وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے صنعت ہمایوں خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا اکنامک زونز ڈیولپمنٹ منیجمنٹ کمپنی نے خود کو مستقبل کے حوالے سے ایک ادارے کے طور پر قائم کیا ہے

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے صنعت ہمایوں خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا اکنامک زونز ڈیولپمنٹ منیجمنٹ کمپنی نے خود کو مستقبل کے حوالے سے ایک ادارے کے طور پر قائم کیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ یہ صوبے میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور صنعتی ترقی کو تیزتر کرنے میں یہ کمپنی ایک لیڈنگ رول ادا کرے گی” ان خیالات کا اظہار انہوں نے رواں ہفتے خیبرپختونخوا اکنامک زونز ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی  کے ہیڈ آفس کے دورے کے موقع پر کیا ہے۔ اس دوران مشیر برائے صنعت نے بورڈ اور کمپنی کی سینئر قیادت سے بھی ملاقات کی جبکہ کمپنی کی طرف سے دورے کو بہت سراہا گیا ہے اور اس دورے کو اس بات کی علامت سمجھا گیا ہے کہ  کا کام صوبائی حکومت کی سطح پر بھی سراہا جا رہا ہے۔ اس موقع پر مشیر برائے صنعت کو کمپنی کے کام، آپریشنز اور ریگولیشن کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ہے۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا اکنامک زونز ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی  سیکشن 42 کے تحت قائم کی گئی کمپنی ہے، جسے حکومت خیبر پختونخوا نے صوبے بھر میں صنعت کاری، سرمایہ کاری اور پائیدار اقتصادی ترقی میں سہولت فراہم کرتے ہوئے صوبے بھر میں اقتصادی زونز اور خصوصی اقتصادی زونز کی ترقی، انتظام اور فروغ کے لیے قائم کیا ہے۔ مزید بتایا گیا کہ ماضی قریب میں KPEZDMC نے حطار اکنامک زون میں پیپسی کو انٹرنیشنل کے ساتھ زمین کے حصول کے معاہدے پر دستخط کیے، جس سے تقریباً 700 ملین روپے کی سرمایہ کاری کی گئی جبکہ دنیا بھر میں پیپسی کو کے صرف آٹھ میں سے ایک پلانٹ کی توسیع کو محفوظ بنایا گیا ہے جس نے صوبے میں سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کے اشارے کے طور پر اس معاہدے نے خاصی توجہ مبذول کرائی ہے۔ اجلاس میں کمپنی کے سی- ای -او شہریار گل نے کہا ہے کہ “خیبر پختونخوا کاروبار کے لیے کھلا ہے، اور اس طرح کے معاہدے یعنی PepsiCo جیسے عالمی برانڈ یہاں سرمایہ کاری کرتا ہے، تو یہ صوبے کی سرمایہ کاری کی صلاحیت کو تقویت دیتا ہے۔”اس موقع پر ہمایوں خان نے مختلف شعبہ جات کا جائزہ لیا اور بورڈ ممبران سے ملاقاتیں کیں، جبکہ سرمایہ کاروں کے لیے ایک حوصلہ افزا پیغام لے کر روانہ ہوئے کہ “صوبہ خیبرپختونخوا تمام سرمایہ کاروں کے لیے کھلا ہے اور خیبر پختونخوا حکومت تمام سرمایہ کاروں کو دعوت دیتی ہے کہ یہاں اکر اس صوبے میں سرمایہ کاری کریں جبکہ حکومت خیبر پختونخوا سرمایہ کاروں کو تمام تر سہولیات اور مواقع فراہم کرے گی۔

مزید پڑھیں