یو این او پی ایس (UNOPS)، کوائیکا(KOICA) اور محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے اشتراک سے واٹر کوالٹی مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم پر افسران کی استعداد کار بڑھانے کے لیے تربیتی سیشن کا انعقاد

خیبر پختونخوا میں پینے کے صاف اور معیاری پانی کی فراہمی اور پانی کے معیار کی مؤثر نگرانی کے نظام کو مزید مستحکم بنانے کے لیے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے افسران کے لیے اپ گریڈ شدہ واٹر کوالٹی مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (WQMIS) سے متعلق استعداد کار بڑھانے کا خصوصی تربیتی سیشن منعقد کیا گیا۔ تربیتی سیشن KOICA Pakistan کے تعاون سے جاری منصوبے“Enhancing Functionality and Capacity of the Water Quality MIS”کے تحت UNOPS Pakistan کی جانب سے منعقد کی گئی، جس کا مقصد محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی پانی کے معیار سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی، تجزیہ اور انتظامی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانا ہے۔تربیتی سیشن میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے چیف انجینئرز اور سپرنٹنڈنگ انجینئرز سمیت 20 سینئر افسران نے شرکت کی جن کو اپ گریڈ شدہ WQMIS کے مختلف فیچرز اور عملی استعمال کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔تربیتی سیشن کے شرکاء کو لائیو ڈیش بورڈ، ڈیٹا مانیٹرنگ سمیت مختلف اہم پہلوؤں کا عملی مظاہرہ کرایا گیا۔ افسران کو سسٹم کے ذریعے پانی کے معیار سے متعلق معلومات کو بروقت دیکھنے، منظم کرنے، تجزیہ کرنے اور فیصلہ سازی کے لیے مؤثر انداز میں استعمال کرنے کے طریقہ کار سے بھی آگاہ کیا گیا۔سیشن کے اختتامی تقریب میں یواین او پی ایس پاکستان کے پروگرام مینیجر سمیرا زیب جبکہ سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ مسعود یونس نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ جدید ڈیجیٹل نظام محکمہ کی کارکردگی، شفافیت اور پانی کے معیار کی نگرانی کو مزید مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔انہوں نے تربیتی سیشن مکمل کرنے والے افسران میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے

مزید پڑھیں