرانٹ کی نمائندگی ڈاکٹر فیاض احمد ٹیکنیکل ایڈوائزر اور غلام فاروق خان، خیبر پختونخوا کے صوبائی لیڈ نے کی۔ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ یہ مفاہمتی یادداشت AMR کے لیے ون ہیلتھ اپروچ کو مضبوط بنانے کے لیے فریقین کے درمیان مشترکہ عزم کو اجاگر کرتی ہے، جو انسانی، حیوانی اور ماحولیاتی صحت کے شعبوں میں کوششوں کو مربوط بناتی ہے۔اس دو طرفہ تعاون سے عوامی صحت کے نمایاں فوائد کی توقع ہے جب کہ اس سے مقامی اور قومی سطح پر AMR کے چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ شراکت خیبر پختونخوا میں AMR کے لیے مربوط ردعمل کو فروغ دینے کے لیے ون ہیلتھ ایجنڈے کے نفاذ کو نمایاں طور پر آگے بڑھانے کا باعث بنے گی۔تقریب میں کے ایم یو اور فلیمنگ فنڈ کنٹری گرانٹ کے عہدیداروں نے شرکت کی جس میں اس اقدام کے اشتراکی جذبے کو نمایاں کیا گیا۔

وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے سی اینڈ ڈبلیو محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت عوامی شکایات کے ازالے کے لیے ای کھلی کچہری کا انعقاد

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے مواصلات و تعمیرات (سی اینڈ ڈبلیو) محمد سہیل آفریدی نے ای کھلی کچہری کی صدارت کی جہاں انہوں نے ذاتی طور پر عوام کے مسائل اور شکایات کا ازالہ کیا۔ محمد سہیل آفریدی نے فون کالز، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور دیگر ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے شہریوں کو درپیش مسائل سنے اور انہیں یقین دلایا کہ ان کے تحفظات کو فوری طور پر دور کیا جائے گا۔ ای کھلی کچہری میں سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو اور تمام متعلقہ چیف انجینئرز بھی موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی محمد سہیل آفریدی نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے حکومتی عزم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم یہاں عوام کی خدمت کرنے اور ان کے مسائل کو بلا تاخیر حل کرنے کو یقینی بنانے کے لیے موجود ہیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کھلی کچہری کے دوران شہریوں کی جانب سے اٹھائے گئے خدشات کو دور کرنے کے لیے فوری کارروائی کی جائے۔ محمد سہیل آفریدی نے یہ بھی اعلان کیا کہ عوام کے ساتھ براہ راست رابطے کی لائن کو برقرار رکھنے اور ان کی شکایات کو مؤثر طریقے سے دور کرنے کے لیے اس طرح کی ای کھلی کچہریوں کا انعقاد مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا۔ یہ اقدام حکومت کے ایک ذمہ دار اور قابل رسائی انتظامیہ بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے جو اپنے شہریوں کی فلاح و بہبود کو ترجیح دیتی ہے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ اور کے پی آئی ٹی بورڈ کے درمیان ڈرائیونگ لائسنس اور روڈ پرمٹ سمیت محکمہ ٹرانسپورٹ کے تمام امور کی ڈیجیٹائز یشن کے حوالے سے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کر لئے گئے، معاون خصوصی ٹرانسپورٹ

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ حاجی رنگیز احمد نے کہا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کی مکمل ڈیجیٹائزیشن کر رہے ہیں، جبکہ محکمہ ٹرانسپورٹ کو جدید خطوط پر استوار بھی کیا جا رہاہے، اس حوالے سے آج محکمہ ٹرانسپورٹ اور کے پی ائی ٹی بورڈ نے ڈرائیونگ لائسنس اور محکمہ ٹرانسپورٹ کی ڈیجیٹائز یشن کے حوالے سے مفاہمتی یاداشت پر دستخط بھی کر لئے ہیں، مجھے امید ہے کہ یہ ڈیجیٹائز یشن ریوینیو جنریشن میں بھی سنگ میل ثابت ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز کے پی آئی ٹی بورڈ حیات آباد میں محکمہ ٹرانسپورٹ کی ڈیجیٹائز یشن کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر محکمہ ٹرانسپورٹ اور کے پی ائی ٹی بورڈ کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط بھی کر لئے گئے۔ اجلاس میں معاون خصوصی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شفقت ایاز، سیکرٹری ٹرانسپورٹ، ایم ڈی کے پی ائی ٹی بورڈ، ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ و دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کیا۔ اجلاس کو ایم ڈی کے پی ائی ٹی بورڈ نے محکمہ ٹرانسپورٹ کی ڈیجیٹائز یشن سے متعلق تفصیلی بریفننگ دی، ایم ڈی کے پی آئی ٹی بورڈ نے اجلاس کو بتایا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کی مکمل ڈیجیٹائز یشن کو ایک سال اور چھ مہینوں میں مکمل کیا جائے گا جبکہ ڈرائیونگ لائسنس کو چار ماہ میں ڈیجیٹائز کیا جائے گا۔ مفاہمتی یاداشت کے دستخط معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ حاجی رنگیز احمد اور معاون خصوصی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شفقت ایاز کی سربراہی میں کئے گئے۔ اجلاس کو بتایا گیا ہے کہ آن لائن ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لئے موبائیل اپلیکیشن، ”دستک ” کو استعمال کیا جائے گا۔ اس موقع پر معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ حاجی رنگیز احمد نے کہا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس کی ڈیجیٹائز یشن سے لائسنس کا حصول نہایت اسان ہوسکے گا جبکہ اس نظام سے تھرڈ مین کا کردار بھی ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ڈیجیٹائز یشن سے جعلی لائسنس اور جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ کا بھی خاتمہ ہوگا اور عوام اپنے گھر سے ہی ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے اپلائی کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بہت جلد صوبے کے عوام اس سہولت سے استفادہ حاصل کر سکیں گے،۔ انہوں نے کہا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس کی ڈیجیٹائز یشن میں اوورسیز پاکستانیوں کو خصوصی رعایت دی جائے گی جبکہ ہماری کوشش ہے کہ پاکستانی اوورسیز کے لئے لائسنس کے حصول کو آسان اور کم وقت میں ممکن بنا سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت عوام کو خدمات کی فراہمی کے لئے اسی طرح عملی اقدامات اٹھائے گی۔

خیبرپختونخوا حکومت نے انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹسی کے قیام کیلئے پشاور میں زمین کی منظوری دے دی مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم

پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی ملکیتی زمین واقع فیز سیون حیات آباد پشاور میں 5 کنال کی منظوری دے دی۔مشیر خزانہ مزمل اسلم

مشیر خزانہ و بین الصوبائی رابطہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے صوبے کے نوجوانوں کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹسی کے قیام کیلئے پشاور میں زمین کی منظوری دے دی پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی ملکیتی زمین واقع فیز سیون حیات آباد پشاور میں 5 کنال کی منظوری دے دی جس میں آئی کیپ انتظامیہ فوری طور پر سٹیٹ آف دی آرٹ انسٹیٹیوٹ کے قیام کیلئے کام شروع کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار مشیر خزانہ و بین الصوبائی رابطہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے اپنے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کیا۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی آمین گنڈاپور کی جانب سے آئی کیپ انسٹیٹیوٹ کا قیام خیبرپختونخوا نوجوانوں کیلئے ایک خصوصی تحفہ ہے خیبرپختونخوا حکومت بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ویژن کی جانب گامزن ہے مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ اب تک خیبرپختونخوا کے نوجوان چارٹرڈ اکاؤنٹنسی تعلیم کیلئے دوسرے صوبوں اور اسلام آباد میں جاتے ہیں آئی کیپ انتظامیہ کو خیبرپختونخوا میں پہلے کسی نے انسٹیٹیوٹ کے قیام کیلئے زمین نہیں دی۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے ضلع کرم کے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے، جس کا مقصد متاثرہ علاقوں میں عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ اس سلسلے میں ضروری اشیاء پر مشتمل 40 گاڑیوں کاکانوائے ضلع کرم پہنچا دیا گیاہے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے بتایا کہ 10 گاڑیوں پر مشتمل کانوائے ضلع کرم کے علاقے بگن جبکہ 30 گاڑیوں پر مشتمل کانوائے پاڑاچنار اور اپر کرم کے علاقوں میں پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت متاثرین کی بحالی کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے، اور یہ کانوائے ان اقدامات کا حصہ ہیں بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے وضاحت کی کہ یہ امدادی سرگرمی رات گئے ہونے والے کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں ممکن ہو سکی۔ ان مذاکرات میں گرینڈ جرگہ، کرم امن کمیٹی، اور مقامی امن کمیٹیوں نے کلیدی کردار ادا کیا جس کے نتیجے میں مقامی مظاہرین نے راستوں سے رکاوٹیں ہٹانے اور امدادی سامان کی ترسیل پر اتفاق کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے علاقے میں امن و امان کی بحالی کو اولین ترجیح دی ہے، اور عوام کی ضروریات پوری کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مزید کہا کہ حکومت عنقریب مزید امدادی کانوائے روانہ کرے گی تاکہ متاثرہ علاقوں میں عوام کی تمام بنیادی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔انہوں نے امن کے قیام میں مقامی عمائدین کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ جرگے اور امن کمیٹیوں کا کردار علاقے میں دیرپا استحکام کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔ حکومت اس تعاون کو مزید مضبوط کرے گی اور تمام فریقین کو ساتھ لے کر چلنے کی حکمت عملی اپنائے گی۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے عوام کو یقین دلایا کہ حکومت نہ صرف امدادی سرگرمیوں بلکہ متاثرہ علاقوں کی طویل مدتی ترقی اور استحکام کے لیے بھی جامع منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن کے بغیر ترقی ممکن نہیں، اور حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ علاقے میں مکمل سکون بحال ہو۔

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پختون یار خان نے کہا ہے

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پختون یار خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت خیبرپختونخوا میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھاکر ریکارڈ کام کرے گی ہم عوام سے کئے گئے وعدوں کو عملی شکل دیں گے اور ایک ایک وعدہ پورا کریں گے جس کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور سیکرٹریٹ میں اخباری نمائندوں سے ملاقات کے دوران کیا اُنہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا کے عوام کی خوشحالی کا سفر شروع ہونے والا ہے۔ خیبر پختونخوا کو مثالی اور ترقی یافتہ صوبہ بناکر دم لیں گے اُنہوں نے واضح کیا کہ ہمارے قائد عمران خان کے منشور کے مطابق وزیر ا علیٰ خیبر پختونخوا علی آمین گنڈا پور کی انتھک کوششوں سے خیبر پختونخوا ترقی کی منازل طے کرے گا۔ قائد عمران خان کی ہدایت پر ہر امیر اور غریب کے شناختی کارڈ میں صحت کیلئے دس لاکھ روپے رکھے گئے ہیں تاکہ وہ آسانی سے اپنا علاج کراسکیں اُنہوں نے حالیہ انتخابات کے دنوں میں عوام کے ساتھ جو وعدے کئے تھے وہ ایک ایک کرکے پورا کریں گے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی آمین گنڈا پور کی نگرانی میں بنوں کی پسماندگی دور کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اُٹھارہے ہیں تاکہ بنوں کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ ہوسکے۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیر برائے انسداد بدعنوانی مصدق عباسی کی شہید بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی پشاور میں انسداد بدعنوانی کے حوالے سے منعقدہ سیمینار میں بطور مہمان خصوصی شرکت

وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیر برائے انسداد بدعنوانی مصدق عباسی نے کہا ہے کہ محکموں کے اندر کرپشن کے مواقعوں کو ختم کرنے کے لیے اقدامات اٹھارہے ہیں۔کرپشن کو فساد فی الارض کہنا چائیے۔ اسکی روک تھام کے لیے امر باالمعروف کرنا چائیے۔ کرپشن نظام کو دیمک کی طرح کھا جاتی ہے۔ جہاں رولز آف لاء نہیں ہوگا وہاں احتساب کا عمل کمزور ہوگا۔ جس ملک میں رولز آف لاء بہتر ہوگا وہاں خوشحالی ہوگی اور کرپشن کم سے کم ہوگی۔ خوداختسابی کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار شہید بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی پشاور میں انسداد بدعنوانی کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمنار میں یونیورسٹی سٹاف ممبران سمیت طالبات کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ وائس چانسلر شہید بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی پشاور صفیہ احمد نے مہمان خصوصی اور سیمنار کے شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے بدعنوانی کی روک تھام کیلئے آگاہی پھیلانے پر زور دیا۔ انہوں نے یونیورسٹی کے قیام کے پس منظر اور نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں سے شرکاء کو آگاہ کیا۔مشیر وزیراعلی برائے انسداد بدعنوانی مصدق عباسی نے اپنے خطاب میں کرپشن، کرپشن کے انفرادی و اجتماعی زندگی پر اثرات اور خوداختسابی پر سیر حاصل گفتگو کی۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ نیب قوانین میں ترامیم سے انکی کارکردگی متاثر ہوئی۔مختلف ممالک میں کرپشن پر سخت سے سخت سزا دی جاتی ہے تاکہ دوسروں کیلئے مثال بنے۔ خوداختسابی کی اشد ضرورت ہے اگر ایک بندہ اپنے آپ کو تبدیل کردے تو دنیا تبدیل ہو جائے گی۔انہوں نے طلباء و طالبات پر زور دیا کہ کردار سازی کیلئے کتاب بینی کی عادت کو اپنائیں۔ قرآن مجید، سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اقبالیات کا مطالعہ کریں۔ قرآن مجید کو پڑھیں، سمجھیں اور عملی زندگی میں اس سے رہنمائی لیں۔ کامیابی اسکی بدولت نصیب ہوتی ہیں۔ ہمیشہ سچ بولیں اور جھوٹ بولنا ترک کردیں۔ کرپشن کا خاتمہ آگاہی، بچاء اور عمل در آمد سے ممکن ہیں۔ سیمنار میں سوالات و جوابات سیشن بھی ہوا جس میں طالبات نے مشیر وزیراعلی مصدق عباسی سے کرپشن کے حوالے سے سوالات کیا۔ سیمنار میں اختتام پر مشیر وزیراعلی مصدق عباسی کو وائس چانسلر شہید بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی پشاور نے یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔

جعلی حکومت کے تمام جعلی مقدمات اپنے منطقی انجام کی طرف تیزی سے بڑھ رہے ہیں، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی حکومت کے تمام جعلی مقدمات اپنے منطقی انجام کی طرف تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ القادر ٹرسٹ کیس میں تاخیری حربہ عمران خان کی بے گناہی کا واضح ثبوت ہے تاخیری حربوں کا واحد مقصد عمران خان کو جیل میں رکھنے کی ناکام کوشش ہے،عمران خان جلد رہا ہو کر جعلی حکومت کو اپنے ہاتھوں سے دفن کریں گے۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ دینا وفاقی حکومت کی غیر سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے اوروفاقی وزراء کے بیانات سے بھی واضح ہے کہ حکومت مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان جعلی حکومت کے تمام مظالم کا ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں۔