وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے جنگلات و ماحولیات پیر مصور خان کی اپنے حلقے میں ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے جنگلات و ماحولیات پیر مصور خان کے خصوصی ترقیاتی فنڈ سے ویلج کونسل غونڈو کے علاقہ جھاڑے میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے جبکہ پیر مصور خان نے جاری کام کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس حوالے سے پیر مصور خان کا کہنا ہے کہ تمام یونین کونسلوں کو بلاامتیاز اور یکساں بنیادوں پر ترقیاتی فنڈز فراہم کیے جائیں گے، تاکہ ہر علاقے میں ترقیاتی منصوبے مکمل ہوں اور عوام کو بنیادی سہولیات یکساں طور پر میسر آ سکیں۔ اہلِ علاقہ نے جاری ترقیاتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے جنگلات و ماحولیات پیر مصور خان، صوبائی صدر جنید اکبر خان اور سابق تحصیل چیئرمین درگئی پیر اسلام غازی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ منتخب عوامی نمائندوں نے عوامی مسائل کو ترجیح دیتے ہوئے علاقے میں عملی ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا، جس سے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو رہا ہے اس موقع پر مشیر جنگلات نے کہا ہے کہ علاقے میں ترقی کا سفر جاری ہے، عوامی خدمت ہمارا عزم ہے۔

مزید پڑھیں