غیر قانونی کان کنی سے متعلق میڈیا رپورٹس پر ممبر ایڈوائزری کونسل برائے معدنیات ڈاکٹر سید سرفراز علی شاہ کا نوشہرہ مائنز اینڈ منرلز دفتر کا اچانک دورہ

ممبر ایڈوائزری کونسل برائے معدنیات ڈاکٹر سید سرفراز علی شاہ نے غیر قانونی کان کنی سے متعلق میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹس کا نوٹس لیتے ہوئے بدھ کے روز اسسٹنٹ ڈائریکٹر مائنز اینڈ منرلز نوشہرہ کے دفتر کا اچانک دورہ کیا۔دورے کے دوران ڈاکٹر سید سرفراز علی شاہ نے دفتر میں عملے کی حاضری چیک کی اور مختلف سیکشنز کا معائنہ کرتے ہوئے دفتری امور کا جائزہ لیا۔ انہوں نے دفتر میں جاری سرگرمیوں اور متعلقہ امور کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر مائنز منرل نوشہرہ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر مائنز اینڈ منرلز نوشہرہ بھی موجود تھے۔ دورے کا مقصد میڈیا رپورٹس میں سامنے آنے والی شکایات کے تناظر میں دفتری امور کا جائزہ لینا اور متعلقہ معاملات کی صورتِ حال سے آگاہی حاصل کرنا تھا۔ اس موقع پر مشیر معدنیات نے کہا ہے کہ محکمہ معدنیات میں کسی قسم کی غیر قانونی مائننگ کی گنجائش نہیں تمام امور میرٹ اور شفاف طریقے سے انجام دینے کے لئے تمام تر اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔

مزید پڑھیں