خیبر پختونخوا کے وزیر برائے محنت فضل شکورخان نے کہا ہے کہ عوام کو طبی سہولیات کی فوری فراہمی موجودہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے محنت فضل شکورخان نے کہا ہے کہ عوام کو طبی سہولیات کی فوری فراہمی موجودہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے پی ٹی آئی عوامی حکومت ہے اسی لیے پی ٹی آئی پر لوگوں کا اعتماد پہلے سے زیادہ بڑھ گیا ہے خیبر پختونخوا کے عوام ووٹ کے ذریعے سیاستدانوں کا بہترین احتساب کرے ہیں۔ صوبائی وزیر نے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چارسدہ میں میڈیکل سٹور کے افتتاح کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ رکن صوبائی اسمبلی افتخار اللہ جان بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر نے فیتہ کاٹ کر ڈسٹرکٹ ہسپتال میں میڈیکل سٹور کا باقاعدہ افتتاح کیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مریضوں کو سرکار کی طرف ادوایات کی فراہمی کو یقینی بنائیں صوبائی وزیر کو ہسپتال کے ایم ایس نے مختلف وارڈز اور سیکشنز کا دورہ کرایا۔صوبائی وزیر نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں سے ہسپتال میں دی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا جبکہ ایم ایس نے ہسپتال کے مختلف ورڈز اور سیکشنز پر پراگریس رپورٹ پیش کی اور تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ڈیوٹی کو ایمانداری اور خلوص نیت سے ادا کرنا بھی عبادت ہے ڈیوٹی میں غفلت برتنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہوگی انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے پی ٹی آئی کو تیسری مرتبہ بھاری مینڈیٹ دیکر ثابت کردیا کہ صوبے میں پی ٹی آئی نے حقیقی معنوں میں خدمات سرانجام دی ہیں۔

مزید پڑھیں