محرم الحرام کے حوالے سے ایس پی آپریشن روخانزیب نے مردان کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

ایس پی آپریشن روخانزیب نے محرم الحرام کے حوالے سے مردان کے مرکزی امام بارگاہ کا دورہ کیا سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی پی او مردان نجیب الرحمن کی خصوصی ہدایت پر ایس پی آپریشن روخانزیب کا حالیہ ہونیوالے واقعات کے پیشِ نظر سکیورٹی کو مزید موثر اور فل پروف بنانے کیلئے مردان رورل اور کاٹلنگ سرکل کی مختلف چوکیوں ساولڈھیر، چوکی دبئی اڈہ اور چوکی غنڈو کا دورہ کیا اور تمام تعینات نفری کو موجودہ تھریٹس اور حالات سے آگاہ کیا اور اس سے نمٹنے کیلئے الرٹ و چوکس رہنے اور حفاظتی ساز و سامان کے استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

مزید پڑھیں