یومِ شہداء کے موقع پر محکمہ ایکسائز کے شہداء کو خراجِ عقیدت

یومِ شہداء کے موقع پر صوبائی وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول سید فخر جہان، سیکریٹری محکمہ ایکسائز، خالد الیاس اور ڈائریکٹر جنرل ایکسائز عبدالحلیم خان کیخصوصی ہدایت پر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر کاؤنٹر نارکوٹکس آپریشنز ماجد خان اور محمد ریاض ایس ایچ تھانہ ایکسائز چارسدہ نے دیگر ایکسائز افسران و اہلکاروں کے ہمراہ محکمہ ایکسائز کے شہداء کے لواحقین سے ملاقاتیں کیں، شہداء کی قبروں پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی و شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں کی۔اس موقع پر محکمہ ایکسائز کے شہداء،سب انسپکٹر سمیع اللہ کاشف شہید ،سب انسپکٹرجمیل بابر خان شہید،اسسٹنٹ سب انسپکٹر سید علی شاہ شہید، اسسٹنٹ سب انسپکٹر سجاد الاسلام شہید،کانسٹیبل افتخار خان شہید اور کانسٹیبل مجاہد خان شہید کی لازوال قربانیوں کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ایکسائز افسران و اہلکاروں نے شہداء کے لواحقین سے ملاقات کے دوران ان کے ساتھ دلی ہمدردی، یکجہتی اور احترام کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے افسران اور اہلکار محکمہ ایکسائز کا قابلِ فخر سرمایہ ہیں اور ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ان کی شہادت محکمہ ایکسائز کے تمام افسران اور اہلکاروں کے لیے حوصلے، عزم اور استقامت کا دائمی سرچشمہ ہے۔صوبائی وزیر ایکسائز سید فخر جہان، سیکریٹری ایکسائز خالد الیاس اور ڈی جی ایکسائز عبدالحلیم خان کی جانب سے پیغام میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افیسر کاونٹر نارکوٹکس اپریشنز ماجد خان نے شہداء کے لواحقین کو یقین دلایا کہ محکمہ ایکسائز ان کے ساتھ کھڑاہے اور ان کی عزت، فلاح و بہبود اور مسائل کے حل کو اپنی اخلاقی اور محکمانہ ذمہ داری سمجھتا ہے۔ شہداء کو یاد رکھنا اور ان کے خاندانوں کی دل جوئی کرنا صرف یومِ شہداء تک محدود نہیں، بلکہ یہ محکمہ ایکسائز کی مسلسل ذمہ داری اور فرض ہے۔دریں اثناء، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر مردان سید نوید جمال نے ایکسائز عملہ مردان کے ہمراہ سب انسپکٹر سمیع اللہ کاشف شہید کی قبر پر حاضری دی،شہید کی قبر پر پھول چڑھائے، فاتحہ خوانی کیاور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

مزید پڑھیں