محکمہ ایکسائز وٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول خیبرپختونخوا کے تھانہ ایکسائز نوشہرہ کی ایک بڑی کاروائی

محکمہ ایکسائز وٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول خیبرپختونخوا کے تھانہ ایکسائز نوشہرہ نے ایک بڑی کاروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 30000 گرام چرس اور 1500 گرام آئس برآمد کردی ہے۔ کارروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ ایکسائز سے موصولہ تفصیلات کے مطابق تھانہ ایکسائز نوشہرہ نے جی ٹی روڈ نوشہرہ پر کاروائی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے موٹر کار سے دوران تلاشی خفیہ خانوں سے 30000 گرام چرس اور 1500 گرام آئس برآمد کی۔کارروائی کے دوران ملزم محمد اللہ ولد شاہ رسول ساکن ضلع اورکزئی کو موقع پر گرفتار کرکے مزید تفتیش اور قانونی کاروائی کیلئے تھانہ ایکسائز نوشہرہ میں مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں