صوبائی وزیر فضل شکور خان کا ضلع چارسدہ میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

خیبرپختونخوا کے وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ فضل شکور خان نے ضلع چارسدہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کیلیے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا کے اور جاری منصوبوں پر پیش رفت کا معائنہ کیا۔صوبائی وزیر نے موقع پر متعلقہ افسران اور اہلکاروں سے منصوبے کے مختلف پہلوؤں، جاری تعمیراتی سرگرمیوں، کام کی رفتار اور مقررہ اہداف کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ لی۔ انہوں نے جاری کام کے مختلف حصوں کا معائنہ کرتے ہوئے تعمیراتی معیار اور منصوبے کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے متعلقہ حکام کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ قابلِ قبول نہیں ہوگا۔ منصوبے میں استعمال ہونے والے میٹریل کے معیار اور تعمیراتی کام کے تمام مراحل کو مقررہ معیار اور محکمانہ ضوابط کے مطابق یقینی بنایا جائے۔انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ نکاسی آب کے مسئلے کے مستقل حل کے لیے جاری منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے اور اسے مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے تاکہ علاقے کے عوام کو درپیش مشکلات کا جلد از جلد خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔انہوں نے مذید کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور انکے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کا بنیادی مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے، اس لیے منصوبوں کی بروقت تکمیل کے ساتھ ساتھ پائیداری اور معیار کو بھی ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ عوامی مفاد کے منصوبوں میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور متعلقہ افسران منصوبے کی مسلسل نگرانی کرتے ہوئے کام کی پیش رفت سے متعلق بروقت رپورٹ پیش کریں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کرتا رہے گا۔

مزید پڑھیں