خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم میناخان آفریدی نے آل کالجز درجہ چہارم ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کی تقریب حلف برداری میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، گورنمنٹ سپرئیر سائنس کالج پشاور میں منعقدہ تقریب میں صوبائی وزیر کی آمد پر کالج کے پرنسپل اسماعیل و دیگر نے شاندار استقبال کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا،صوبائی وزیر نے ایسوسی ایشن کے نئے منتخب صدر اور انکی پوری کابینہ اراکین سے حلف لیا، مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔حلف برداری تقریب میں ڈائریکٹر محکمہ اعلیٰ تعلیم فریداللہ شاہ، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس محمد عمران، آل کالجز کلرک ایسوسی ایشن کے صدر انجینئر اسرار اللہ خان ودیگر نے کثیر تعداد میں شرکت ایسوسی ایشن کے منتخب صدر نے صوبائی وزیر کو درجہ چہارم کے مسائل سے آگاہ کیا اور مطالبہ کیا کہ درجہ چہارم ملازمین کے مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں، حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے یقین دلایا کہ کالجز کے درجہ چہارم ملازمین کے جائز مسائل کو فوری حل کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائینگے، انہوں نے کہا کہ محکمہ اعلیٰ تعلیم میں جہاں پر جو بھی مسئلہ ہو انکو قانون اور رولز کے مطابق حل کرینگے درچہ چہارم ملازمین کے جائز مسائل کو سنجیدگی کے ساتھ حل کرنے کیلیے کوشاں ہیں، انہوں نے کہا کہ کالجز کے درجہ چہارم ملازمین کی اپگریڈیشن اور پرموشن کے مسائل کے حل کیلیے ایک وفد میرے دفترآجائے تاکہ محکمہ کے سیکرٹری اور دیگر افسران کی موجودگی میں مسئلہ کو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے حل کرسکیں، انہوں نے مزید کہا کہ درجہ چہارم ملازمین اپنی ذمہ داریاں باطریقے احسن نبھائیں اور جو جس کام کیلیے بھرتی ہو ا ہے وہ اپنے اُس کام میں دلچسپی لے اور بھرپور طریقے سے خدمات انجام دے۔
خیبر پختونخوا کے وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، پختون یار خان، نے بنوں سنٹرل جیل کا دورہِ
خیبر پختونخوا کے وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، پختون یار خان، نے بنوں سنٹرل جیل کا دورہِ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر بنوں عبدالحمید خان اور ایکسیئن پبلک ہیلتھ فضل احمد بھی موجود تھے صوبائی وزیر نے جیل کے مختلف بیرکوں، پھانسی گھاٹ، لنگر خانے اور ہسپتال کا دورہِ کیا اور وہاں فراہم کئے جانے والے کھانے کے معیار کو بھی جانچا انہوں نے قیدیوں سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی صوبائی وزیر نے جیل میں قیدیوں کو مہیا کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا مزید برآں انہوں نے ایکسیئن پبلک ہیلتھ بنوں فضل احمد کو ہدایت کی کہ بنوں سنٹرل جیل میں صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے صوبائی وزیر کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ بنوں سنٹرل جیل متعصم باللہ نے بریفنگ دی صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت قیدیوں اور جیلوں کی مشکلات کے خاتمے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ قیدیوں کو آئین و قانون کے تحت تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں گی اور اس معاملے میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
وزیر خوراک کا پشاور پریس کلب کا دورہ، نومنتخب کابینہ کو مبارکباد
خیبر پختونخوا کے وزیر خوراک ظاہرشاہ طورو نے پشاور پریس کلب کا دورہ کیا اور سالانہ انتخابات میں کامیاب ہونے والی نومنتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کی۔ وزیر خوراک نے پریس کلب کے صدر منتخب ہونے پر سینئر صحافی ایم ریاض کو خصوصی مبارکباد دی۔اس موقع پر انہوں نے نومنتخب نائب صدر عرفان خان، جنرل سیکرٹری طیب عثمان، جائنٹ سیکرٹری گلزار محمد، فنانس سیکرٹری احتشام خان، اور گورننگ باڈی کے اراکین کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیر خوراک نے اپنے خطاب میں امید ظاہر کی کہ پشاور پریس کلب کی نئی قیادت صحافیوں کی فلاح و بہبود، آزادی صحافت کے فروغ، اور عوامی مسائل اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ صحافی برادری ایک اہم ستون ہے جو ملک کی ترقی اور حقیقی جمہوریت کی بحالی میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔دورے کے دوران وزیر خوراک نے صحافیوں کے مسائل بھی سنے اور انہیں حل کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آزادی صحافت کی حمایت کرتی ہے اور صحافی برادری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
خیبر پختونخوا کے وزیر برائے محنت فضل شکورخان کی زیرصدارت ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹیٹیوشن(ای ایس ایس آئی) کا گورننگ باڈی اجلاس
خیبر پختونخوا کے وزیر برائے محنت فضل شکورخان کی زیرصدارت ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹیٹیوشن(ای ایس ایس آئی) کا گورننگ باڈی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سیکرٹری محکمہ لیبر میاں عادل اقبال سمیت گورننگ باڈی کے اراکین اور متعلقہ افسران نے شرکت کی، اجلاس میں مختلف امور زیر غور لائے گئے جن میں بعض ایجنڈوں کی گورننگ باڈی اراکین نے متفقہ طور پر منظوری دیدی سوشل سیکورٹی ہسپتالوں میں ورکرز کی بہترین علاج معالجے کے لئے اراکین نے 5 ہیماٹوجی اینلائزرز خریدنے کی منظوری دیدی 5 مائیکرو لیب کمسٹری اینلائزرز خریدنے کی بھی متفقہ منظوری دیدی اس کے علاوہ گورننگ باڈی اراکین نے 5الٹراساؤنڈ مشین خریدنے کی بھی منظوری دیدی ورکرز کی بہتر مفاد میں 2 فزیوتھراپسٹ کی آسامیاں تخلیق کرنے کی بھی منظوری دیدی گئی اراکین نے ای ایس ایس آئی میں ایچ آئی ایم ایس نظام کو تنصیب کرنے اور سولرائزیشن کی منظوری دیدی اس موقع پر صوبائی وزیر فضل شکورخان نے کہا کہ صوبے میں ورکرز کی فلاح و بہبود کیلیے محکمہ میں انقلابی اصلاحات لانے کیلیے عملی اقدامات اٹھارہے ہیں معیشت کی مضبوطی اور استحکام میں مزدوروں کا اہم کردار ہے جسے نظرانداز نہیں کیا جاسکتا انہوں نے کہا کہ مزدوروں کیلیے قائم سوشل سیکورٹی ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلیے ہرممکن اقدام اٹھارہے ہیں تاکہ وہاں پر مریض زیادہ سے زیادہ طبی سہولیات سے مستفید ہوسکیں۔
ضلع صوابی تحصیل گدون کے عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے اوتلہ سے بیرگلی 10 کلومیٹر روڈ اور چنئی سے بگلہ 05 کلومیٹر روڈ کو فوری طور پر مکمل کیا جائے، معاون خصوصی ٹرانسپورٹ حاجی رنگیز احمد کی متعلقہ حکام کو ہدایت
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ حاجی رنگیز احمد نے متعلقہ حکام سے کہا ہے کہ ضلع صوابی تحصیل گدون میں تمام نامکمل سڑکیں فوری طور پر مکمل کی جائیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو منصوبوں کا دورہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام سڑکوں پر تجاوزات کو فوری طور پر ختم کیا جائے اور مفاد عامہ کی خاطر سڑکوں کو مکمل طور پر کلئیر کیا جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو اپنے دفتر میں ضلع صوابی تحصیل گدون کی سڑکوں کی ناقص صورتحال اور بحالی کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ہے۔ اجلاس میں ضلعی صدر صوابی پاکستان تحریک انصاف سہیل یوسفزئی، ایکسین روڈز و دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ تحصیل گدون میں سڑکوں کی بحالی پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے اور غیر ضروری کام کی بجائے مین سڑکوں پر توجہ دی جائے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ٹھیکیداروں کو موبالائز کیا جائے کہ تمام سڑکوں پر بقایا سول ورک کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو مزید مشکالات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے ایکسین روڈز مواصلات و تعمیرات کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود ان سڑکوں کا وزٹ کریں اور جہاں پر تجاوزات اور روکاوٹیں ہیں ان کو فوری طور پر کلئیر کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ تحصیل گدون کی چھوٹی چھوٹی سڑکیں جن کو نامکمل چھوڑا گیا ہے ان پر سول ورک شروع کیا جائے اور جلد از جلد مکمل کیا جائے کیونکہ یہاں کے عوام کو سڑکوں کے حوالے سے مشکلات کا سامنا ہے، ہم نے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرنا ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا پیسہ عوام پر لگانا ہے کام کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل گدون میں انفراسٹرکچر کی تعمیر و بحالی ممکن بنائی جائے گی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے سائنس، ٹیکنالوجی اور آئی ٹی شفقت ایاز کی صدارت محکمے کا جائزہ اجلاس
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے سائنس، ٹیکنالوجی اور آئی ٹی شفقت ایاز نے پیر کے روز محکمہ سائنس، ٹیکنالوجی اور آئی ٹی کے پہلے اجلاس کی صدارت کی، جس میں محکمے کی کارکردگی اور امور کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری سائنس، ٹیکنالوجی اور آئی ٹی سیدہ تنزیلہ صباحت نے محکمے کے مشن، وژن، کردار، ذمہ داریوں، جاری منصوبوں اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس کے دوران معاون خصوصی کو بتایا گیا کہ یہ محکمہ صوبے میں سائنس اور ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کا ذمہ دار ہے۔ اس کا دائرہ کار سرکاری محکموں میں ای-گورننس کے منصوبوں کو فروغ دینا، سائنس اور ٹیکنالوجی سے متعلق پالیسیوں پر عملدرآمد کرنا، اور آئی ٹی کے ذریعے تحقیق، تعلیم اور عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانا شامل ہے۔ معاون خصوصی کو خیبرپختونخوا میں جاری ڈیجیٹل تبدیلی کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا، جو موبائل اور انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی میں اضافے کی وجہ سے ممکن ہو رہی ہے۔
مشیر صحت احتشام علی کا حیات آباد میں ذہنی امراض کے سپیشلائیزڈ ہسپتال فاونٹین ہاوس کا دورہ
مشیر صحت احتشام علی نے حیات آباد میں واقع ذہنی امراض کے سپیشلائیزڈ ہسپتال فاونٹین ہاوس کا دورہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال میں ادویات کا جائزہ لیا اور مریضوں کا حال دریافت کیا۔ انہوں نے انتظامیہ کے ہمراہ ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور متعلہ حکام کے ساتھ ہسپتال کو فعال بنانے اور سرحد منٹل ہسپتال کے انضمام سے جڑے مسائل پر گفتگو کی۔مشیر صحت کو بتایا گیا کہ یہ 2013 سے پروجیکٹ کے طور پر زیر تعمیر ہسپتال ہے جس میں جنوری 2024 میں سرحد منٹل ہسپتال کو ضم کیا گیا۔ اس ہسپتال کو سنٹر ایکسلنس برائے منٹل ہیلتھ بنانا تھا جس کے تحت یہ ٹیچنگ ہسپتال بننا تھا۔ مشیر صحت نے اس کو ٹیچنگ ہسپتال قرار دینے کیلئے متلعقہ حکام سے انتظامی اقدامات کے احکامات بھی جاری کئے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت وحرفت عبدالکریم تورڈھیر کی زیر صدارت
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت وحرفت عبدالکریم تورڈھیر کی زیر صدارت پیر کے روز سمال انڈسٹریز ڈیویلپمنٹ بورڈ پشاور میں باجوڑ انڈسٹریل اسٹیٹ کے نئے ترقیاتی منصوبے کے تفصیلی ڈیزائن،ماسٹر پلان اور ڈرافٹ پی سی ون کی تیاری کا جائزہ لینے کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں منیجنگ ڈائریکٹر سمال انڈسٹریز ڈیویلپمنٹ بورڈ حبیب اللہ عارف،ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر نعمان فیاض اور بورڈ کے دیگر حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں معاون خصوصی کو مذکورہ نئے صنعتی ترقیاتی منصوبے کے جلد از جلد قیام کے لئے اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا اور انہیں اس منصوبے کے خدو خال اور ممکنہ دستیاب سہولیات کی تفصیلات فراہم کی گئیں۔اس موقع پر معاون خصوصی نے متعلقہ منصوبے کی کنسلٹنٹ فرم کو آئندہ سال 31 جنوری تک اپنا کام ہر لحاظ سے مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ان کو بتایا گیا کہ یہ نیا صنعتی منصوبہ 370 کنال رقبے پر محیط ہے جس میں مختلف سائز کے 166 صنعتی پلاٹس ہوں گے۔معاون خصوصی نے اس موقع پر کہا کہ اس منصوبے میں مستقبل کی ضرورت اور منصوبہ بندی کیلئے وسعت کی گنجائش رکھی جائے اور اس میں توانائی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے سولرائزیشن پر بھی توجہ دی جائے۔انھوں نے کہا کہ مذکورہ منصوبے کے روڈ سائڈز کو کمرشل مقاصد کیلئے استعمال میں لایا جائے۔معاون خصوصی نے مزید کہا کہ اس منصوبے سے ضم اضلاع میں صنعتی ترقی کو فروغ حاصل ہوگا اور اس کے ذریعے مقامی کاروبار اور صنعتی شعبوں کو تقویت ملے گی۔
مشیر برائے اینٹی کرپشن مصدق عباسی کی ہدایت پر محکمہ اینٹی کرپشن کی حیات آباد
مشیر برائے اینٹی کرپشن مصدق عباسی کی ہدایت پر محکمہ اینٹی کرپشن کی حیات آباد فیز۔5 میں نجی ہسپتالوں کے اطراف میں غیر قانونی پارکنگ کے خلاف کارروائی
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اینٹی کرپشن مصدق عباسی کو حیات آباد فیز۔5 میں نجی ہسپتالوں کے قریب غیر قانونی پارکنگ کی شکایات موصول ہوئیں جن کا نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو مذکورہ شکایات پر کاروائی کی ہدایت کی۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا صدیق انجم نے ٹیم کے ہمراہ حیات آباد میں غیر قانونی پارکنگ کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کے دوران نشاندہی کی گئی کہ پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے پارکنگ کے لیے مختص جگہ الاٹ کی گئی جبکہ پارکنگ عملہ اپنی حدود سے تجاوز کر کے عوام کو لوٹ رہا ہے اوریہ بھی انکشاف ہوا کہ پارکنگ ریٹ سے زیادہ فی گاڑی وصول کر رہا تھا۔ پی ڈی اے کے عملے کی جانب سے بتایا گیا اس جگہ پر کوئی پارکنگ الاٹ نہیں کی گئی۔ محکمہ اینٹی کرپشن نے غیر قانونی پارکنگ پر پچاس ہزار روپے جرمانہ کرکے ٹھیکہ فوری طور پر ختم کرنے کیلئے ڈائریکٹر جنرل پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو مراسلہ بھی ارسال کردیاہے
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواا کے معاون خصوصی برائے بہبود آبادی ملک لیاقت خان نے کہا ہے کہ
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواا کے معاون خصوصی برائے بہبود آبادی ملک لیاقت خان نے کہا ہے کہ عوام کو انکی دہلیز پر سہولیات کی فراہمی صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔خاندانی منصوبہ بندی پر عملدرآمد کرنا وقت کی اشد ضرورت ہے۔وفاق اور صوبائی حکومت کو ملکر اس معاملہ کی حل کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔بڑھتی ہوئی آبادی ملک کا ایک سنگین مسلہ ہے جسکی روک تھام ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ بہبود آبادی اور UNFPA کی جانب سے منعقدہ ایک ورکشاپ سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر ڈی جی پاپولیشن،UNFPA کے حکام محکمہ بہبود آبادی و دیگر حکام نے شرکت کی۔معاون خصوصی نے کہا ہے کہ محکمہ بہبود آبادی اور غیر سرکاری تنظیمیں ملکر عوام کی خدمت کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔بڑھتی ہوئی آبادی کے اثرات پورے ملک کیلئے نقصان دہ ہیں اور یہ یہ پوری دنیا کیلئے خطرہ کی گھنٹی ہے۔ملک لیاقت بے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی پورے ملک کامسلہ ہے لہٰذا صوبائی حکومت وفاق کیساتھ ملکر اس مسلہ کے حل پرخصوصی پر توجہ دے۔انہوں نے کہا کہ فیملی پلاننگ پر جنگی بنیادوں پر عملدرآمد کرنا ملک کے مفاد میں ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ محکمہ منصوبہ بندی میں تحصیل اور ضلع کی سطح پر مزید اصلاحات اور بہتری لانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔