خیبر پختونخوا کے وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ فضل شکور خان نے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں ایٹا (ETEA) کے ذریعے شفاف طریقہ کار کے تحت نئے بھرتی ہونے والے اسسٹنٹ سوشل آرگنائزرز اور کمپیوٹر آپریٹرز میں تقرر نامے تقسیم کیئے

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ فضل شکور خان نے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں ایٹا (ETEA) کے ذریعے شفاف طریقہ کار کے تحت نئے بھرتی ہونے والے اسسٹنٹ سوشل آرگنائزرز اور کمپیوٹر آپریٹرز میں تقرر نامے تقسیم کیئے۔اس سلسلے میں چیف انجینئر سنٹر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے دفتر حیات آباد میں منگل کے روز ایک پروقار تقریب منقد ہوءی جس میں چیف انجینئر امجد شمشیر خان، سپرنٹنڈنگ انجینئرز، ایگزیکٹو انجینئرز، متعلقہ افسران اور دیگر عملے نے شرکت کی۔ تقریب کا مقصد نئے بھرتی ہونے والے اہلکاروں کا خیر مقدم کرنا اور انہیں ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کرنا تھا۔صوبائی وزیر فضل شکور خان نے نئے بھرتی ہونے والے اے ایس اوز اور کمپیوٹر آپریٹرز میں تقررنامے تقسیم کرنے کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت میرٹ، شفافیت اور گڈ گورننس پر مکمل یقین رکھتی ہے، اور ایٹا کے ذریعے بھرتیاں اسی پالیسی کا عملی مظہر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئی بھرتیوں سے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی اور عوام کو صاف پانی اور سینیٹیشن کی سہولیات کی فراہمی میں مدد ملے گی انہوں نے نئے بھرتی ہونے والے اسسٹنٹ سوشل آرگنائزرز اور کمپیوٹر آپریٹرز کو ہدایت کی کہ وہ دیانتداری، محنت اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھائے اور عوامی خدمت کو اپنا نصب العین بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے اور اس میں مزید بہتری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت صوبے کے دور دراز علاقوں تک واٹر سپلائی اور سینیٹیشن کی جدید سہولیات پہنچانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، جبکہ جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ صوبائی وزیر نے نئے بھرتی ہونے والوں میں تقرر نامے تقسیم کرنے کے بعد مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں