وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان تاج محمد خان ترند سے پشاور میں ان کےحلقہ نیابت سے آئے ہوئے مختلف وفود نے ملاقات کی۔ وفود نے مشیر کو اپنے درپیش مسائل اور مشکلات سے تفصیل کے ساتھ آگاہ کیا۔مشیر تاج محمد خان ترند نے وفود کے مسائل نہایت توجہ اور سنجیدگی سے فرداً فرداً سنے اور موقع پر ہی متعلقہ حکام کو ان کے فوری اور مؤثر حل کے لیے ہدایات جاری کیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے تاج محمد خان ترند نے کہا کہ عوامی خدمت ہماری سیاست کا بنیادی مشن ہے اور صوبائی حکومت عوام کی خدمت پر کامل یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف امیر و غریب سب کے لیے یکساں فلاح و بہبود، میرٹ اور انصاف کے اصولوں پر کاربند ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قائد عمران خان اور وزیر اعلیٰ محمد سہیل افرئدی کا وژن ہی ہمارا نصب العین ہے، اور اسی وژن کے مطابق عوامی مسائل کے حل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں
