خیبر پختونخواکے وزیر برائے حج اوقاف اور مذہبی و اقلیتی امور صاحبزادہ عدنان قادری نے کہا ہے کہ رحمت اللعالمین کانفرنس شایان شان اور عقیدت و احترام سے منائیں گے، صوبائی دارالحکومت میں محفل، قرات و نعت خوانی کرانے کا بھی انعقاد کیا جائے گا، ان حالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر پشاور میں قومی رحمت اللعالمینﷺ کانفرنس اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری اوقاف عادل صدیق، ایڈمنسٹریٹر حامد گگیانی اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی، اجلاس میں عشرہ رحمت اللعالمین محفل قرات و نعت خوانی کے حوالے سے مختلف انتظامات اور سرگرمیوں بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا او اس سلسلے میں اہم فیصلے بھی کئے گئے، قومی رحمت اللعالمین کانفرنس اور محفل قرات و نعت خوانی سے پہلے ہر ضلع و ڈویژن اور صوبائی سطح پر باقاعدہ محافل قرات و نعت خوانی کے مقابلے منعقد ہوں گے جس میں پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن ہولڈرز کو نقد انعامات سے نوازا جائیگا، صوبائی وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ قومی رحمت اللعالمین کانفرنس اور محفل قرات و نعت خوانی کی تقریبات کے لیے خلوص دل سے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار اس میں خصوصی دلچسپی لیں کیونکہ اس میں اللہ تعالی اور رسول ﷺ کے تعلیمات کے بارے میں معروف علمائے کرام و دانشور اظہار خیالات کرینگے۔