مشیر برائے کھیل خیبر پختونخوا تاج محمد خان ترند کی زیر صدارت سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈائریکٹر ورکس، ڈائریکٹر پلاننگ اور چیف پلاننگ آفیسر (سی پی او) نے شرکت کی

مشیر برائے کھیل خیبر پختونخوا تاج محمد خان ترند کی زیر صدارت سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈائریکٹر ورکس، ڈائریکٹر پلاننگ اور چیف پلاننگ آفیسر (سی پی او) نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلع بونیر کے معروف “ٹوٹالئی گراؤنڈ” سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر گراؤنڈ کی ترقی، بہتری، سہولیات کی فراہمی اور جاری منصوبوں پر پیش رفت پر غور کیا گیا۔مشیر کھیل نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ٹوٹالئی گراؤنڈ کو جدید تقاضوں کے مطابق ترقی دی جائے تاکہ مقامی کھلاڑیوں کو بہتر سہولیات میسر آسکیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا اولین ترجیح ہے۔اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ تمام ترقیاتی کام بروقت اور شفاف طریقے سے مکمل کیے جائیں تاکہ عوام کو جلد از جلد سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

مزید پڑھیں