وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے جنگلات و ماحولیات پیر مصور خان نے کہا ہے کہ عوام کو معیاری سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے جنگلات و ماحولیات پیر مصور خان نے کہا ہے کہ عوام کو معیاری سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے جس سے عوام مستفید ہونگے ۔ اس سلسلے میں مشیر جنگلات و ماحولیات کے خصوصی فنڈز سے ان کے خلقے کے گاوں خدو کلے روڈ پر اسفالٹ (بلیک ٹاپنگ) کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے یہ کام تیزی سے جاری ہے، جس کی تکمیل سے عوام کو معیاری، محفوظ اور جدید سفری سہولیات میسر آئیں گی۔ اس منصوبے سے آمدورفت میں آسانی، سفری وقت میں کمی اور علاقے کی سماجی و معاشی ترقی کو مزید فروغ ملے گا۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر پیر مصور خان کی ہدایت پر سابق تحصیل چیئرمین درگئی پیر اسلام غازی نے کام کا معائنہ کیا ، سٹرک کا جائزہ لیا اور کام کے معیار کا بھی معائنہ کیا ہے ۔ اس حوالے سے مشیر جنگلات نے کہاہے کہ ترقیاتی کاموں کا یہ سفر جاری رہے گا۔ صوبائی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے ۔

مزید پڑھیں