مشیربرائے انرجی اینڈ پاور کی زیر صدارت گبرال کلام پراجیکٹ حوالے سے جائزہ اجلاس کا انعقاد

گورنر خیبر پختونخوا کے مشیربرائے منصوبہ بندی و ترقی، توانائی و بجلی، سائنس ٹیکنالوجی اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی عثمان سیف اللہ خان کی زیر صدارت گبرال کلام پراجیکٹ کے ریکوری پلان اور نظر ثانی شدہ پی سی ون کے جائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقد ہوا۔جس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری پی اینڈ ڈی، سیکرٹری پی اینڈ ڈی، سیکرٹری انرجی اینڈ پاور، سی ای او پیڈو اور پی ڈی گبرال کلام پراجیکٹ نے شرکت کی۔اجلاس میں گبرال کلام پراجیکٹ کی موجودہ صورتحال، ریکوری پلان اور نظر ثانی شدہ پی سی ون کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں پراجیکٹ کی پیش رفت، درپیش رکاوٹوں، ٹائم لائنز اور مالی و تکنیکی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔مشیر عثمان سیف اللہ خان نے پراجیکٹ کی بروقت تکمیل، شفافیت اور معیاری عملدرآمد پر زور دیا۔ انہوں نے ریکوری پلان پر مؤثر عملدرآمد، متعلقہ محکموں کے درمیان رابطہ کاری کو مزید مضبوط بنانے اور نظر ثانی شدہ پی سی ون کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کی تاکہ پراجیکٹ سے صوبے کو توانائی کے شعبے میں جلد ثمرات مل سکیں۔

مزید پڑھیں