صوبائی وزیر فضل شکور خان کی زیرِ صدارت سنٹر ریجن کے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اہم اجلاس کا انعقاد

اجلاس میں چیف انجینئر سنٹر ریجن اور ریجن کے متعلقہ ایگزیکٹو انجینئرز (ایکسینز) نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر کو سنٹر ریجن میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے تحت جاری اور نئے اے ڈی پی سکیموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت، نئے منظور شدہ منصوبوں، عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے جاری اقدامات اور مختلف سکیموں کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر سنٹر ریجن میں غیر فعال واٹر سپلائی سکیموں کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔سنٹر ریجن کی تمام جاری، نئی اور غیر فعال سکیموں کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل اور ترجیحی بنیادوں پر اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔صوبائی وزیر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سنٹر ریجن میں تمام جاری ترقیاتی سکیموں پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے اور نئی سکیموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے غیر فعال سکیموں کی مکمل نشاندہی کرکے ان کی بحالی کے لیے عملی اور قابلِ عمل لائحہ عمل مرتب کرنے کی بھی ہدایت کی .انہوں نے کہا کہ عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی بنیادی ذمہ داری ہے انہوں نے ہدایت کی کہ غیر فعال سکیموں کا مستقل بنیادوں پر ازالہ کیا جائے تاکہ عوام کو بلا تعطل صاف پانی کی سہولت میسر رہے۔انہوں نے افسران پر زور دیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں معیار اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، جبکہ سکیموں کی نگرانی اور فیلڈ میں عملی پیش رفت کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ عوامی ضرورت اور ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبہ بندی کی جائے اور دستیاب وسائل کو مؤثر انداز میں استعمال کیا جائے۔فضل شکور خان نے کہا کہ محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ترقیاتی منصوبوں کا بنیادی مقصد عوام کو صاف اور محفوظ پینے کے پانی کی سہولت فراہم کرنا ہے، اس لیے منصوبوں کی تکمیل میں غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزید پڑھیں