خیبر پختونخواحکومت محرم الحرام کے دوران صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تمام تر اقدامات اٹھا رہی ہے ،شفیع جان

وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ خیبر پختونخوا شفیع جان نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنا صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ نویں اور دسویں محرم کے جلوسوں اور مجالس کے پرامن انعقاد کے لیے فول پروف سیکورٹی پلان مرتب کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں سیکیورٹی صورتحال کی چوبیس گھنٹے نگرانی کی جا رہی ہے اور حکومت عوام کے تعاون سے محرم الحرام کے پرامن انعقاد کو یقینی بنائے گی۔ شفیع جان نے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام سے اپیل کی کہ وہ محرم الحرام کے دوران فرقہ وارانہ ہم آہنگی، بھائی چارے اور امن کے فروغ کے لیے اپنی مثبت اور مؤثر روایات کو برقرار رکھتے ہوئے بھرپور کردار ادا کریں۔صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید بتایا کہ محرم الحرام کے دوران صوبہ بھر میں 43 ہزار 317 پولیس اہلکار سیکورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں اسی طرح محکمہ داخلہ میں قائم مرکزی کنٹرول روم 24 گھنٹے فعال ہے اور یہ اضلاع کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز سے بھی منسلک ہے، جبکہ ضلعی سطح پر قائم کنٹرول رومز بھی مکمل طور پر فعال ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی انتظامات کو مزید مؤثر اور مربوط بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے بھی استفادہ کیا جا رہا ہے

مزید پڑھیں