وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیر برائے جنگلات و ماحولیات پیر مصور کا گاڈیرہ درگئی میں تعمیر و فرش بندی اور ڈانگہ وال منصوبوں کا افتتاح

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے جنگلات، ماحولیات، جنگلی حیات و موسمیاتی تبدیلی پیر مصور خان نے مالاکنڈ کی تحصیل درگئی کے علاقہ گاڈیرہمیں تعمیر و فرش بندی اور ڈانگہ وال کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا فیتہ کاٹ کر باضابطہ افتتاح کیا ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتِ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور پسماندہ علاقوں کی تعمیر وترقی کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ علاقے میں عوامی فلاح و بہبود اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے ترقیاتی منصوبوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا اسی طرح جاری رہے گا۔ بعد ازاں مشیر جنگلات و ماحولیات پیر مصور خان نے گاڈیرا درگئی میں شمولیتی پروگرام سے خطاب کیا جبکہ گاڈیرا میں سینکڑوں افراد نے مشیر جنگلات کے ہاتھوں پاکستان تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت اختیار کیا۔ اس حوالے سے تحصیل درگئی کے علاقے گاڈیرا میں ایک بڑے شمولیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے جنگلات، ماحولیات، جنگلی حیات و موسمیاتی تبدیلی پیر مصور خان، پاکستان تحریک انصاف تحصیل درگئی کے صدر شیر بہادر خان، جنرل سیکرٹری سلیمان خان، سینئر وائس پریزیڈنٹ حفیظ الرحمن، کلیم اللہ، احسان اللہ، سرانجام خان اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی ہے۔ یہ شمولیتی پروگرام سابق ویلج کونسل چیئرمین درگئی بشیر احمد کی کاوشوں سے منعقد ہوا، جہاں پاکستان پیپلز پارٹی سے مستعفی ہو کر سینکڑوں افراد نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر نئے شامل ہونے والے افراد نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور مشیر وزیراعلیٰ پیر مصور خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کے نظریے اور عوامی خدمت کے سفر میں بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔مقررین نے نئے شامل ہونے والے کارکنان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی بڑھتی ہوئی حمایت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ لوگ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور عوامی خدمت کے وژن پر بھرپور اعتماد رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں