وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ وماس ٹرانزٹ سمیع اللہ خان نے پشاور میں چیئرمین ڈیڈیک و رکن صوبائی اسمبلی شیر علی آفریدی کی زیر صدارت منعقدہ ڈیڈیک کے جائزہ اجلاس میں شرکت کی

وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ وماس ٹرانزٹ سمیع اللہ خان نے پشاور میں چیئرمین ڈیڈیک و رکن صوبائی اسمبلی شیر علی آفریدی کی زیر صدارت منعقدہ ڈیڈیک کے جائزہ اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی سید قاسم علی شاہ سمیت محکمہ ہا ئے صحت، تعلیم، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، لوکل گورنمنٹ، ٹرانسپورٹ، ایریگیشن، زراعت، واٹر مینجمنٹ، سوشل ویلفیئر اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران شریک ہوئے۔منعقدہ اجلاس میں ضلع پشاور میں جاری ترقیاتی منصوبوں، عوامی فلاحی اقدامات اور مختلف محکموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ سمیع اللہ خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پشاور شہر کے مختلف علاقوں میں عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں، جبکہ سرکاری افسران شفافیت، دیانتداری اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ فرائض میں کوتاہی برتنے والے افسران کے خلاف سخت قانونی و محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اجلاس میں عوامی نمائندوں نے محکمہ صحت کو پشاور بھر میں ڈینگی سے بچاؤ کے لیے فوری اور مؤثر سپرے مہم شروع کرنے، جبکہ محکمہ تعلیم کو جاری منصوبوں اور تعلیمی امور کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انھوں نے واضح کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کو ان کی دہلیز پر معیاری سہولیات کی فراہمی، شفاف طرزِ حکمرانی اور تیز رفتار ترقی کے عزم پر کاربند ہے اور سرکاری محکمے اس ضمن میں اپنی متعین ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے پوری کریں۔

مزید پڑھیں