صوبائی وزیر فضل شکور خان کی ہدایت پر محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی فوری کارروائی، دیر بالا کے متاثرہ علاقوں میں موبائل واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹری پہنچ گئی

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ فضل شکور خان کی خصوصی ہدایات پر محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نے ضلع دیر بالا کے عشیری درہ اور دیگر متاثرہ علاقوں میں ہیضہ کی وبا کی اطلاعات کے پیش نظر فوری ہنگامی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔اس سلسلے میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بٹ خیلہ کی موبائل واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹری کی ٹیم متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئی، جہاں مختلف مقامات سے پینے کے پانی کے نمونے حاصل کیے گئے تاکہ پانی کے معیار کا تفصیلی تجزیہ کرکے آلودگی کی وجوہات کا بروقت تعین کیا جا سکے۔محکمہ کی ٹیم نے عوام کو محفوظ اور صاف پانی کے استعمال سے متعلق احتیاطی تدابیر سے بھی آگاہ کیا، جبکہ پانی کو جراثیم سے پاک بنانے کے لیے متاثرہ علاقوں کے مکینوں میں کلورین کی گولیاں بھی تقسیم کی گئیں۔صوبائی وزیر فضل شکور خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ پانی کے معیار کی مسلسل نگرانی جاری رکھی جائے، عوام کو محفوظ پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور صحتِ عامہ کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات بروقت مکمل کیے جائیں

مزید پڑھیں