محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول خیبرپختونخوا کے ایکسائز بیورو آف انٹیلیجنس اینڈ انویسٹیگیشن، سکواڈ نے خفیہ اطلاع پر پشاور میں ایچ گول چوک کے قریب کامیاب کارروائی کرتے ہوئے آئس سمگلر بن یامین ولد سواد خان، سکنہ ضلع باجوڑ کو گرفتار کر لیا۔کارروائی کے دوران ملزم کی تلاشی لینے پر اس کے قبضے سے 1010 گرام آئس برآمد کر لی گئی۔ ملزم کو موقع پر گرفتار کرنے کے بعد مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے تھانہ ایکسائز پشاور میں مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔محکمہ ایکسائز کے مطابق صوبے بھر میں منشیات فروشوں، خصوصاً آئس سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف انٹیلیجنس بنیادوں پر کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی جبکہ معاشرے کو منشیات کے ناسور سے پاک کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
