وزیر صحت سید قاسم علی کا بونیر ڈگر ہسپتال کا اچانک دورہ۔

وزیر صحت سید قاسم علی شاہ نے وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی سید فخر جہاں کے ہمراہ ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈگر بونیر کا اچانک دورہ کیا۔ وزیر صحت سید قاسم علی شاہ نے ہسپتال کے او پی ڈی اور ایمرجنسی سے لیکر انتظامی و آپریشنل تمام حصوں کا معائنہ کیا۔انہوں نے ہسپتال میں مریضوں سے ملاقات کی اور انہیں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ اس موقع پرایم ایس ہسپتال نے انہیں ہسپتال میں فراہم کیجانی والی سہولیات اور درپیش چیلنجز بارے جائزہ پیش کیا۔ وزیر صحت سید قاسم علی شاہ نے اس موقع پر کہا کہ خیبرپختونخوا میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنایا جا رہا ہے،ہم صوبے میں ائیر ایمبولینس سروس بھی شروع کر رہے ہیں جس سے لوگوں کے طبی معائنے میں کوئی کوتاہی نہیں ہو گی بلکہ مریض کا علاج بروقت ممکن ہوسکے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ تمام ہسپتالوں کو اچانک دوروں کا سرپرائز دونگا، عوامی خدمات میں غفلت قطعی برداشت نہیں کرونگا۔صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ صوبائی بجٹ میں ادویات کے لیے 10 ارب روپے سے زائد مختص کیے گئے ہیں، جس سے صوبے کے عوام کو مفت ادویات فراہم ہوں گی۔

مزید پڑھیں