انصاف لیبر ونگ کی صوبائی کابینہ کی حلف برداری کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان تاج محمد خان ترند نے نومنتخب صوبائی کابینہ کے عہدیداران سے حلف لیا۔
تقریب کے دوران تاج محمد خان ترند نے نومنتخب کابینہ کے ارکان کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے تنظیم کو مزید فعال اور مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ انصاف لبر ونگ کارکنان پارٹی کا اہم اثاثہ ہیں اور تنظیمی امور کو بہتر انداز میں چلانے کے لیے تمام عہدیداران کو محنت، اخلاص اور جذبے کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔تقریب میں انصاف لبر ونگ کے عہدیداران، کارکنان اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
