
ِ وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیربرائے جنگلات و ماحولیات پیر مصور خان کے خصوصی ترقیاتی فنڈ سے تحصیل درگئی: ہیرو شاہ ظریف شاہ بابا کے شاملات میں مکمل کی گئی واٹر سپلائی سکیم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا، جس سے علاقے کے مکینوں کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا۔اس سلسلے میں ایک پروقار افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سابق چیئرمین تحصیل درگئی پیر محمد اسلام غازی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔تقریب میں علاقے کے معززین، عمائدین اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر حاجی محمد رسول، سلیمان خان، سید حسین، گلستان خان، ڈاکٹر شاہد، حاجی فضل کریم اور امانت گل سمیت دیگر نمایاں شخصیات بھی موجود تھیں۔مہمانِ خصوصی پیر محمد اسلام غازی اور دیگر عمائدین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے واٹر سپلائی سکیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور اس فلاحی منصوبے کی تکمیل میں کردار ادا کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔شرکاء نے واٹر سپلائی سکیم کی تکمیل پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پیر مصور خان کی جانب سے خصوصی ترقیاتی فنڈ کے ذریعے علاقے کے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
تقریب کے اختتام پر علاقے اور عوام کی ترقی، خوشحالی اور بہتری کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
