صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ فضل شکور خان کے زیرِ صدارت پی کے-65 چارسدہ میں محکمہ مواصلات کے جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اہم اجلاس کا انعقاد

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ فضل شکور خان کی زیرِ صدارت ان کے حلقہ نیابت چارسدہ میں محکمہ مواصلات کے جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں محکمہ مواصلات کے ایکسین ہائی وے ڈویژن چارسدہ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر کو حلقہ پی کے-65 چارسدہ میں جاری مختلف سڑکوں، رابطہ شاہراہوں، پلوں اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت، درپیش مسائل اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ متعدد منصوبوں پر تعمیراتی کام جاری ہے جبکہ بعض منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔ اجلاس میں منصوبوں کے معیار، بروقت تکمیل اور عوامی سہولت کو یقینی بنانے کے حوالے سے بھی تفصیلی غور کیا گیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر فضل شکور خان نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے تاکہ عوام کو جلد از جلد معیاری سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ صوبائی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ تعمیراتی کام میں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے اور تمام منصوبے شفافیت، دیانتداری اور انجینئرنگ معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں۔

مزید پڑھیں