صوبائی وزیر ریونیو طارق محمود آریانی کو محکمہ مال کی جانب سے پہلی بریفنگ دی گئی، جس میں محکمہ کی کارکردگی اور جاری امور پر تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔اس موقع پر طارق محمود آریانی نے کہا کہ ہم عوام کی خدمت اور انہیں سہولیات فراہم کرنے کے لئے یہاں موجود ہیں، نہ کہ ان کے لئے مشکلات پیدا کرنے کے لیے۔ انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے حل کو ترجیح دی جائے اور سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی اور احترام سے پیش آیا جائے۔صوبائی وزیر نے کرپشن کے خلاف سخت مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ بدعنوانی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کرپٹ افسران اور اہلکاروں کے خلاف بلا امتیاز سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے شفافیت، میرٹ اور عوامی خدمت کو یقینی بنانے پر زور دیا. انہوں نے کہا کہ محکمہ مال میں تمام فیصلے میرٹ پر ہوں گے اور خقداران کو ان کے حقوق ان کی دہلیز پر فراہم کئے جائیں گے۔ محکمے میں ڈیجیٹائزیش کے عمل کو یقینی بنایا جائے گا۔ اور ڈیجیٹائزیشن کو صوبے کے تمام اضلاع تک توسیع دی جائے گی۔ طارق محمود آریانی نے مزید کہا کہ محکمے میں دور جدید کے مطابق اصلاحات متعارف کئے جائیں گے۔
