یونیسکو کے عالمی ورثہ مرکز کی جانب سے خیبر پختونخوا کے مزید چار اہم تاریخی مقامات کو عالمی ورثہ کی عارضی فہرست میں شامل کرنا ,خیبر پختونخوا حکومت کی تاریخی کامیابی

یونیسکو کے عالمی ورثہ مرکز کی جانب سے خیبر پختونخوا کے مزید چار اہم تاریخی مقامات بھامالا، سیٹھی ہاؤس پشاور، بریکوٹ سوات اور گور گٹھڑی پشاور کو عالمی ورثہ کی عارضی فہرست میں شامل کرنا خیبر پختونخوا حکومت کی تاریخی کامیابی اور ایک اہم سنگ میل ہے۔

یہ اعزاز خیبر پختونخوا کے شاندار تاریخی، ثقافتی اور آثار قدیمہ کے ورثے کی عالمی سطح پر پذیرائی کا واضح ثبوت ہے۔

بانی چیئرمین عمران خان کے وژن اور وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی قیادت میں ہماری حکومت اپنے تاریخی و ثقافتی ورثے کے تحفظ، بحالی اور عالمی سطح پر تشخص اجاگر کرنے کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھے گی۔ یہ ورثہ ہماری تاریخ، تہذیب اور آنے والی نسلوں کی امانت ہے

خیبر پختونخوا کا ثقافتی ورثہ ہمارا فخر ہے اور اسے عالمی سطح پر اجاگر کرنا ہماری ترجیح ہے

شفیع جان
وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ
حکومت خیبر پختونخوا

مزید پڑھیں